رات کی بات ہے کہ بیخود دہلوی کا شعر پڑھا۔۔۔ اور صبح نمک سے نمک پارے۔۔۔۔ یہاں موجود ہوئے۔۔۔۔
نمک بھر کر مرے زخموں میں تم کیا مسکراتے ہو
مرے زخموں کو دیکھو مسکرانا اس کو کہتے ہیں
یہاں چونکہ ظہر ہونے والی ہے۔ اور سب کی اپنی اپنی ظہر سب کی اپنی اپنی عصر کے مطابق۔۔۔ مقدمہ نہ صرف درج کیا جا رہا ہے۔ بلکہ آپ کے خلاف اضافی دفعہ "ٹرخانا بلاسبب" بھی عائد کی جا رہی ہے۔
یہ سراسر آپ کا حسن ظن اور بردار خورد سے محبت اور شفقت ہے۔۔۔ ورنہ ہمارا اصل حال ثاقب لکھنوی کا شعر ہے۔۔۔ کہ
زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے
یہاں ہم اس بات کی وضاحت ضرور کرنا چاہیں گے کہ ہم حقیقتا سو گئے تھے۔۔۔۔ :devil:
یہ کوئی مذاق کی بات نہیں ہے کہ یہاں وہ مضموں شئیر نہیں کیے گئے۔۔۔ میری یہ گزارش ہے کہ آج عصر سے پہلے پہلے وہ مضامین یہاں محفل میں شئیر کیے جائیں تاکہ موجودہ عصر آپ کی عصری کاوشوں کی کما حقہ پذیرائی کر سکے۔ بصورت دیگر ہم نثری ہجو لکھیں گے۔