نتائج تلاش

  1. آصف شفیع

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    شہزاد نیر! بہت خوب
  2. آصف شفیع

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    کاشف بھائی! بہت نوازش
  3. آصف شفیع

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    محترم یعقو ب آسی صاحب! حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔
  4. آصف شفیع

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014

    مشاعرے میں شرکت کی دعوت کیلیے بے حد شکریہ۔ دو غزلیں احباب کی خدمت میں پیش کرنے کے بعد اجازت چاہوں گا۔ نہیں ہوتا نسب محبت میں کیا عجم، کیا عرب محبت میں ہم نے اک زندگی گزاری ہے تم تو آئے ہو اب محبت میں اور کیا کلفتیں اٹھاتے ہم ہو گئے جاں بلب محبت میں خامشی ہی زبان ہوتی ہے بولتے کب ہیں لب...
  5. آصف شفیع

    تیری صورت کی بات کرتے ہیں- آصف شفیع

    محمد احمد صاحب! پذیرائی کیلیے ممنون ہوں۔
  6. آصف شفیع

    تیری صورت کی بات کرتے ہیں- آصف شفیع

    محترم وارث صاحب! حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ۔
  7. آصف شفیع

    شاید کہ موجِ عشق جنوں خیز ہے ابھی۔ ثمینہ راجہ

    ثمینہ راجہ کی ایک غزل: شاید کہ موجِ عشق، جنوں خیز ہے ابھی دل میں لہو کی تال بہت تیز ہے ابھی ہم نے بھی مستعار لیا اُس سے رنگِ چشم اپنی طرح سے وہ بھی کم آمیز ہے ابھی پھر آبِ سرخ آنکھ سے بہتا دکھائی دے گویا یہ دل ملال سے لبریز ہے ابھی اک نونہالِ خواب ہے دنیا کی زد پر آج اِس غم کی خیر ہو کہ یہ...
  8. آصف شفیع

    شاید کہ موجِ عشق جنوں خیز ہے ابھی۔ ثمینہ راجہ

    ثمینہ راجہ کی ایک غزل: شاید کہ موجِ عشق، جنوں خیز ہے ابھی دل میں لہو کی تال بہت تیز ہے ابھی ہم نے بھی مستعار لیا اُس سے رنگِ چشم اپنی طرح سے وہ بھی کم آمیز ہے ابھی پھر آبِ سرخ آنکھ سے بہتا دکھائی دے گویا یہ دل ملال سے لبریز ہے ابھی اک نونہالِ خواب ہے دنیا کی زد پر آج اِس غم کی خیر ہو کہ یہ...
  9. آصف شفیع

    تیری صورت کی بات کرتے ہیں- آصف شفیع

    غزل تیری صورت کی بات کرتے ہیں پھول فطرت کی بات کرتے ہیں چھیڑیے اضطراب کا نغمہ آج وحشت کی بات کرتے ہیں سانس کو راستہ نہیں ملتا آپ ہجرت کی بات کرتے ہیں! ہم کو نفرت سے دیکھنے والو! ہم محبت کی بات کرتے ہیں اتنی تمہید کس لیے آصفؔ بس ضرورت کی بات کرتے ہیں
  10. آصف شفیع

    آنکھ کھل جائے گی۔ آصف شفیع

    ایک غزل: آنکھ کھل جائے گی تو خواب ادھورا ہوگا کس نے سوچا تھا مری جان! کہ ایسا ہوگا اب بھی کچھ وقت ہے خواہش پہ لگا لو پہرے بات جب حد سے بڑھے گی تو تماشا ہوگا وہ بچھڑنے کی گھڑی کتنی کڑی تھی اس پر مجھ کو معلوم ہے اُس رات وہ رویا ہوگا گزرے لمحوں کی اسے یاد تو آتی ہوگی جانے کیا سوچ کے آنگن میں ٹہلتا...
  11. آصف شفیع

    وہ کیسے خواب لمحے تھے۔ آصف شفیع

    ایک بہت پرانی نظم آج نظر سے گزری۔ احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت چاہوں گا۔ وہ کیسے خواب لمحے تھے صبا پیغام لائی تھی گلوں کی بے قراری کا عجب دیوانگی سی تھی خزاں دیدہ فضاؤں میں ردائے خوف نے سب کو چھپا رکھا تھا دامن میں کہیں شبنم بہاتی تھی زمیں پر خون کے آنسو کہیں کلیوں کے ہونٹوں سے تبسم روٹھ...
  12. آصف شفیع

    کہ شہرت یار تک پہنچے- آصف شفیع

    چھوٹی بحر ہی میں ایک غزل ملاحظہ کیجیے۔ کہ شہرت یار تک پہنچے سو ہم اِس دار تک پہنچے سبھی طوفاں سے الجھے ہیں کوئی تو پار تک پہنچے! یہ ممکن ہے، مرا سایہ تری دیوار تک پہنچے یہ کچھ کم تو نہیں ہے، ہم کسی معیار تک پہنچے یہی تو ہے کمالِ فن ہنر اغیار تک پہنچے کہیں ایسا نہ ہو قصہ ترے انکار تک پہنچے ہو...
  13. آصف شفیع

    کئی زمانوں کا راستہ تھا۔ آصف شفیع

    تمام احباب کا حوصلہ افزائی کے لیے بے حد شکریہ۔ نوازش.
  14. آصف شفیع

    کئی زمانوں کا راستہ تھا۔ آصف شفیع

    دو غزلیں جو ایک ہی تسلسل میں کہی گئی تھی، ملاحظہ کیجیے.  کئی زمانوں کا راستہ تھا وہ ایک لمحہ جو کھو گیا تھا نجوم و مہ کی بلندیوں سے زمیں کو شب بھر میں دیکھتا تھا وہ میرے حصے کی روشنی تھی جسے میں اوروں میں بانٹتا تھا نئے سفر کا جواز لے کر خلا سے بھی میں گزر گیا تھا تھکن کا احساس راستے میں کہیں...
  15. آصف شفیع

    شب معراج کے حوالے سے چیند اشعار- آصف شفیع

    معراج زائروں کی ہے ہر گھڑی معراج سیرِطیبہ ہے عشق کی معراج کس بلندی پہ لے کے آئی ہے آدمیت کو آپؐ کی معراج میزبانی کے استعارے ہیں روح، برّاق، آگہی، معراج ان کے روضے کو دیکھ آیا ہوں اس سے بڑھ کر نہیں کوئی معراج مل گئی مدحتِ پیمبرؐ سے میرے لفظوں کو معنوی معراج سب زمانوں پہ ہے محیط آصف ایک لمحے میں...
Top