نتائج تلاش

  1. زیرک

    وسیم اکرم پلس، اس کا سلیکٹر اور ان کو لانے والے سب آج فیل ہو گئے

    کیا جناب بتا سکتے ہیں کہ حکومت کو کس نے اس عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے سے روکا ہوا ہے؟
  2. زیرک

    برطانیہ ملک ریاض کے19 کروڑ پاؤنڈز پاکستان کو دے گا

    دعائیں دیں برطانوی قانون کو، پاکستان کا کوئی کمال نہیں اس میں۔
  3. زیرک

    کوا چلا ہنس کی چال اپنی چال بھی بھول گیا

    جب موصوف کہا کرتے تھے کہ ہر معاملے کا میں خود جوابدہ ہوں گا تو آج اگر ہم معاملات کے بگاڑ پر کچھ پوچھتے ہیں تو جناب کو کیا مسئلہ ہے؟
  4. زیرک

    ایک اور ٹرک کی بتی

    زندہ قومیں ادارے مضبوط کرتی ہیں تاکہ معاشرہ آگے بڑھ سکے، آگے دیکھنے والی قومی شخصیات کو مسیحا بنا کرنہیں پوجتیں۔ لیکن ایک ہمیں ہیں کہ لیا اپنی ہی صورت کو بگاڑ ہر دس بیس سال بعد نیا بت تراش کر اس کی پوجا کرنے لگ جاتے ہیں، ادارے ٹھیک کریں، سب ٹھیک ہو جائے گا، ابھی تک تو بادشاہ گروں نے جن تین بڑی...
  5. زیرک

    برق گرتی ہے تو بے چارے غریبانوں پر

    یہ اس وقت سوچنا تھا ناں جب عمران خان نے خود جتھہ لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کر دی تھی، دھرنے کی حد تک تو بات مان لیتے ہیں، لیکن یہ جو پی ٹی وی پر حملہ ہوا تھا کیا خدائی مخلوق نے کیا تھا؟، موصوف خود اس جتھے کی قیادت کر رہے تھے۔ اس لیے اب بھگتیں، خود کردہ را علاجِ نیست۔ اب جو بیج بویا تھا اس کی...
  6. زیرک

    وسیم اکرم پلس، اس کا سلیکٹر اور ان کو لانے والے سب آج فیل ہو گئے

    محترم یہ جو صدارتی نظام کی گونج سنائی دے رہی ہے، اس کے پیچھے جو بھی ہیں سب سامنے ہیں بس دیکھنے والی آنکھ چاہیے۔اس شتابی کی وجہ یہ ہے کہ پارلیمانی نظام کی سیاسی و آئینی لڑائی میں عددی برتری حاصل نہیں ہے۔
  7. زیرک

    کوا چلا ہنس کی چال اپنی چال بھی بھول گیا

    جب موچی کی ہی جوتی ٹوٹی ہو گی تو ہم تو کہیں گے ناں کہ جو جس کام کا ماہر ہے وہ وہی کام نہیں کر پا رہا تو ملک کیسے چلائے گا، جو شخص اپنا گھر نہیں چلا سکا، کرکٹ کو بہتر نہیں کر سکا وہ دوسروں کاموں کا کیسے ماہر ہو سکتا ہے۔ جب معاملات درست نہیں ہو سکتے تھے تو سو دن میں سب ٹھیک کرنے کے شیخ چلی سے بھی...
  8. زیرک

    قانون شکن قوم کے جگاڑ؛ مختصر مختصر

    جو بات بیرون السطور تھی وہ یہ تھی کہ ادارے جن کا کام قانون پر پابندی کروانا ہے وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔
  9. زیرک

    وسیم اکرم پلس، اس کا سلیکٹر اور ان کو لانے والے سب آج فیل ہو گئے

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں ہونے والے اندوہناک واقعے میں ملوث پچاس کے قریب وکلاء کے نام پر داغ تو آج پندرہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دئیے گئے ہیں جو کہ بہت پہلے ہو جانا چہیے تھا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ قانون کی نظر میں سب مجرم ایک جیسے ہوتے ہیں، کیا ایسا ہی ہے؟ یہ بات سچ...
  10. زیرک

    نصف بہتر کی دہشتگردی کا مقابلہ ممکن نہیں؛ مختصر مختصر

    نصف بہتر کی دہشتگردی کا مقابلہ ممکن نہیں آپ دنیا کے ہر دہشتگرد کا مقابلہ کر سکتے ہیں، لیکن ایک دشمن ایسا ہے جس کے مقابلے میں آپ کو ہمیشہ ہتھیار ڈالنے ہی پڑتے ہیں، جی ہاں! آپ نے صحیح پہچانا، وہی نصف بہتر جن کے آپ پورے بدتر شوہر ہوتے ہیں۔ ان کا صحیح تو صحیح ہوتا ہی ہے لیکن ان کے غلط کو غلط کہنے...
  11. زیرک

    قانون شکن قوم کے جگاڑ؛ مختصر مختصر

    قانون شکن قوم کے جگاڑ پاکستان میں قانون ساز اور حکومتی ادارے ہی سب سے بڑے قانون شکن ہوتے ہیں، ان کی دیکھا دیکھی میں عوام بھی ویسی کی ویسی بے حس ہوتی جا رہی ہے، کچھ عرصہ قبل ایک قانون بنا تھا کہ اگر موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہو گا تو اسے پٹرول پمپ سے پٹرول نہیں ملے گا۔ اب ہر ایک موٹر...
  12. زیرک

    وسیم اکرم پلس، اس کا سلیکٹر اور ان کو لانے والے سب آج فیل ہو گئے

    بھانجے کی جانب سے ہنگامے سے پہلے اور شروع میں وکلاء کے حملے کی قیادت کرنے کی وڈیو سامنے آنے اور بعد میںحسان نیازی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی جانے والی معافی نہ صرف قبول کی جا رہی ہے بلکہ موصوف پر کوئی مقدمہ بھی دائر نہیں کیا گیا، مزید پڑھیے؛ کیا ہم نے ماضی کی مقدس گائیوں اور برہمن نما کلچر سے...
  13. زیرک

    وسیم اکرم پلس، اس کا سلیکٹر اور ان کو لانے والے سب آج فیل ہو گئے

    آپ کی خواہشات پوری نہیں ہو سکتیں نظامی بھائی۔
  14. زیرک

    وسیم اکرم پلس، اس کا سلیکٹر اور ان کو لانے والے سب آج فیل ہو گئے

    ان دونوں کو ووٹ دینے کی بجائے، بیلٹ پیپرلے کر اس کو سب کے سامنے آگ لگانا زیادہ مناسب ہے۔
  15. زیرک

    شکریہ فرقان احمد میں نے دیکھ لیا ہے، لیکن یہ پالیسی ٹھیک نہیں ہے، آپ کسی کی بات سے متفق یا...

    شکریہ فرقان احمد میں نے دیکھ لیا ہے، لیکن یہ پالیسی ٹھیک نہیں ہے، آپ کسی کی بات سے متفق یا نامتفق ہو سکتے ہیں، لیکن اسے قارئین کی نظر سے اوجھل رکھنا ٹھیک پالیسی نہیں ہے۔ ہر دور میں یہی ہوتا ہے کہ فلاں کی مرضی کا سچ لکھو، میں ایسا نہیں کر سکتا۔ اگر انتظامیہ کو یہ سب ٹھیک نہیں لگتا تو یہ زمرہ ہی...
  16. زیرک

    وسیم اکرم پلس، اس کا سلیکٹر اور ان کو لانے والے سب آج فیل ہو گئے

    ٹھیک ہے محمد تابش صدیقی بھائی میں بات سمجھ گیا کہ یہ چیک صرف اس زمرے میں ہے، لیکن سچ کہوں یہ تو سچ کا گلہ گھونٹنے والی پالیسی ہے۔
  17. زیرک

    وسیم اکرم پلس، اس کا سلیکٹر اور ان کو لانے والے سب آج فیل ہو گئے

    ٭تو حکومت آپ کی ہے ناں، ماڈل ٹاؤن لاہور اور بلدیہ ٹاؤن کراچی پہ تحقیقات یا کاروائی سے کس نے روکا ہے؟ یہ حکومتی نااہلی ہے نا اور تو کچھ نہیں۔ ٭٭الحمدللہ سچ لکھتا ہوں،جس کا مقصد اصلاح ہے، کسی سے کوئی بغض نہیں رکھتا، یہ الگ بات کہ آپ جیسے شخصیات کا بت پوجنے والوں جیسا نہیں، صحیح کو صحیح اور غلط کو...
  18. زیرک

    وسیم اکرم پلس، اس کا سلیکٹر اور ان کو لانے والے سب آج فیل ہو گئے

    سچ کا گلا مت گھوٹیں اگر کل تک میری پوسٹس کی مدیر کے ذریعے منظوری کا اتھارٹیرین چیک ختم نہ کیا گیا تو میری طرف سے اس کو پیشگی اللہ حافظ سمجھ لیں، بہت شکریہ۔
  19. زیرک

    ٭اگر کل تک میری پوسٹ کی مدیر کے ذریعے منظوری کا اتھارٹیرین چیک ختم نہ کیا گیا تو میری طرف سے اس...

    ٭اگر کل تک میری پوسٹ کی مدیر کے ذریعے منظوری کا اتھارٹیرین چیک ختم نہ کیا گیا تو میری طرف سے اس کو پیشگی اللہ حافظ سمجھ لیں، بہت شکریہ۔
  20. زیرک

    وسیم اکرم پلس، اس کا سلیکٹر اور ان کو لانے والے سب آج فیل ہو گئے

    سی سی پی او لاہور فرماتے ہیں ”ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ معاملہ اس حد تک پہنچے گا“۔ یہ بیان بجائے خود موصوف کے ایک نااہل افسر کی نشاندہی کرتا ہے، جو افسر پاکستان کے دوسرے بڑے شہر میں امن قائم رکھنے کی ذمہ داری پوری نہ کر سکے اسے ایسے بھونڈے بیانات دینے کی بجائے خود اس عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان...
Top