لیجیے مغل صاحب آپ نے دعوت دی اور ہم حاضر کہ خطاطی کے پرانے عشاق میں سے ہیں اور ٹیلی وژن پر رشید بٹ صاحب کے پروگرام دیکھ کر مشق کیا کرتے تھے۔ گو کہ پلے آج تک کچھ نہیں پڑا لیکن اس کے باوجود آج بھی کسی خطاط سے خوش نویسی سیکھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ اگر یہ شوق یہاں پورا ہو جائے تو گویا عید ہو...
اس دھاگے پر اب نظر پڑی۔ بہت مبارک ہو سعود بھائی!
خدا رفتار کو اس سے زیادہ تیز نہ کرے تاکہ ہمارے احساس کمتری یا سست رفتاری میں مزید اضافہ نہ ہو۔ :rollingonthefloor:
افسوس کہ لوگ عزت کو دہشت سمجھتے ہیں :)
کیوں جی ہم کیا شرارتیں نہیں کر سکتے؟ ذرا ہمارے دوستوں سے پوچھ لیجیے کہ ہم کتنے سنجیدہ اور کتنے شرارتی ہیں؟
شمشاد بھائی کا بہت شکریہ۔ انہوں نے بالکل درست ترجمانی کی۔
شکر ہے جناب آپ نے بتا دیا ورنہ میں تو حیرت کے سمندر میں ڈوبنے ہی والا تھا۔
عبید اللہ بیگ میرے بھی پسندیدہ ہیں، کسوٹی کے علاوہ ان کا ایک ناول ("اور انسان زندہ ہے") بھی زیر مطالعہ رہا ہے۔ بہت زبردست کاوش ہے اُن کی۔ تقسیم ہند کے پس منظر میں لکھا گیا ہے۔
نجانے کیوں آپ کا بلاگ ٹھیک نہیں ہو رہا۔ حالانکہ نبیل بھائی کی انہی ٹپس پر میں تجربے کر کے بلاگ اسپاٹ پر بلاگ سیٹ اپ کر چکا ہوں۔ (ویسے میرا اصلی تے وڈا بلاگ ورڈ پریس پر ہے، بلاگ اسپاٹ صرف تجرباتی طور پر استعمال کر رہا ہوں)
بلاگ کو "پروموٹ" کرنے کا سب سے بہتر طریقہ زیادہ سے زیادہ بلاگز پر تبصرے ہیں۔ خصوصاً مشہور پاکستانی انگریزی بلاگرز کی تحاریر پر تبصروں سے بہت افاقہ ہوگا :)