مشکل نہیں کہ رونقِ محفل نہ بن سکوں
لیکن میں اپنے رنگِ طبیعت کو کیا کروں
گمنام ہوں، گمنام سہی بزمِ ادب میں
اے رازؔ یہ کیا کم ہے کہ بدنام نہیں ہوں
(راز چاند پوری)
مگس کو باغ میں جانے نہ دیجو
(وسعت اللہ خان)
صرف میں ہی کیا دسویں درجے کے کسی بھی ہم جماعت کو اچھے خاصے اشعار ازبر ہوتے ہوئے بھی میر صاحب کا یہ شعر اٹک جاتا تھا۔
مگس کو باغ میں جانے نہ دیجو
کہ ناحق خون پروانے کا ہوگا
اردو کے استاد صید رسول ضیا نے پھر یوں سمجھایا۔
’’ مگس شہد کی مکھی کو کہتے...