نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    رات بیتی طلوع ہوا آفتاب اے جاناں!

    شکریہ محترم اور بہت خوشی ہوئی یہ جان کر۔:)
  2. محمد وارث

    رات بیتی طلوع ہوا آفتاب اے جاناں!

    پروفیسر صاحب، ذاتی سا سوال پوچھنے کے لیے پیشگی معذرت، آپ کونسا مضمون پڑھاتے ہیں؟
  3. محمد وارث

    آخری مکالمہ

    اس تحریر کو پڑھتے ہوئے لگا کہ یہ تحریر "زمان و مکان" کی قید سے ماورا ہے، جیسے مکان: پہلی ہی سطر میں ہے کہ ساحل کی ریتلی مٹی پر چلا جا رہا ہے اور وہیں لکھا ہے کہ زرد پتوں کے 'چر چر' کی آواز بھی آ رہی تھی، ساحل کی ریت پر پتے کدھر سے آ گئے وہ بھی خشک جو آواز بھی کر رہے تھے۔ آگے آم کے پیڑ نے پتوں کی...
  4. محمد وارث

    تعارف میرا نام ابنِ اقبال

    خوش آمدید بلال صاحب۔
  5. محمد وارث

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    آپ کی بات بجا ہے لیکن زندگی کا "چکر" بھی شاید ایسے ہی چلتا ہے، اگر کسی نے اس طرح یہ کتابیں بیچی نہ ہوتیں تو پھر مجھ تک بھی نہ پہنچی ہوتیں اور نجانے کتنے لوگ ایسے فٹ پاتھوں سے فیض پاتے ہیں! :)
  6. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    وہ فارسی میں کہتے ہیں کہ"داشتہ آید بکار" یعنی رکھی ہوئی چیز کام آ ہی جاتی ہے، یہی معاملہ میرے ان دو قطعوں کے ساتھ ہے، تیرہ برس بیت گئے اس بات کو، اردو محفل کی دوسری سالگرہ تھی، میں نے دو قطعے سالگرہ کے لیے لکھے تھے، اب جب کبھی ایسی صورتحال ہوتی ہے تو یہی "بکار" آتے ہیں۔ :) قطعہ محفِلِ اردو...
  7. محمد وارث

    آج کی تصویر

    یہ میرے خیال میں کچھ سال پرانی خبر ہے، تب بھی لوگ کافی حیران ہوئے تھے۔ :)
  8. محمد وارث

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    میرے پاس بھی "نقوش" کے کچھ ایسے نمبرز ہیں جو 1950ء کی دہائی میں چھپے تھے جیسے "افسانہ نمبر"، مجھے لاہور سے پرانی انارکلی کے فٹ پاتھوں پر ملے تھے، 1990ء کی دہائی میں جب میں لاہور میں تعلیم کی غرض سے مقیم تھا۔ :)
  9. محمد وارث

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    شکریہ ڈاکٹر صاحب یاد آوری کے لیے۔ یہ لڑی بنیادی طور پر تو طنز و مزاح یعنی "لطیف" باتوں کے لیے تھی لیکن "لطافت" کی تعریف مختلف لوگوں کے نزدیک مختلف ہو سکتی ہے۔ :)
  10. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    ایک اور بات بھی ہے، ہر مہینے بل کے وقت جب بیوی سے جھگڑا سا ہوتا ہے تو وہ کہتی ہے تمھارا "میٹر" ہی خراب ہے اور میں یہ سوچ کر کہ یہ ذو معنی باتیں کرتی ہے اپنا دماغ اور خراب کر لیتا ہوں۔ :)
  11. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    چوہدری صاحب یہ مشورہ مجھے ہر سال گرمیوں میں بیوی اور کچھ دوستوں سے ملتا ہے اور میں حامی بھی بھر لیتا ہوں۔ پھر جتنے عرصے میں دوسرے میٹر کی درخواست دینے کے لیے موڈ بناتا ہوں اتنے عرصے میں گرمیاں ختم ہو جاتی ہیں اور میں سوچتا ہوں کہ اب کیا فائدہ، اللہ اللہ پچھلے چار پانچ برس سے ایسے ہی ہو رہا ہے! :)
  12. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    نہیں بھاگ کر کہاں جانا! :) خانہ زادِ زلف ہیں، زنجیر سے بھاگیں گے کیوں ہیں گرفتارِ وفا، زنداں سے گھبرائیں گے کیا (غالب)
  13. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    مڈل کلاس تو نہیں لیکن اپر کلاس بجلی کا بے دریغ استعمال کرتی ہے، میں ایک بزنس مین کو جانتا ہوں، جس کے گھر میں آٹھ دس کیبنٹ اے سی ہیں اور گھر کے ملازموں کو ہدایت ہوتی ہے کہ وہ گرمیوں میں ہر وقت آن رہنے چاہئیں، اس کے گھر کا ماہانہ بل لاکھوں میں ہوتا ہے۔
  14. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    انتہائی شدید گرمی کے مہینوں یعنی مئی تا اگست میں میری اوسط کھپت 600 تا 650 یونٹس فی مہینہ ہے، اس میں ایک اے سی (کفایت شعاری کے ساتھ)، دو تین پنکھے، فریج، ٹی وی، کمپیوٹر اور دیگر بجلی استعمال کرنے والی عام مصنوعات ہیں۔ رمضان کے مہینے میں بیوی بچے اے سی کی لبرٹی لیتے ہیں اور بل ساڑھے سات سو یونٹس...
  15. محمد وارث

    انا للہ و انا الیہ راجعون

    انا للہ و انا الیہ راجعون
  16. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    امرود!
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر دیدہ کشم سرمہ ز خاکِ کفِ پائے شاید کہ دہد اشکِ مرا رنگِ حنائے شیخ علی حزیں لاھیجی (اِس امید پر اُس کی) خاکِ کفِ پا کو سرمے کی طرح آنکھوں میں سجاتا ہوں، شاید کہ وہ میرے اشکوں کو حنائی رنگ دے دے۔
  18. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    آپ نے درست کہا لیکن "چین کی نیند سونے" والوں سے میری مراد کنڈے ڈالنے والے نہیں تھے بلکہ ایک گھر کے دیگر افراد تھے جن کا بجلی کے بل سے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا (جیسے میری بیوی اور بچے) اور بل کی ساری فکر اس کو ہوتی ہے جس بیچارے نے بل دینا ہوتا ہے (جیسے یہ خاکسار)۔ :)
  19. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    آپ پاکستان سے باہر ہیں، آپ کے لیے بجلی کا بل ایک "پُر مزاح" بات ہو سکتی ہے عارف صاحب لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں کروڑوں کی تعداد میں ہم جیسا جو مڈل کلاس طبقہ ہے ان کے لیے بجلی کا بل ایک بڑا اور گھمبیر مسئلہ ہے۔ (یا کم از کم گھرانے میں اس فرد کے لیے جو میری طرح بجلی کا بل دیتا ہے، باقی تو پر...
  20. محمد وارث

    متفرق پائتھون کے ذریعے واٹس ایپ ویب کو آٹو میٹ کرنا۔

    اصلاح سخن اور کوڈ والوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اب ذیشان صاحب کے "عروض" کا یہ کمال ہے کہ فی زمانہ سوشل میڈیا کے آدھے سے زیادہ شاعر اساتذہ کو اس لیے گھاس نہیں ڈالتے کہ "عروض" سے ہو کر آئے ہوتے ہیں! :)
Top