نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    میر دل تڑپے ہے جان کھپے ہے حال جگر کا کیا ہو گا ۔ میر تقی میرؔ

    یہی غزل مہدی حسن کی آواز میں دل تھام کر سنیے۔
  2. فرخ منظور

    میر دل تڑپے ہے جان کھپے ہے حال جگر کا کیا ہو گا ۔ میر تقی میرؔ

    دل تڑپے ہے جان کھپے ہے حال جگر کا کیا ہو گا مجنوں مجنوں لوگ کہے ہیں مجنوں کیا ہم سا ہو گا دیدۂ تر کو سمجھ کر اپنا ہم نے کیا کیا حفاظت کی آہ نہ جانا روتے روتے یہ چشمہ دریا ہو گا کیا جانیں آشفتہ دلاں کچھ ان سے ہم کو بحث نہیں وہ جانے گا حال ہمارا جس کا دل بیجا ہو گا پاؤں حنائی اس کے لے آنکھوں پر...
  3. فرخ منظور

    چند لطیفے

    ایک عورت نے ایک دن اپنے شوہر کا موبائیل چیک کیا نام اسطرح سیو کئے ہوا تھا آنکھوں کا علاج…! ہونٹوں کا علاج…! دل کا علاج…! بیوی نے نہایت غصّے میں اپنا نمبر ڈائیل کیا……………!!! اسکرین پر آیا "لا علاج"…………!
  4. فرخ منظور

    چند لطیفے

    ایک پاگل خانے میں ایک صحافی نے ڈاکٹر سے سوال کیا.۔ "آپ کس طرح پہچانتے ہیں کہ، کون ذہنی مریض ہے اور کون نہیں؟؟؟؟ ڈاکٹر -- "ہم ایک واشنگ مشین پانی سے پورا بھر دیتے ہیں اور مریض کو، ایک چمچ ایک گلاس اور ایک بالٹی دے کر کہتے ہیں کہ وہ واشنگ مشین کو خالی کرے. " صحافی --- "ارے واہ، بہت اچھے. یعنی جو...
  5. فرخ منظور

    چند لطیفے

    ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک کتا جنگل میں راستہ بھول گیا۔ ابھی وہ کچھ سوچ ہی رہا تھا کہ اْسے شیر کے دھاڑنے کی آواز سنائی دی۔ کتا دل ہی دل میں بولا “لو بھئی، آج تو موت پکی ہے۔اچانک اْسے اپنے قریب پڑے ایک جانور کا ڈھانچہ نظر آیا، اور پھر اگلے ہی لمحے اْسے ایک ترکیب سوجھی۔ اْس نے ایک ہڈی اْس ڈھانچے سے...
  6. فرخ منظور

    مکمل دو بیل ۔ پریم چند

    دو بَیل (تحریر: پریم چند) جھوری کاچھی کے پاس دو بیل تھے ۔ ایک کا نام تھا ہیرا اور دوسرے کا موتی ۔ دونوں دیکھنے میں خوب صورت، کام میں چوکس، ڈیل ڈول میں اونچے ۔ بہت دِنوں سے ایک ساتھ رہتے رہتے ، دونوں میں محبت ہوگئی تھی ۔ جس وقت یہ دونوں بیل ہَل یا گاڑی میں جوتے جاتے اور گردنیں ہِلا ہِلا کر چلتے...
  7. فرخ منظور

    مکمل چندرو کی دنیا ۔ کرشن چندر

    چندرو کی دُنیا (تحریر: کرشن چندر) کراچی میں بھی اس کا یہی دھندا تھااور باندرے آکر بھی یہی دھندا رہا۔ جہاں تک اس کی ذات کا تعلق تھا ، کوئی تقسیم نہیں ہوئی تھی ۔ وہ کراچی میں بھی سدّھو حلوائی کے گھر کی سیڑھیوں کے پیچھے ایک تنگ و تاریک کوٹھری میں سوتا تھا اور باندرے میں وہی سیڑھیوں کے عقب میں اسے...
  8. فرخ منظور

    بابا بلھے شاہ اک رانجھا مینوں لوڑیدا - بلھے شاہ

    اک رانجھا مینوں لوڑی دا ۔ فیوزون
  9. فرخ منظور

    درد نہ ہاتھ اُٹھائے فلک گو ہمارے کینے سے ۔ میر درد

    نہ ہاتھ اُٹھائے فلک گو ہمارے کینے سے کسے دماغ کہ ہو دوبدو کمینے سے نہیں خیال مجھے خاتمِ سلیماں کا برنگِ نام ہوں بر کندہ دل نگینے میں بسانِ دانۂ انگور مے پرستوں نے لیا ہے فیض مرے دل کے آب گینے سے ترقّی اور تنزّل کو یاں کے کچھ عرصہ مثالِ ماہ زیادہ نہیں مہینے سے مجھے یہ ڈر ہے دلِ زندہ تُو نہ مر...
  10. فرخ منظور

    آج کا شعر - 5

    مُدت سے خامشی ہے چلو آج مَر چلیں دو چار دن تو گھر میں ذرا انجمن رہے __ سعید احمد اختر مرحومؔ
  11. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    ہم بھی بہت عجیب ہیں، اتنے عجیب ہیں کہ بس ملک تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں (جولائی ایلیا)
  12. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی دلِ رُسوا ۔ مصطفیٰ زیدی

    دلِ رُسوا وہی اک ہمدمِ دیرینہ رہا اپنا رفیق جس کو ہم سوختہ تن، آبلہ پا کہتے تھے جس کو اغیار سے حاصل ہوئی فقروں کی صلیب شہر کے کتنے ہی کوچوں سے اٹھا اس کا جلوس کتنے اخباروں نے تصویر اتاری اس کی اس کے درشن سے بنا کوئی رشی، کوئی ادیب اگلے وقتوں سے یہی رسم چلی آتی ہے ہم نے چاہا تھا کہ دنیا کا مقدر...
  13. فرخ منظور

    میر طریقِ عشق میں ہے رہنما دل ۔ میر تقی میر

    دراصل میں شاید "ہ" ڈالنا بھول گیا۔ "ہوئی پرواہ نہ"
  14. فرخ منظور

    میر طریقِ عشق میں ہے رہنما دل ۔ میر تقی میر

    پہلے مصرع میں "ہوئے" نہیں "ہوئی" ہے۔
  15. فرخ منظور

    تعصّب ۔ سرسید احمد خان

    تعصب تحریر: سرسید احمد خان انسان کی خصلتوں میں سے تعصب ایک بدترین خصلت ہے ۔ یہ ایسی بدخصلت ہے کہ انسان کی تمام نیکیوں اور اس کی تمام خوبیوں کو غارت اور برباد کرتی ہے ۔ متعصب گو اپنی زبان سے نہ کہے ، مگر اس کا طریقہ یہ بات جتلاتا ہے کہ عدل وانصاف اس میں نہیں ہے ۔ متعصب اگر کسی غلطی میں پڑتا ہے...
  16. فرخ منظور

    ہمیں کھو کر بہت پچھتاؤ گے جب ہم نہیں ہوں گے ۔ رونا لیلیٰ

    ہمیں کھو کر بہت پچھتاؤ گے جب ہم نہیں ہوں گے گلوکارہ: رونا لیلیٰ موسیقار: روبن گھوش نغمہ نگار: سرور بارہ بنکوی فلم: احساس (پاکستانی)
  17. فرخ منظور

    میر طریقِ عشق میں ہے رہنما دل ۔ میر تقی میر

    طریقِ عشق میں ہے رہنما دل پیمبر دل ہے قبلہ دل خدا دل قیامت تھا مروت آشنا دل موئے پر بھی مرا اس میں رہا دل رکا اتنا خفا اتنا ہوا تھا کہ آخر خون ہو ہوکر بہا دل جسے مارا اسے پھر کر نہ دیکھا ہمارا طرفہ ظالم سے لگا دل نہ تھی سہل استقامت اس کی لیکن خرامِ نازِ دلبر لے گیا دل بدن میں اس کے ہے...
  18. فرخ منظور

    بابا بلھے شاہ منہ آئی بات نہ رہندی اے ۔

    شہزاد ناصر صاحب کی پوسٹ میں املا اور ترتیب کی کافی غلطیاں ہیں۔ اسی لیے میں نے درست کافی پوسٹ کی تھی۔ میری پوسٹ کی گئی کافی پڑھیے۔
  19. فرخ منظور

    ن م راشد زندگی اک پیرہ زن! -- از ن م راشد

    لائبریری میں ایسا کلام پوسٹ کیا جاتا ہے جسے ایک ای کتاب شکل دینا مقصود ہو۔ اور ایک ہی دھاگے میں تمام کلام پوسٹ کیا جاتا ہے اور لائبریری سیکشن میں ہر خاص و عام کو تبصرے کا حق حاصل نہیں جس کی وجہ سے سنجیدہ کام بیکار کے مباحث کی نذر نہیں ہوتا۔
  20. فرخ منظور

    ن م راشد زندگی اک پیرہ زن! -- از ن م راشد

    چونکہ لائبریری میں تمام لوگوں کی دلچسپی نہیں ہوتی جیسے کہ آپ نے بھی اعتراف کیا۔ اسی لیے کم از کم میں اکثر دونوں جگہ کلام پوسٹ کرتا ہوں لیکن تمام نہیں۔ لائبریری میں سے چیدہ چیدہ۔
Top