اس کے بعد جب وہ اسلامي نظرئیے کي آفاقيت کو بيان کرتے ہيں تو بلا شبہ ان کي کتاب ميں شايد سو بار سے زيادہ اسلام اور مسلمان کي آفا قيت اور اس کے عالمي وطن کا ذکر آيا ہے ۔تو يہاں پر بھي کہتے ہيں :اے امتِ توحيد پرچم تيرے ہاتھ ميں ہے ،تجھے حرکت کرني چاہیے اور اسے دنيا تک پہنچانا چاہیے ۔بعد ميں وہ کہتے...