ریختہ صفحہ نمبر 320
سپاہیوں نے کمریں کھولیں، سوار اُترے، گھوڑے رسالوں میں بندھے، توپ خانہ الگ کھڑا ہوا، ایک طرف فیل خانہ بنا، ایک سمت رتھ خانہ اور شتر خانہ درست ہوا۔ بچھیرے شامیانوں کے نیچے، خاصے گھوڑے جدا جدا خیموں میں۔ پانچ کوس تک ادھر فوج، پانچ کوس تک اُدھر سیاہ، بیچ میں شہ زادے کی فرودگاہ،...