نتائج تلاش

  1. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    پھر بھی وہ تخت نشیں خوفزدہ رہتا ہے اپنے حصے کی وراثت بھی نہیں مانگتے ہم ساری دستاروں پہ دھبے ہیں لہو کے اظہر ایسے کوفے میں تو عزت بھی نہیں مانگتے ہم
  2. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    سنگ کو شیشہ بنانے کا ہنر جانتے ہیں اوراس کام کی اجرت بھی نہیں مانگتے ہم
  3. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    کبھی وقت ملے تو ان کے قریب بیٹھا کر جو لوگ عشق میں 'بابا فرید' ہوگئے ہیں
  4. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    تمہارا ہجر مکمل کریں گے تیزی سے سو ہر طرح کی اذیت پہ کام جاری ہے
  5. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    مجھے پہلے پہل لگتا تھا، ذاتی مسئلہ ہے میں پھر سمجھا، محبت کائناتی مسئلہ ہے پرندے قید ہیں، تم چہچہاہٹ چاہتے ہو تمہیں تو اچھا خاصا نفسیاتی مسئلہ ہے
  6. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    سمندروں کے مسافرو! کچھ اضافی پانی بھی ساتھ رکھنا کہ اک جزیرہ بڑی ہی مدت سے چند قطروں کی آس پر ہے بدن کا ہر ایک عضو دل کا کِیا کرایا بھگت رہا ہے اس اک سٹوڈنٹ کی خطا کا عتاب ساری کلاس پر ہے
  7. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    دل کبھی خواب کے پیچھے، کبھی دنیا کی طرف ایک نے اجر نہ دیا، ایک نے اجرت نہیں دی
  8. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    رویہ دیکھ کر بیٹوں کا، بوڑھے کو خیال آیا جو بارش بند ہو جائے تو چھتری بوجھ لگتی ہے
  9. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    اب تک یہی سناتھا کہ بازار بک گئے اس کی گلی گئےتو خریدار بک گئے
  10. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    وسعتِ رزق کی دعا دیجے درد کا کاروبار ہے سائیں
  11. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    یہ ایک بات سمجھنے میں رات ہو گئی ہے میں اس سے جیت گیا ہوں کہ مات ہو گئی ہے بدن میں ایک طرف دن طلوع میں نے کیا بدن کے دوسرے حصے میں رات ہو گئی ہے تہذیب حافی
  12. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    ڈھونڈتے ہو وفا زمانے میں بات کرتے ہو کس زمانے کی
  13. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    تعویذ الٹے، ادھوری منت، وظیفے، جادو ناکام سارے نہ استخارہ ہی کام آیا،۔ نہ کوئی دھاگہ،۔ بغیر تیرے
  14. زیرک

    ٭٭بَو آئے ہیں بانجھ زمینوں میں کچھ خواب ٭٭ وقت لگے گا فصلوں کی تیاری میں

    ٭٭بَو آئے ہیں بانجھ زمینوں میں کچھ خواب ٭٭ وقت لگے گا فصلوں کی تیاری میں
  15. زیرک

    ٭٭٭صفائی کیا اسے دیتے؟ وہ مانتا کب تھا٭٭٭ سو اس لیے ہم اسے بدگمان چھوڑ آئے٭٭٭ لگا رہ جانی لے کے...

    ٭٭٭صفائی کیا اسے دیتے؟ وہ مانتا کب تھا٭٭٭ سو اس لیے ہم اسے بدگمان چھوڑ آئے٭٭٭ لگا رہ جانی لے کے ساڈی نشانی
  16. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    پہلے کٹھ پتلیاں نچاتے تھے اب تو کٹھ پتلیاں نچاتی ہیں فرخ محمود
  17. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    چارہ چرتے ہوں جہاں اہلِ قلم شاہوں کا ایسی بستی پہ اگر ظلم نہ ہو تو کیا ہو؟ نعیم ضرار
  18. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    آج تیسرا دن ہے تیز دھوپ کی کرنیں آ رہی ہیں بستر پر چبھ رہی ہیں چہرے میں اس قدر نکیلی ہیں جیسے رشتے داروں کے طنز میری غربت پر آنکھ کھل گئی میری آج کھوکھلا ہوں میں صرف خول باقی ہے آج میرے بستر میں لیٹا ہے مِرا ڈھانچہ اپنی مردہ آنکھوں سے دیکھتا ہے کمرے کو آج تیسرا دن ہے
  19. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    آج کا مسلمان خدا سے دیکھوں کتنا ڈر رہا ہوں تجوری، جیب دونوں بھر رہا ہوں پڑوسی بھوکا ہے تیسرا دن ہے میں چوتھی بار عمرہ کر رہا ہوں
  20. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    نمی دے کر جو مٹی کو مسلسل گوندھتے ہو تم بتاؤ کیا بناؤ گے؟ کوئی کوزہ، کوئی مورت یا پھر محبوب کی صورت؟ سخنور ہوں کہو تو مشورہ اک دوں؟ یہ گھاٹے کا ہی سودا ہے یہاں مٹی کی مورت کی اگر آنکھیں بناؤ گے تمہیں آنکھیں دکھائیں گی تراشو گے زبان اس کی تو تُرشی جھیل پاؤ گے؟ اگر جو دل بنایا تو ہزاروں خواہشیں بن...
Top