نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    پاکستان کا دورہ انگلینڈ

    یہ میچ مجھے بہت اچھی طرح یاد ہے، لکشمن نے پانسہ پلٹ دیا تھا۔ ایسے چانس ویسے کبھی کبھی ہی لگتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان اس میچ میں ایسا کچھ کر پائے گا۔ انگلش کنڈیشنز میں دو دن وکٹ پر رکنے کا اسٹیمنا شاید پاکستانی بیٹسمینوں میں نہیں ہے۔ ڈیڑھ دن اگر بارش برس جائے تو میچ ڈرا ہو سکتا ہے۔ :)
  2. محمد وارث

    پاکستانی پی ایچ ڈی: خطوط ِغالب سے خلائی مشن تک

    کسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بکھرئے ہوئے دفاتر مقالہ جات ہیں!
  3. محمد وارث

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: نوازشریف کی لیبارٹری رپورٹس کی تحقیقات کا فیصلہ

    جاسم صاحب، آپ کی حکومت نے جو ایک دم سیاپا شروع کر دیا ہے تو اسکی وجہ صاف ظاہر ہے کہ میاں صاحب نے لندن سے ایکٹو پاکستانی سیاست شروع کر دی ہے۔ باقی حکومتیں اندھی نہیں ہوتیں، بس لین دین کے چکر میں اندھی بن جاتی ہیں۔ اور میاں صاحب کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ لین دین کے بعد باہر جاتے ہیں اور کچھ عرصے...
  4. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید امامہ ارشاد صاحبہ۔
  5. محمد وارث

    تعارف عطاء اللہ جیلانی مختصر تعارف

    خوش آمدید جیلانی صاحب۔
  6. محمد وارث

    تعارف پیار سے لوگ مجھے اچھا کہتے ہیں

    خوش آمدید محسن صاحب۔
  7. محمد وارث

    پاکستانی پی ایچ ڈی: خطوط ِغالب سے خلائی مشن تک

    اس کالم کی اکثر باتیں درست ہیں اور تحریر بھی نیک نیتی ہی سے لکھی گئی ہے لیکن یہ عجب بے جا سا شکوہ ہے۔ اب ایک ماہر ریاضیات، یا فزکس یا میڈیسنز کا طالب عالم اقبال کی شاعری یا غالب کے خطوط پر کیوں پی ایچ ڈی کرے گا؟ دوسری طرف ایک ادب اور فلسفے کا طالب علم اقبال اور غالب کی شاعری اور ذہنی رویوں پر...
  8. محمد وارث

    'جمہوریت پسند خواتین صحافیوں کو زیادہ نشانہ بنایا جا رہا ہے'

    درست کام نہیں کرے گا تو اگلی بار ووٹ نہیں دیں گے (اگر اگلی بار پارٹی موجود رہی تو)، یعنی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے تین چار پانچ پشتوں کی غلامی نہیں کی۔ :)
  9. محمد وارث

    خیبرپختونخواہ کی سو فیصد آبادی کیلئے صحت کارڈ کا اجرا

    قبلہ میں بھی تو یہی کہنا چاہ رہا ہوں کہ وسائل اتنے نہیں ہیں لیکن ڈھنڈورا 100 فیصد آبادی کا پیٹا جا رہا ہے اور اس ڈھنڈورے کو دنیا کی چند بہترین فلاحی ریاستوں کے ساتھ ملایا جا رہا ہے۔ یہ وہی چکر ہے جو وزیر اعظم نے کہا کہ اب بجلی سستی ملے گی، تھوڑا سا کریدنے پر علم ہوا کہ 2030ء کے بعد سستی ملے گی۔ :)
  10. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    پنجاب: میرے پاس بھیڑوں کا مالک (بُز دار) ہے!
  11. محمد وارث

    خیبرپختونخواہ کی سو فیصد آبادی کیلئے صحت کارڈ کا اجرا

    اس کے بعد اس کے انتظامی پہلو کی طرف آئیں: حکومت پہلے بھی مریضوں کا مفت علاج کرتی ہے۔ مثال کے طور پر لاہور میں پی آئی سی میں دل کے مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے لیکن وہاں ہوتا کیا ہے؟ بائی پاس والے مریض کو اپنی باری کے انتظار کے لیے دو سے تین سال کا عرصہ بتایا جاتا ہے۔ اتنے عرصے میں پیاروں کا پیارا...
  12. محمد وارث

    خیبرپختونخواہ کی سو فیصد آبادی کیلئے صحت کارڈ کا اجرا

    احسن قدم ہے، لیکن مجھے اس پر کچھ تحفظات ہیں۔ سب سے پہلے نمبرز کو دیکھتے ہیں: حکومت سالانہ 18 ارب وقف کرے گی۔ جب کہ 60 لاکھ خاندانوں کے ساتھ فی خاندان 10 لاکھ کے حساب سے اس اسکیم کا ٹوٹل لے آؤٹ 6 ہزار ارب روپے کا بنتا ہے۔ صرف اور صرف ایک فیصد گھرانے (یعنی ساٹھ ہزار) بھی اگر اس سے مستفید ہوں تو...
  13. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    انتہائی کوئی "غیر مشرقی" بیوی تھی۔ ٹپیکل مشرقی خاتون ہوتیں جیسا کہ لطیفے میں درج ہے تو اول رات باہر گزارنے پر شوہر کو گھر میں گھسنے ہی نہ دیتی، اور اگر بیچارہ ہاتھ پاؤں جوڑ کر گھر میں گھس بھی جاتا تو پہلے فون کے بعد ہی قتل ہو چکا ہوتا، دوسری تیسری ویری فیکیشن کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ :)
  14. محمد وارث

    الو کا الو پن

    بھائی صاحب، اجازت بھی بھیا ہی سے لیں۔ :)
  15. محمد وارث

    الو کا الو پن

    بھیا جانے یا بھیا کا "بھائی بند" جانے۔ :)
  16. محمد وارث

    حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ نیا معاہدہ ہوگیا، بجلی سستی ہوجائے گی، وزیراعظم

    جاسم محمد صاحب، آپ کی حکومت یہ کیا نیا "کٹا" کھول رہی ہے؟ کیا بجلی کے صارفین کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مسئلہ ہیں یا بجلی بنانے والی کمپنیاں؟ موجودہ کمپنیاں توڑ کر بجلی کی نئی تقسیم کار کمپنیاں تشکیل دیں گے، عمر ایوب
  17. محمد وارث

    الو کا الو پن

    الو تو بڑا خوبصورت سا پرندہ ہے۔ ٖغیر آباد جگہوں اور ویرانوں میں رہتا ہے تا کہ انسانوں کے شر سے بچ سکے، لیکن حضرتِ انسان بھی بڑا چالاک ہے، اپنے حسد، کینے، بغض، عداوت، نحوست، دوسروں کے لیے بری سوچ کو بھی ایک بیچارے شریف النفس پرندے پر ڈال دیا! :)
  18. محمد وارث

    تعارف کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    شکریہ آپ سب دوستوں کا، بس اس وقت نام کی بجائے "قتیلِ غالب" کے نک سے حاضر ہوا تھا اس لیے خواہ مخواہ مرشد کے اشعار لکھتا چلا گیا۔ :)
  19. محمد وارث

    آج کی تصویر

    گو کہ باؤلر کی تصویر اس میں نہیں ہے، لیکن تین سلپ، دو گلی، سلی مڈ آف اور سلی مڈ آن کے ساتھ اٹیک۔ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کیسا زبردست باؤلر ہوگا۔ :)
  20. محمد وارث

    ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

    مختلف ممالک کے کاپی رائٹس قوانین مختلف ہوتے ہیں۔ عام طور پر کتاب مصنف کے فوت ہونے کے پچاس یا ستر سال بعد کاپی رائٹس سے آزاد ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں میرے خیال میں مصنف کی وفات کے بعد پچاس سال والا قانون لاگو ہے کہ علامہ اقبال کی کتابیں 1989ء میں فری ہوئی تھیں۔ Public domain - Wikipedia.
Top