نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    تمنا بن گئی ہے مایۂ الزام کیا ہوگا ۔ بیکل اتساہی

    تمنا بن گئی ہے مایۂ الزام کیا ہوگا مگر دل ہے ابھی تک تشنۂ پیغام کیا ہوگا وہ بیتابِ تماشہ ہی سہی اے تابِ نظارہ لرز اٹھتا ہے دل یہ سوچ کر انجام کیا ہوگا یہاں جو کچھ بھی ہے وہ پرتوِ احساس ہے ساقی بجز بادہ جوابِ گردشِ ایام کیا ہوگا کبھی جس کے یقیں سے کائنات عشق روشن تھی وہی اب ہے اسیر حلقۂ...
  2. فرخ منظور

    پاسِ ناموسِ تمنا ہر اک آزار میں تھا ۔ ہوش ترمذی

    پاسِ ناموسِ تمنا ہر اک آزار میں تھا نشۂ‌ نکہتِ گل بھی خلشِ خار میں تھا کس سے کہیے کہ زمانے کو گراں گزرا ہے وہ فسانہ کہ مری حسرتِ گفتار میں تھا دل کہ آتا ہی نہیں ترکِ تمنا کی طرف کوئی اقرار کا پہلو ترے انکار میں تھا کچھ تجھے یاد ہے اے چشم‌ زلیخائے جہاں ہم سا یوسف بھی کوئی مصر کے بازار میں...
  3. فرخ منظور

    اقبال حُسن اور عشق

    پھر تو بہت خوب ہے۔ خوش رہیے۔ :)
  4. فرخ منظور

    اقبال حُسن اور عشق

    حضور یہ نظم کہاں سے دریافت ہوئی؟ جبکہ بانگِ درا میں اسی عنوان سے یہ نظم کچھ اس طرح سے ہے۔ حُسن و عشق جس طرح ڈُوبتی ہے کشتیِ سیمینِ قمر نورِ خورشید کے طوفان میں ہنگامِ سحَر جیسے ہو جاتا ہے گُم نور کا لے کر آنچل چاندنی رات میں مہتاب کا ہم رنگ کنول جلوۀ طُور میں جیسے یدِ بیضائے کلیم موجۂ نکہتِ...
  5. فرخ منظور

    مبارکباد سید لبید غزنوی بھائی کی شادی خانہ آبادی

    سید لبید غزنوی صاحب، بہت مبارک ہو شادی خانہ آبادی
  6. فرخ منظور

    تعارف آداب عرض ہے

    محفل میں باقاعدہ خوش آمدید۔ خوش رہیے۔
  7. فرخ منظور

    کاں دی بپتا

    جے ایڈا پنجابی ناں رکھنا اے تے ترہایا کاں ٹھیک ہوئے گا۔
  8. فرخ منظور

    بیوگی

    آپ شاید اب ایڈٹ نہ کر سکیں۔ اس لیے رپورٹ میں جا کر رپورٹ کریں اور وہ ٹیکسٹ رپورٹ میں کاپی کر کے ایڈمن کو بتا دیں کہ یہ والا ٹیکسٹ اس پوسٹ میں ایڈٹ کر دیں۔
  9. فرخ منظور

    بیوگی

    میری چُنی چِھیکو چھیک میرے سِر تے چوکھا سِیک میری اکھیاں وچ ہنیر مینوں کِکر دِسدے بِیر میرے سینے ہجر دا تیر مینوں کیتا لِیرولِیر میرے ہتھیں کاسہ خالی میری صورت بنی سوالی میرا کوئی نہ مرض پچَھانے مینوں سارے دِیون طعنے میری ہوئی نہ ہن شنوائی مینوں سارے کہن شُدائی نہ رؤواں نا کُرلاواں میں نہ اپنا...
  10. فرخ منظور

    عشق نمانا

    بہت ودیا۔ بس لفظ نہیں دی املا پنجابی وچ وی اردو والی ہی رہے گی۔ اونہوں درست کر لوو۔
  11. فرخ منظور

    کاں دی بپتا

    ایدا عنوان ْپیاسے کاں دی اصل بپتا ہونا چاہی دا اے۔
  12. فرخ منظور

    یار کتابی

    کمال اے فیر تے۔ مزید تبصرہ تہاڈا ہور کلام ویکھ کے فرصت وچ کرنا۔
  13. فرخ منظور

    یار کتابی

    کیہ ایہ واقعی تہاڈا کلام اے؟
  14. فرخ منظور

    فراز اب لو گ جو دیکھیں گے تو خواب اور طرح کے ۔ احمد فراز

    اب لو گ جو دیکھیں گے تو خواب اور طرح کے اس شہر پہ اتریں گے عذاب اور طرح کے اب کے تو نہ چہرے ہیں نہ آنکھیں ہیں نہ لب ہیں اس عہد نے پہنے ہیں نقاب اور طرح کے اب کوچۂ قاتل سے بُلاوا نہیں آتا قاصد ہیں کے لاتے ہیں جواب اور طرح کے سو تیر ترازو ہیں رَگِ جاں میں تو پھر کیا یاروں کی نظر میں ہیں حساب...
  15. فرخ منظور

    مکمل کلام مجید امجد

    جینے والے کیا خبر صبح کے ستارے کو ہے اسے فرصتِ نظر کتنی پھیلتی خوشبوؤں کو کیا معلوم ہے انہیں مہلتِ سفرکتنی برقِ بےتاب کو خبر نہ ہوئی کہ ہے عمرِ دمِ شرر کتنی کبھی سوچا نہ پینے والے نے جام میں مے تو ہے، مگر کتنی دیکھ سکتی نہیں مآلِ بہار گرچہ نرگس ہے دیدہ ور کتنی جانے کیا زندگی کی جاگتی آنکھ ہو...
  16. فرخ منظور

    مکمل کلام مجید امجد

    سوکھا تنہا پتّا اس بیری کی اونچی چوٹی پر وہ سوکھا تنہا پتّا! جس کی ہستی کا بیری ہے پت جھڑ کی رت کا ہر جھونکا کاش مری یہ قسمت ہوتی، کاش میں وہ اک پتّا ہوتا ٹوٹ کے جھٹ اس ٹہنی سے گر پڑتا، کتنا اچھا ہوتا گر پڑتا، اس بیری والے گھر کے آنگن میں گر پڑتا یوں ان پازیبوں والے پاؤں کے دامن میں گر پڑتا جس...
  17. فرخ منظور

    مکمل کلام مجید امجد

    کنواں کنواں چل رہا ہے، مگر کھیت سوکھے پڑے ہیں، نہ فصلیں، نہ خرمن، نہ دانہ نہ شاخوں کی باہیں، نہ پھولوں کے مکھڑے، نہ کلیوں کے ماتھے، نہ رُت کی جوانی گزرتا ہے کیاروں کے پیاسے کناروں کو یوں چیرتا تیز، خوں رنگ پانی کہ جس طرح زخموں کی دکھتی تپکتی تہوں میں کسی نیشتر کی روانی ادھر دھیرے دھیرے کنوئیں...
  18. فرخ منظور

    مکمل کلام مجید امجد

    سیرِ سرما پوہ کی سردیوں کی رعنائی آخرِ شب کی سرد تنہائی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا، خدا کی پناہ دھند میں گم فضا، خدا کی پناہ ذرّے ذرّے پہ، پات پات پہ برف ہر کہیں سطحِ کائنات پہ برف اس قدر ہے خنک ہوائے صبوح منجمد ہے رگوں میں موجۂ روح کون کہتا ہے دل ہے سینے میں برف کی ایک سل ہے سینے میں پھر بھی آنکھوں کے...
  19. فرخ منظور

    مکمل کلام مجید امجد

    خودکشی ہاں میں نے بھی سنا ہے تمہارے پڑوس میں کل رات ایک حادثۂ قتل ہو گیا ہاں میں نے بھی سنا ہے کہ اک جام زہر کا دو جیونوں کی ننھی سی ناؤ ڈبو گیا کوئی دکھی جوان وطن اپنا چھوڑ کر اپنی سکھی کے ساتھ اک اور دیس کو گیا دنیا کے خار زار میں سو ٹھوکروں کے بعد یوں آخر ان کا قصۂ غم ختم ہو گیا یوں طے...
  20. فرخ منظور

    مکمل کلام مجید امجد

    دنیا جہاں کی حقیقت کی کس کو خبر ہے فریبِ نظر تھی، فریبِ نظر ہے یہی پھول کی زیست کا ماحصل ہے کہ اس کا تبسم ہی اس کی اجل ہے نہ سمجھو کہ چشمِ حسیں سرمگیں ہے نہیں، قبر کی تیرگی کی امیں ہے یہ کیا کہہ رہے ہو کہ ندی رواں ہے سمندر سے پوچھو، کہاں تھی، کہاں ہے نہ سمجھو کہ ہے کیف پرور یہ نغمہ شکن ہے ہوا...
Top