انسان میں کیا راز رکھ دیا ہے کہ اس کی زندگی متحول و متغیر ہے جبکہ دیگر جانداروں کی زندگی اس راز سے خالی ہے۔
تاریخ کا اقتصادی نظریہ بھی فنی اور اصولی پہلو سے خالی ہے‘ یعنی اصولی صورت میں اسے پیش نہیں کیا گیا‘ تاریخ کے اقتصادی نظریہ کو جس صورت میں پیش کیا گیا ہے‘ اس سے فقط تاریخ کی ماہیت اور ہویت...