میں اس حق میں ہوں کہ یہ ضلعی انتظامیہ کی مائی باپ بنے کیونکہ یہ عوام کے انتخاب سے اوپر آئی ہے لیکن اس کے لیے قانونی طور پر ایکٹ پاس ہونا اول شرط ہے۔ موجودہ ضلعی انتظامیہ کا نظام وہ نظام ہے جو انگریز نے طبقاتی تفریق کو بحال رکھنے اور برصغیر کی عوام کو کنٹرول کرنے کے لیے یہاں لاگو کیا۔ انگریز کو...
اول تو میں تحریک انصاف کا رکن نہیں بھائی کہ ان کی بے جا تنقید کا جواز پیش کروں اور دوم ہم بھی برداشت کر رہے ہیں بھائی لیکن مجھے اس ویڈیو سے کچھ ثابت ہوتا دکھائی نہیں دیا اس لیے حقیر سی رائے پیش کی البتہ ممکن ہے میرے علاوہ سب کو نظر آیا ہو۔ :)
عمران خان صاحب پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں۔ قومی اسمبلی میں عمران خان کو مجموعی طور پر 176 ووٹ پڑے جبکہ ان کے مدمقابل شہباز شریف کو 96 ووٹ پڑے۔ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔ عمران خان صاحب کو وزیراعظم بننے پر تہ دل سے مبارکباد۔ امید ہے...
سبحان اللہ۔ کیا لڑائی کو لڑائی سے ختم کیا جاتا ہے؟ یعنی شامی عوام کو اسلحہ دے کر آپ نے ان کی مدد کی؟ یہ مدد نہیں جناب بلکہ دونوں طرف تیلی لگانا ہے۔ اگر آپ اتنے ہی ہمدرد ہیں شامی عوام کے تو سب سے بہترین حل ان کو اپنے ملک میں پناہ دینا تھا نہ کہ ان کو اسلحہ دے کر مزید لڑائی میں الجھانا۔ ایڈے تسی...