نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مکمل کلام مجید امجد

    رخصت تھک گئیں آنکھیں، امیدیں سو گئیں، دل مر گیا زندگی! عزمِ سفر کر، موت! کب آئے گی تو؟ آنسوؤ! آنکھوں میں اب آنے سے شرماتے ہو کیوں؟ تھی تمہی سے میرے داغِ آرزو کی آبرو! اے کسی کے آستاں کو جانے والے راستے! بخش دینا! میرا پائے شوق تھا سیماب خو یہ ترا کتنا بڑا احسان ہے بادِ سحر! عمر بھر...
  2. فرخ منظور

    مکمل کلام مجید امجد

    پژمردہ پتیاں بکھری ہیں صحنِ باغ میں پژمردہ پیتاں دوشیزۂ بہار کے دامن کی دھجیاں! ہمدم! غمیں نہ ہو کہ یہ مٹتی نشانیاں اک آنے والی رت کی ہیں شیریں کہانیاں! ڈھیر ان کے یہ نہیں ہیں چمن میں لگے ہوئے پیوند ہیں خزاں کے کفن میں لگے ہوئے جاتی ہوئی خزاں کے جنازے کے ساتھ ساتھ تالی بجاتے جاتے ہیں ان کے...
  3. فرخ منظور

    مکمل کلام مجید امجد

    گلی کا چراغ تری جلن ہے مرے سوزِ دل کے کتنی قریب خدا رکھے تجھے روشن! چراغِ کوئے حبیب تو جانتا ہے مری زندگی کا افسانہ تو جانتا ہے میں کس شمع کا ہوں پروانہ لرز لرز گئی اکثر تری یہ نازک لو ٹھٹک ٹھٹک کے چلا جب کوئی حزیں رہرو وہ تیرے سانولے سایوں میں اس کا طوفِ نیاز وہ دور ... موڑ پہ قدموں کی آخری...
  4. فرخ منظور

    نصیر ترابی وہ ہمسفر تھا مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی ۔ نصیر ترابی

    وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھی کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا، جدائی نہ تھی نہ اپنا رنج نہ اوروں کا دکھ، نہ تیرا ملال شبِ فراق کبھی ہم نے یوں گنوائی نہ تھی محبتوں کا سفر اس طرح بھی گزرا تھا شکستہ دل تھے مسافر شکستہ پائی نہ تھی عداوتیں تھیں ، تغافل تھا، رنجشیں تھیں مگر بچھڑنے والے میں سب...
  5. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    کبھی وہ رُو برو آیا تو ہوتا کوئی یاں تک اسے لایا تو ہوتا نہ اٹھتے پھر تو نقشِ پا کی صورت وہاں قسمت نے پہنچایا تو ہوتا وہ مانے یا نہ مانے تجھ سے ہمدم ولیکن اس کو سمجھایا تو ہوتا (بہرام جی جاما سپ جی دستور)
  6. فرخ منظور

    اشکِ لہو سے لکھا ہے دیوانِ عین میم

    دیکھی تھی ہم نے تیری بھی دوکان عین میم پھیکا بہت ہی نکلا تھا پکوان عین میم :)
  7. فرخ منظور

    اکیلے تم نہیں جس کی دھلائی ہوتی رہتی ہے

    میرے کہنے کا مقصد تھا کہ کرپشن دوسروں کا بھی جرم ہو گا تو کوئی چھوٹے گا اگر ایک اکیلے کا جرم ہو گا تو کبھی نہیں چھوٹ سکتا۔
  8. فرخ منظور

    براہِ اصلاح و تنقید

    واہ! اچھی غزل ہے۔
  9. فرخ منظور

    اکیلے تم نہیں جس کی دھلائی ہوتی رہتی ہے

    بہت اعلیٰ۔ آپ کی حس مزاح بہت عمدہ ہے راجا صاحب۔ گذارش ہے کہ یہ شعر اگر ایسے ہو تو کیسا رہے گا؟ کرپشن جرم ہے سب کا، یقیناََ چھوٹ جاؤں گا ہمارے ملک میں یہ کارروائی ہوتی رہتی ہے
  10. فرخ منظور

    چند لطیفے

    وائٹ ﮨﺎﻭٔﺱ ﻣﯿﮟ ﭨﯿﻠﻔﻮﻥ ﮐﯽ ﮔﮭﻨﭩﯽ ﺑﺠﯽ ۔ ﺻﺪﺭﭨﺮﻣﭗ ﻧﮯ ﻓﻮﻥ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﺗﻮﺩﻭﺳﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺍٓﻭﺍﺯ ﺍٓﺋﯽ “۔ﮨﯿﻠﻮﻣﺴﭩﺮ ﭨﺮﻣﭗ ! ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺧﺎﻥ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﺑﺘﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﮨﻢ ﻧﮯﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺍﻋﻼﻥِ ﺟﻨﮓ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮨﮯ“ﭨﺮﻣﭗ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ “ ﺍﭼﮭﯽ ﺧﺒﺮ ﮨﮯ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺧﺎﻥ ! ﻟﯿﮑﻦ ﮐﯿﺎ ﺑﺘﺎﻭٔ ﮔﮯ ﮐﮧ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﮐﺘﻨﯽ ﻓﻮﺭﺱﮨﮯ...
  11. فرخ منظور

    پھیری والا ۔ سجاد باقر رضوی

    پھیری والا (سجاد باقر رضوی) پریت نگر سے پھیری والا میری گلی میں آیا چوڑی، لونگ، انگوٹھی، چھلے رنگ برنگے لایا میں نے پوچھا اور بھی کچھ ہے، بولا میٹھا سپنا جس کو لے کر جیون بھر اک نام کی مالا جپنا میں نے کہا کیا مول ہے اس کا، بولا اک مسکان تن میں آگ لگاؤ اس سے رکھو من کی آن سستا سودا دیکھ...
  12. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    ہم کرپشن میں بھی توحید کے قائل ہیں فراز ایک ہی شخص کو پھڑ کے اسے اندر کرنا (جولائی ایلیا)
  13. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    رنگ ہر رنگ میں ہے داد طلب پان تھوکوں تو واہ واہ کیجیے (جولائی ایلیا)
  14. فرخ منظور

    چند لطیفے

    پولیس نے ایک آدمی پکڑا اس پر انڈین جاسوس ہونے کا الزام تھا تھانیدار نے گرجتے ہوئے حکم صادر فرمایا اینوں پہلے لمیاں پاؤ پھر منے گا آدمی روتے ہوئے ۔۔سر میرا یقین کرو میں جاسوس نہیں ہوں، میں مسلمان اور پاکستانی ہوں تھانیدار ۔۔اچھا فیر سنا چھ کلمے آدمی نے بڑی روانی سے چھ کلمے سنا دیے تھانیدار...
  15. فرخ منظور

    ایک سوال انشاء کی غزل کے بارے میں

    پرواہ نہ کرو۔ حوصلہ نہ چھڈو :)
  16. فرخ منظور

    اقبال چمن ہے اپنا دلِ داغ دار لالوں کا ۔ علامہ اقبال

    متروکہ غزل علامہ اقبال چمن ہے اپنا دلِ داغ دار لالوں کا بھلا ہو دونوں جہاں میں ستانے والوں کا سنا ہے صورتِ سینا نجف میں بھی اے دل کوئی مقام ہے غش کھا کے گرنے والوں کا نہ پوچھ مجھ سے حقیقت دیارِ لندن کی یہ اک جہان ہے گویا پری جمالوں کا ولی بھی، رند بھی، شاعر بھی، کیا نہیں اقبال حساب ہے کوئی...
  17. فرخ منظور

    ایک سوال انشاء کی غزل کے بارے میں

    اس کا پیش لفظ پڑھ لیں کچھ اندازہ ہو جائے گا۔ اردو کا اپنا عروض ڈاکٹر گیان چند جین پیش لفظ آمدو آورد کے اعتبار سے کسی قوم کی موسیقی کے کئی مدارج ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ فطری سطح پر لوک سنگیت ہوتا ہے اور سب سے زیادہ صنعت آمیز استادی موسیقی موسیقی میں جذبہ خیال بسانے کے لیے الفاظ کا سہارا لے کر شعر...
  18. فرخ منظور

    پیروڈی:لگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں

    بہت اعلیٰ۔ بہت نکھار آتا جا رہا ہے۔ لگے رہیے اور دوسروں کی شاعری پر مشقِ ستم جاری رکھیے۔ :)
  19. فرخ منظور

    ایک سوال انشاء کی غزل کے بارے میں

    ڈاکٹر گیان چند کی کتاب اردو کا اپنا عروض پڑھیے۔
  20. فرخ منظور

    ایک سوال انشاء کی غزل کے بارے میں

    اسی بحر میں کلام پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے (غزل) - میر تقی میر بھول گئے تم جن روزوں ہم گھر پہ بلائے جاتے تھے (غزل) - جرأت لب پر ہے فریاد کہ ساقی یہ کیسا میخانہ ہے (غزل) - میرا جی ہر دھڑکن ہیجانی تھی، ہر خاموشی طوفانی تھی (غزل) - جون ایلیا
Top