نتائج تلاش

  1. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    اسلام اور تاریخی مادیت کیا اسلام تاریخی مادیت کا حامی ہے؟ کیا ان تاریخی واقعات کی توجیہ و تحلیل میں جو قرآن میں آئے ہیں‘ قرآن کی منطق تاریخی مادیت پر مبنی ہے؟ بعض لوگوں کا خیال یہی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مارکس سے کم از کم ہزار سال پہلے قرآن محمدی میں تاریخ کی توجیہ و تحلیل اسی بنیاد پر ہوئی ہے۔...
  2. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    مارکس اینجلز کے نام اپنے ایک خط میں پولینڈ کے انقلاب سے متعلق موضوع میں دیہاتیوں کے بارے میں لکھتا ہے: ”دیہاتیوں‘ ذاتاً رجعت پسند‘ ان پست لوگوں کو… کبھی جنگ میں نہیں بلانا چاہئے۔“(تجدید نظر طلبی‘ ص ۳۴۸) لیکن ماؤ نے اسی بالذات رجعت پسند طبقے اور انہیں پست فطرتوں کو جنہیں جنگ اور پیکار میں نہیں...
  3. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    ”میں نے اور مارکس نے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا ہے‘ اب اگر کوئی مارکس کے بعد اس گفتگو کو مسخ کر کے اس سے یہ مطلب نکالتا ہے کہ معاشی عامل ہی بطور مطلق فیصلہ کن عامل ہے‘ تو وہ اس عبارت کو ایک مجرد‘ پھیکی اور بے ہودہ عبارت بناتا ہے۔ اقتصادی حالت بنیاد ہے جب کہ دیگر عناصر عمارت میں طبقاتی کشمکش کی...
  4. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    انتقادات اب جب کہ نظریات مادیت تاریخ کے ”اصول“ اور ”نتائج“ پر سیر حاصل گفتگو ہو چکی تو ضرورت اس بات کی ہے کہ اس پر تنقید اور تبصرہ ہو جائے۔ سب سے پہلے ہمیں اس نکتے کی وضاحت کرنا ہو گی کہ ہم یہاں نہ تو مارکس کی تمام کتب میں اس کے نظریات پر تنقید کے درپے ہیں اور نہ ہی کلی طور پر مارکسزم پر کوئی...
  5. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    لیکن مارکسٹی جبر تاریخ جسے معاشی جبر بھی کہا جاتا ہے۔ فلسفی ضرورت کی ایک خاص تعبیر ہے۔ یہ نظریہ دو اور نظریوں سے مل کر بنا ہے۔ جن میں سے ایک فلسفی ضرورت ہی ہے جس کے مطابق کوئی واقعہ بغیر ضرورت (یعنی ضروری ہونے) کے وقوع پذیر نہیں ہوتا۔ وقوع میں آنے والا ہر واقعہ اپنے خاص پیدائشی اسباب کی بنیاد پر...
  6. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    یا پھر اینجلز کا یہ جملہ کہ ”اقتصادی ماہرین کہتے ہیں کہ کام تمام سرمائے کا سرچشمہ ہے لیکن بغیر انتہا کے اس سے زیادہ نہیں۔ کام پوری انسانی زندگی کی پہلی بنیادی شرط ہے۔ اس طرح کہ گویا ایک اعتبار سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ خود انسان بھی کام کی تخلیق ہے۔“ یہ سب اقوال ایک ہی نظریے کی ترجمانی کرتے ہیں۔...
  7. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    ۵۔ معاشرے کے معنوی پہلوؤں پر مادی پہلوؤں کا تقدم معاشرہ‘ اداروں‘ تنظیموں اور کئی شعبوں کا مجموعہ ہے۔ اقتصادی شعبہ‘ ثقافتی شعبہ‘ انتظامی شعبہ‘ سیاسی شعبہ‘ مذہبی شعبہ‘ عدالتی شعبہ وغیرہ۔ اس اعتبار سے معاشرہ ایک مکمل عمارت کی طرح ہے۔ جس میں ایک گھرانہ زندگی بسر کرتا ہے‘ اس میں ڈرائنگ روم‘ ڈائننگ...
  8. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    ۴۔ انسان کے انفرادی وجود پر اس کے اجتماعی وجود کا تقدم بعبارت دیگر انسان کی نفسیات پر اس کی عمرانیات کا تقدم۔ انسان تمام جاندار مخلوقات میں حیاتیات کے لحاظ سے زیادہ کامل مخلوق ہے۔ وہ تکامل کی نوع کے لحاظ سے استعداد کا حامل ہے‘ جسے انسانی تکامل کہا جاتا ہے۔ انسان ایک خاص شخصیت کا حامل ہے‘ جس سے...
  9. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    ۲۔ معنوی ضرورتوں پر مادی ضرورتوں کا تقدم انسان کو کم از کم اپنے اجتماعی وجود میں دو طرح کی ضرورتیں درپیش ہیں: ایک روٹی‘ پانی‘ مکان‘ کپڑا اور دوا جیسی ضرورتیں اور دوسری تعلیم‘ ادب‘ آرٹ‘ فلسفی افکار‘ ایمان‘ آئیڈیالوجی‘ دعا‘ اخلاق اور ان جیسی روحانی چیزیں۔ یہ دونوں ضرورتیں بہرحال اور بہر سبب انسان...
  10. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    ۳۔ کیا تاریخ کی فطرت مادی ہے؟ تاریخ کس فطرت کی حامل ہے؟ اس کی اصل فطرت ثقافتی ہے یا سیاسی ہے؟ اقتصادی ہے‘ مذہبی ہے یا اخلاقی ہے؟ اس کے مزاج میں مادیت ہے یا روحانیت؟ یا پھر مخلوط ہے؟ پہلا سوال تاریخ سے متعلق اہم ترین مسائل میں سے ہے۔ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا‘ تاریخ کے بارے میں ہماری شناخت...
  11. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    ۲۔ تاریخ میں قانون علت و معلول کیا تاریخ پر قانون علیت حکم فرما ہے؟ اگر علیت کی حکومت ہے‘ تو اس کا لازم یہ ہے کہ ہر واقعے کی وقوع پذیری اس کی اپنی حد تک حتمی اور ناقابل اجتناب رہی ہے اور اس طرح ایک خاص ”جبر“ تاریخ پر مسلط ہے اور اگر تاریخ پر جبر کا تسلط ہے‘ تو پھر نوع بشر کی آزادی اور اختیار...
  12. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    سائنسی تاریخ سب سے پہلے مقدمے کے طور پر یہ یاد آوری ضروری ہے کہ علمی تاریخ اس مفہوم پر مبنی ہے‘ جسے ہم گذشتہ اوراق میں عرض کر چکے ہیں اور وہ یہ کہ افراد سے الگ معاشرہ اصالت و حیثیت کا حامل ہے‘ اگر افراد سے جدا معاشرہ اصالت کا حامل نہ ہو تو افراد اور ان پر لاگو قوانین کے علاوہ کچھ بھی نہ ہو گا...
  13. صرف علی

    اردو لائبریری سائٹ میں نک

    سلام علیکم اردو لائبریری سائٹ میں کیا فورم کی نک استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟
  14. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    دودھ پلانے والے جانور ہوں یا رینگنے والے کیڑے‘ پرند ہوں یا چرند‘ مختلف انواع کے زندہ موجودات کی ہر نوع کو اگر دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ یہ اپنے خاص قوانین سے متصل ہیں‘ جن کا تعلق ان کی نوعیت سے ہوتا ہے۔ جب تک وہ اپنی اس نوع کی حدود میں رہتے ہیں‘ مذکورہ قوانین ان پر لاگو ہوتے ہیں۔ جیسے کسی...
  15. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    ثانیاً یہ جو کہا جاتا ہے کہ مذہب عقیدہ ہے اور قومیت تشخص ہے اور ان دونوں کا رابطہ عقیدے اور تشخص کا رابطہ ہے اور یہ کہ اسلام قومی تشخصات کو اسی طرح استحکام بخشتا ہے اور انہیں اصولی طور پر مانتا ہے جیسی کہ وہ ہیں‘ مذہبی ابلاغ و ہدایت کی سب سے بڑی نفی ہے۔ مذہب وہ بھی اسلام جیسے مذہب کی ذمہ داری یہ...
  16. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    ”المیزان“ ہی میں ہے کہ اسلامی ملک کی سرحدیں‘ جغرافیائی حدود یا معاہداتی رقبے نہیں بلکہ عقائد ہیں۔ اس سلسلے میں صاحب المیزان لکھتے ہیں: ”اسلام نے قومی تفریقات کی بنیاد کو اس اعتبار سے کہ تشکیل معاشرہ میں موثر کردار کی حامل ہوں‘ رد کیا ہے۔ ان تفریقات کی دو اصلی وجوہات ہیں: ایک نسلی رابطہ کی اساس...
  17. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    معاشروں کی یگانگت یا ان کا تنوع بہ اعتبار ماہیت اس مسئلہ کا بیان بھی جیسا کہ پہلے اشارہ ہو چکا ہے ہر مکتب فکر کے لئے ضروری ہے کیوں کہ اسی گفتگو سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کیا تمام انسانی معاشرے ایک نظریہ حیات کے تابع ہو سکتے ہیں یا معاشروں کا تنوع مختلف نظریہ ہائے حیات کی پیداوار ہے اور ہر قوم‘...
  18. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    معاشرتی تقسیم اور طبقہ بندی معاشرہ باوجود وحدت کے اپنے اندر گروہوں‘ طبقوں اور مختلف اصناف میں کہ جہاں متضاد صورتیں بھی نکل آتی ہیں‘ بٹا ہوا ہے۔ یہ صورت حال اگر کلی نہیں تو کم از کم بعض معاشروں کا یہی حال ہے لہٰذا امکان ہے کہ معاشرہ اپنی عین وحدت میں اندرونی طور پر مخالف اور کبھی متضاد طبقوں میں...
  19. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    جبر یا اختیار؟ جو بنیادی مسائل اہل دانش کے درمیان خاص طور پر موجودہ صدی میں زیر غور ہیں‘ ان میں ایک مسئلہ معاشرے کے مقابل فرد کے جبر یا اختیار کا ہے‘ بعبارت دیگر یہاں اجتماعی روح کے مقابل انفرادی روح کے جبر و اختیار کی گفتگو ہے‘ اگر ہم معاشرے کی ترکیب کے مسئلے میں پہلے نظریہ کو مانتے ہیں اور...
  20. صرف علی

    معاشرہ اور تاریخ ( از شہید ڈاکٹر مرتضی مھطری )

    معاشرہ اور اس کے قوانین و سنن معاشرہ اگر حقیقی وجود کا حامل ہو تو لازمی طور پر اپنے سے متعلق خاص قوانین و سنن کا حامل ہو گا‘ اگر ہم معاشرے کی ماہیت کے بارے میں جس پر ہم ابھی بحث کر چکے ہیں‘ پہلے نظریے سے متفق ہوں اور معاشرے کے عینی وجود کو تسلیم نہ کریں تو ہم نے لازمی طور پر معاشرے کو قانون اور...
Top