نتائج تلاش

  1. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    ہاہاہا میرا مطلب تھا کہ ہم "رومانس" کے مضمون پر پوری دلجمعی سے گفتگو کر رہے تھے :)
  2. سلمان حمید

    اہلِ اظہار نہیں چاہنے والے مجھ کو، کس کے ہونٹوں سے گروں کون سنبھالے مجھ کو

    السّلامُ علیکم میں اردو زبان سے محدود واقفیت رکھنے والا سیدھا سادا سا انسان ہوں اور کل ہی آ کےاس محفل سے جڑا ہوں۔ میں فیس بک پہ وقت برباد کرتے کرتے تھک گیا تو ایک دوست نیرنگ خیال کی بدولت یہاں کا پتہ ملا اوربے شمار لوگوں کو اردو لکھتے پڑھتے دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔ جرمنی میں حالیہ سال اپنا...
  3. سلمان حمید

    اب کے ملنا تو میری ذات میں ضم ہو جانا - سہہ نہیں پاؤں گا اک اور کا کم ہو جانا۔

    اب کے ملنا تو میری ذات میں ضم ہو جانا - سہہ نہیں پاؤں گا اک اور کا کم ہو جانا۔
  4. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    دیکھئے نیرنگ خیال میاں، آپ ہماری رومانس سے بھرپور گفتگو کے بیچ میں مت آئیے۔ کسی سے بھی تعلق بڑھانے کی شروعات تعریفی کلمات سے ہی کی جاتی ہے۔ سمجھے؟
  5. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    ارے آپ تو میرے لڑکپن کی یادیں ڈھونڈ کر لے آئے لیکن اس لیے نہیں کہ آپ نے میری تعریف کی تو میرا بھی فرض ہے بلکہ حقیقتاً آپ کے بلاگ پر یہ سطور بہت خوبصورت ہیں جو کہ میں ابھی تیسری بار پڑھ رہا ہوں :) "کتنے ہی خیالات جگنووں کی طرح دماغ کی تاریکیوں میں آتے ہیں ، جگمگاتے ہیں،مگر پھر فوراً بجھ جاتے...
  6. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    ہا ہا لگنے اور ہونے میں فرق ہے اصلاحی میاں۔ ہوتا تھا، مانتا ہوں، لگتا ہوں یہ بھی مان سکتا ہوں۔ اب بھی ہوں، یہ نہیں کہہ سکتا :) تعریف کا بہت بہت شکریہ۔ نوازش۔
  7. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    چلیں ہاسٹل کوئی بھی ہو، ہاسٹل میں گزاری گئی زندگی ایک سی ہی ہوتی ہے :)
  8. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    اجی واہ، گورنمنٹ کالج لاہور کا قائداعظم ہاسٹل یاد کروا دیا آپ کے مینو نے تو :)
  9. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    تو جناب پھر بتائیے آج کھانے میں کیا کیا دستیاب تھا اور آپ نے کیا کیا نوش فرمایا؟ :)
  10. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    @محمد علم اللہ اصلاحی بھائی آپ ایک سے زیادہ بار بھی کہہ دیں گے تو وہ والہانہ استقبال کے زمرے میں ہی لیا جائے گا :) اور جہاں تک نیرنگ خیال کے نئے رنگ کی بات ہے، میرا خیال ہے کہ دوست کا رنگ چڑھ ہی رہا ہے :p
  11. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    ایسے سامع کو تو ہم شاعر لوگ نہ صرف ڈھونڈ کر لاتے ہیں بلکہ پھر روٹھ کے جانے بھی نہیں دیتے :rollingonthefloor: لیکن میں لوٹ پوٹ کے ہنسنے کا اگر غلط مطلب نہیں لے رہا تو عینی شاہ بہن آپ وہ سامع تو نہیں جو شعر آدھا مکمل ہونے پر بھی رٹا رٹایا واہ واہ بہت عمدہ ارسال کر دے؟ میرا مطلب یہ ہے کہ اگر میرا...
  12. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    غلطی سے لکھے گئے اشعار، اس کے لیے معذرت خواہ ہوں ورنہ ارادہ تو یہی تھا کہ زبردستی سنانے والے کے عذاب سے بچا ئے رکھوں گا اس دھاگے کے معصوم لوگوں کو :laughing:
  13. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    جی بلکل اور اس لنک پر ایک دو دفعہ گھوم کے آ بھی چکا ہوں اور واپسی کھلی آنکھوں کے ساتھ ہوئی تھی کیونکہ وہاں تو میرے جیسا کوئی نا پختہ شاعر ہے اور نہ ہی کوئی شغل مزاج انسان :p وہاں تو بڑے بڑے شاعر اپنی مشکل مشکل غزلیں لے کر قطار اندر قطار ہیں اور وہاں پوسٹ کر کے بے عزت ہونے کا میرا فی الحال کوئی...
  14. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    قیصرانی بھائی میں آپ کے جذبات سمجھ سکتا ہوں لیکن ایک شاعر بیچارہ بھی کیا کرے۔ وہ شاعر ہی کیا جو شعر سنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے دے :laughing: جیسا کہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ میں ایک بے ضرر شاعر ہوں تو امید ہے کاری ضربیں نہیں لگاوں گا :laughing:
  15. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    آسان اردو سےمحبت کے ثبوت کے طور پہ اپنےکچھ اشعار عرض کرتا ہوں :p روح کی تلاشی میں جان کی خلاصی میں زندگی گزاری ھے ایک بدحواسی میں چھپ گیا سمندر بھی اک نگاہ پیاسی میں عمر بھر کی باتیں ھیں بات اک ذرا سی میں
  16. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    میری اردو مشکل ہرگز نہیں ہے، ہاں یہ ضرور ہے کہ لکھنے میں سوچنے کا وقت مل جاتا ہے تو اپنی الٹی جیبوں میں سے گرنے سے بچ جانے والے الفاظ کو ایک جگہ جمع کرتا ہوں، فقرہ بناتا ہوں اور لکھ دیتا ہوں۔ بولنے میں تو یہ سہولت با لکل میسر نہیں ہوتی اس لیے مجھ سے باتیں کر کے جانے والا کبھی اس خیال سے واپس...
  17. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    ہم تو کوشش ہی کر سکتے ہیں کہ نیرنگ خیال اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال سکے باقی اگر وہ اپنی نادانی میں بہترین دوستوں کے ساتھ گزارے جا سکتے ہوئے لمحات کسی اوٹ پٹانگ سی مصروفیت کی نذر کر رہا ہے تو امید کرتے ہیں کہ اسے عقل آ جائے :p یہ کوچہ آلکساں کیا ہوتا ہے مہدی نقوی حجاز بھائی؟ میری کم علمی سے...
  18. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    وہ تو ہم جناب نیرنگ خیال کے نام کو ٹیگ کر کر پریکٹس ہی اتنی کریں گے کہ وہ رات کے پچھلے پہر بھی چلاتے ہوئے اٹھا کریں گے کہ اب مجھے کس نے ٹیگ کیا ہے :laughing:
  19. سلمان حمید

    تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

    وہ کیا ہے قیصرانی بھائی اور مقدس بہن، ہمیں جتنا ملتا یا دیا جاتا ہے اسی پر صبر و شکر کر لیتے ہیں تو امید ہے اس محفل میں بھی گزارا ہو ہی جائے گا :laughing:
Top