نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    محبّت کیا ہے، تاثیرِ محبّت کِس کو کہتے ہیں تِرا مجبُور کردینا، مِرا مجبوُر ہو جانا نِگا ہِ ناز کو تکلیفِ جُنبش تا کُجا آخر ؟ مجھی پر مُنحصر کردو، مِرا مجبُور ہوجانا جگؔر مُراد آبادی
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دوست احباب مُصیبت میں تو پائے نہ گئے ہم اذیّت میں اکیلے گئے، سائے نہ گئے شفیق خلؔش
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مَیں ترکِ رہ و رسمِ جنُوں کر ہی چُکا تھا کیوں آ گئی ایسے میں تِری لغزِشِ پا یاد جِگؔر مُرادآبادی
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    چھیڑا تھا جسے پہلے پہل تیری نظر نے اب تک ہے، وہ اِک نغمۂ بے ساز و صدا یاد جِگؔر مُرادآبادی
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جب کوئی حَسِیں ہوتا ہے سر گرمِ نوازِش اُس وقت ، وہ کُچھ اور بھی آتے ہیں سوا یاد جِگؔر مُرادآبادی
  6. طارق شاہ

    جگر مراد آبادی ۔ دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد ۔ بیگم اختر

    غزل جِگر مُراد آبادی دُنیا کے سِتم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد اب مُجھ کو نہیں کُچھ بھی محبّت کے سوا یاد میں شکِوہ بَلَب تھا، مُجھے یہ بھی نہ رہا یاد ! شاید کہ مِرے بُھولنے والے نے کیا یاد چھیڑا تھا جسے پہلے پہل تیری نظر نے اب تک ہے، وہ اِک نغمۂ بے ساز و صدا یاد جب کوئی حَسِیں ہوتا ہے...
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہ مُجھ سے کِس طرح کی ضد دل ِ برباد کرتا ہے میں جس کو بُھولنا چاہُوں ، اُسی کو یاد کرتا ہے تابؔش دہلوی (مسعُود الحسن)
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    رات بھر چاند کی ٹھنڈک میں سُلگتا ہے بدن کوئی تنہائی کے دَوزخ سے نکِالے مجھ کو مُحسنؔ نقوی
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آ ہی جائے گی سَحر مطلعِ اِمکاں تو کُھلا نہ سہی بابِ قفس، روزنِ زِنداں تو کُھلا مجرُوحؔ سُلطانپوری
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    زندگی کیا ہے طِلِسمات کی وادی کا سفر پھر بھی فُرصت نہیں مِلتی مجھے حیرانی کی شبنؔم رومانی
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کیا زمانہ تھا، کہ ہر روز مِلا کرتے تھے ! دِل تعلّق نہ وہ ہونے پہ حَزِیں کُچھ کم ہے شفیق خلؔش
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    زیست کب اُس کے تخیّل سے حَسیں کُچھ کم ہے اب بھی صُورت ہے وہی دِل کے قرِیں، کُچھ کم ہے شفیق خلؔش
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اے دِل! تِرے سُکوں سے تِری رَونقیں گئیں دریا کا سارا حُسن ہی طغُیانیوں میں تھا احمد فراؔز
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہم نہ ہوتے تو حادثاتِ جہاں ! جانے کِس کِس کے سر گئے ہوتے رسا چغتائی
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آہ پِھر نغمہ بنا چاہتی ہے خامشی طرزِ ادا چاہتی ہے ناؔصر کاظمی
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِل میں اب خارِ تمنّا بھی نہیں زندگی برگ و نوا چاہتی ہے ناؔصر کاظمی
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    غُنچۂ گُل بھی دَہَن سا وہ نہیں، کُچھ کم ہے حُسنِ جاناں سے ہر اِک شے ہی حَسیں کُچھ کم ہے شفیق خلؔش
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وہ آ بھی جاتے، وہ ہو بھی جاتے ! چشمِ تمنّا پِھر بھی ترستی مجاؔز لکھنوی
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آج اُن پیڑوں کا سایا ہوگیا ہم پر حرام کل جنھیں سینچا تھا ہم نے آنسوؤں کی نہر سے شہر یار
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    پِھر چاہتا ہُوں، نامۂ دِلدار کھولنا جاں نذرِ دِل فریبیِ عُنواں کیے ہُوئے مرزا اسداللہ خاں غالؔب
Top