نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    پولیو ویکسین

    جب آپ خاص طور پر "ویکسین" کے ساتھ مخصوص "مذکورہ" فتاویٰ جات کی بات کر چکے ہیں تو اس میں سے ایسا عمومی نتیجہ برآمد کرنا انتہائی درجے کی علمی بددیانتی ہے۔ خیر، آپ کی پرانی عادت ہے۔ سمجھ سکتا ہوں۔
  2. محمد سعد

    پولیو ویکسین

    آپ ہی کے اس مراسلے سے یہ بات شروع ہوئی تھی۔ چنانچہ بات ترتیب میں ہی ہے کہ: گزشتہ مراسلوں میں جسم کے ویکسین کو درست ریسپانس نہ دینے کی وجہ سے بیمار ہونے کے امکان، اس کی شرح، اس شرح کے انتہائی کم ہونے، اور ویکسین کے فائدے کے مقابلے میں اس امکان کے موازنے کے متعلق کچھ باتیں شامل ہیں۔ کیاآپ ڈھونڈ...
  3. محمد سعد

    پولیو ویکسین

    میرے نزدیک بالکل نہیں ہے۔ جب تک ان فتاویٰ جات کے ذریعے لوگوں کو اپنے بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے پر راغب نہ کیا جا رہا ہو، میں انہیں نظر انداز کر سکتا ہوں۔ اور کچھ؟
  4. محمد سعد

    پولیو ویکسین

    دعویٰ آپ نے کیا ہے تو یقیناً آپ کے ذہن میں کوئی بات ہو گی۔ کیوں نہ آپ اس پر کچھ روشنی ڈالیں؟ بصورت دیگر یہی سمجھا جا سکتا ہے کہ آپ کا دعویٰ محض ہوائی اور اس حقیقت سے فرار کی ایک کوشش کے سوا کچھ نہیں کہ اکثر علمائے دین بھی آپ کی پوزیشن کے ساتھ اتفاق نہیں کرتے۔
  5. محمد سعد

    پولیو ویکسین

    آصف اثر اتنا کچھ کہہ دیا اور کچھ کہا بھی نہیں۔ الفاظ کی دیواریں بھر دینے سے موقف میں وزن نہیں آیا کرتا۔ موقف میں وزن، متعلقہ بات کرنے اور معیاری دلیل دینے سے آتا ہے۔ یہ "دس کتابیں پڑھ لو"، "ہودی یہودی مافیا"، جیسے الفاظ آپ کی نگاہ میں تو شاید دلیل کا مقام رکھتے ہوں لیکن آپ کی بات کو ثابت کرنے کے...
  6. محمد سعد

    پولیو ویکسین

    حضرت۔ آج میں آپ پر ایک بہت ہوشربا قسم کا انکشاف کرنے جا رہا ہوں۔ ذرا غور سے پڑھیے گا۔ تیار ہیں؟ تو عرض ہے کہ۔۔۔ کسی سے اختلاف اس پر لعن طعن کیے یا اس کو گھٹیا ناموں سے پکارے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے۔ قسم سے! یقین نہ آئے تو اپنی پسند کے کسی بھی عالم دین سے پوچھ لیجیے گا۔ ہوشربا انکشاف کے بعد...
  7. محمد سعد

    پولیو ویکسین

    زیادہ بڑا سوال تو یہ ہے کہ۔۔۔ اگر ایسا فتویٰ دینے والے کو ویکسین کے مکینزم کے حوالے سے کچھ بھی علم نہ ہو تو ایسی صورت میں اس فتویٰ کی کوئی حیثیت ہو گی بھی سہی یا نہیں؟ علماء سے فتویٰ لینے کا تو مقصد یہی ہوتا ہے کہ ان کو کسی موضوع پر ماہر تصور کیا جا رہا ہے۔ ایسی مہارت محض ہمارے تصور میں ہی نہیں...
  8. محمد سعد

    پولیو ویکسین

    آپ نے غالباً یہاں موجود مراسلوں کو بغور نہیں پڑھا۔
  9. محمد سعد

    پولیو ویکسین

    کافی اچھی تکنیک ہے۔ جس سے اختلاف ہوا، اسے بغیر کسی دلیل کے "متنازعہ" کا ٹھپا لگا کے جان چھڑا لی۔
  10. محمد سعد

    وزیراعظم نے ملک سے برطانوی نظامِ تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    ٹیوشنوں کے رواج پانے کی اس سے بھی زیادہ بنیادی ایک وجہ ہے۔ جسے میرا بھائی کہتا ہے بٹیرے لڑانے کا شوق۔ :ROFLMAO:
  11. محمد سعد

    وزیراعظم نے ملک سے برطانوی نظامِ تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اس میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے کہ ہم برطانوی سکولوں کے نصاب میں جو خوبیاں پائیں، ان کو اپنے مقامی سکولوں کے نصاب کا حصہ بنا دیں۔ اگر دنیا کے کسی حصے میں کسی نے تجربے سے کوئی اچھی بات سیکھی ہے تو اس سے استفادہ لازمی کرنا چاہیے۔ جب ہم وسائل رکھنے والے طبقے کو کھینچ کر نیچے لانے کے بجائے...
  12. محمد سعد

    وزیراعظم نے ملک سے برطانوی نظامِ تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    مجھے یاد ہے کہ چھوٹی عمر میں اپنے بڑے کزنوں کی اردو میڈیم سائنسی کتب سے خوب استفادہ کرتا تھا۔ مقامی زبان استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ بنیادی تصورات سکھانے کے لیے کسی کی زندگی کے کئی سال بچا سکتے ہیں۔ نیز اگر اس وقت معیاری اردو کتابیں لکھنا ممکن تھا تو آج کے وسائل کے ساتھ اور بھی زیادہ آسان...
  13. محمد سعد

    اقبال کے مطالعۂ سائنس کا تنقیدی جائزہ

    کیا یہاں پر صرف دو آراء ہی ممکن ہیں، ایک پرویز ہودبھائی کی اور ایک ادریس آزاد کی؟
  14. محمد سعد

    اقبال کے مطالعۂ سائنس کا تنقیدی جائزہ

    اس سے بھی زیادہ گہرائی میں مسئلہ یہ ہے کہ ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں موضوع کسی خیال کے بجائے ایک شخصیت کو بنا دیا گیا۔ اب اگر اس شخصیت کے کسی ایسے کام کو موضوع بنایا جا رہا ہو جو واقعی اس کی زندگی کا ایک قابل ذکر حصہ بھی رہا ہو تو سینس بنتی ہے۔ جو فائدہ اس نے دنیا کو دیا ہے، اس کا اسے کریڈٹ...
  15. محمد سعد

    اقبال کے مطالعۂ سائنس کا تنقیدی جائزہ

    تلخیص سے بھی پہلے میرا سوال تو یہ تھا کہ کیا اس سے کوئی فرق پڑتا ہے؟ اقبال کے جو خیالات تھے، وہ تھے۔ عین ممکن ہے کہ مختلف ادوار میں ان میں تغیرات بھی آئے ہوں۔ بجائے ان خیالات کے بحیثیت خیال جائزہ لینے کے ہم شخصیت میں کیوں الجھے ہوئے ہیں؟ اوپر سے ہم لاشعوری طور پر یہ بھی فرض کر رہے ہیں کہ وہ...
  16. محمد سعد

    اقبال کے مطالعۂ سائنس کا تنقیدی جائزہ

    آپ پر سیاق و سباق واضح ہے تو آپ ہی کچھ مدد کر دیں۔
  17. محمد سعد

    اقبال کے مطالعۂ سائنس کا تنقیدی جائزہ

    مجھے تو ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ اقبال، اضافیت اور سٹرنگ تھیوری کے متعلق کیا سوچتے تھے؟ اگر اس ساری بحث کا مقصد صرف یہ تھا کہ نوجوان نسل کو زمانے کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے تو اس کے لیے کسی تاریخی قدآرو شخصیت کا فرمایا ہوا دلیل کے طور پر استعمال کرنا بذات خود ایک غلط رویہ...
  18. محمد سعد

    اقبال کے مطالعۂ سائنس کا تنقیدی جائزہ

    دونوں تحریر میں نہیں مل سکتے؟ گھنٹے گھنٹے کی ویڈیو لوڈ کرکے سننا ذرا مشکل ہے۔
Top