@نیرنگ لکھ کر تھوڑا انتظار کیا، پھر @خیال لکھ کر، پھر نیرنگ خیال پورا لکھ کر منجمند بیٹھا رہا کہ کہیں میری ہلکی سی جنبش سے لسٹ آتے آتے برا نہ مان جائے مگر لسٹ کو نہیں آنا تھا سو نہیں آئی۔
مجھے لگتا ہے کہ میرے لیے منتظمین کی طرف سے اس محفل میں اضافی اختیارات دیے جانے پر پابندی ہے :(
مقدس پھر تو یہ ایک مشکل کام نظر آتا ہے لیکن مشکلات میں پڑنا اور سرخرو ہو کر نکلنا ہی مردِ مومن کی نشانی ہے۔ میں جلد ہی کسی ایسے انسان کو تلاش کر کے نین کے پیچھے لگاتا ہوں :laughing:
دوست بنا کے پچھتانے سے پہلے میں دوست کو سدھار لینے کی ایک کوشش کر لینا مناسب سمجھتا ہوں تو امید ہے نین کہ اپنے سدھرنے کے دن نزدیک آتے نظر آرہے ہوں گے :laughing:
میرا نہیں خیال نیرنگ میاں کہ میرے کسی دھاگے پہ کسی بھی جواب میں طنز و مزاح کا کوئی ایسا پہلوکسی کو بھی نظر آیا ہو گا جو میری شغل مزاج شخصیت کا پتہ دے تو آپ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کے مصداق ہماری اس ویب سائٹ پر معزز اور سنجیدہ بننے کی کوشش کو ناکام مت کریں :p
دوست اگر تو خود کو لکھاری نہیں سمجھے گا تو ہم جیسے اناڑیوں کا کیا ہو گا جو ادب کے اس سمندر میں علم کے کچھ موتیوں کی تلاش کی غرض سے چھلانگ تو لگا بیٹھے ہیں مگر اب ڈوبنے سے بچنے کے لیے کسی ماہر تیراک کا سہارا ڈھونڈ رہے ہیں۔
مقدس بہن بہت نوازش۔
نائمہ بہن آپ نے پوچھا تھا شاعری میں وزن کے بارے میں تو میرا نہیں خیال کہ میں ایک موزوں بندہ ہوں اس سوال کے لیے :laughing:
وہ کیا ہے کہ میں خود متوازن شعر لکھنے کی کوشش کرتے کرتے اس کام کو ناممکن قرار دیتے ہوئے ہاتھ کھڑے کر چکا ہوں۔ لیکن جتنی لکھ چکنے کی غلطی کر چکا تھا اس کی...
اگر کوئی صاحب یا صاحبہ میری راہنمائی کر دے کہ کسی کو ٹیگ کیسے کر سکتے ہیں اور کسی کی بات کا اقتباس کیسے لیا جا سکتا ہے تو میں شاید مناسب طریقے سے جواب دے سکوں گا ورنہ میرے جوابات اس تیزی سے بڑھتی ہوئی لڑی کے کسی پرانے صفحے پہ دفن ہوں جائیں گے :(
جی بہت بہتر قیصرانی بھائی۔ اگر آپ کچھ نام یا کوئی شاعری کے لیے مخصوص لڑی کا رابطہ عنایت کر دیں تو نوازش ہو گی میرے ساتھ ساتھ ان پر بھی جو کسی بھی نا پختہ شاعر کے سامعین بن کر اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتے :)
مقدس بہن اور قیصرانی بھائی! جی بد قسمتی سے میں بھی ان تمام گمنام افراد کی فہرست میں شامل ہوں جو لڑکپن کے بے حد قیمتی وقت کا بے دریغ استعمال کر کے صفحے کالے کرتے کرتے ایک دن خود کو شاعرسمجھنے اور کہلوانے لگتے ہیں۔
گو کہ شاعری سے تعلق عرصہ دراز سے ٹوٹ چکا یعنی کافی حد تک عقل آ چکی ہے لیکن پھر بھی...
تمام بہنوں اور بھائیوں کا شکریہ۔
نیرنگ خیال آپ کی تعریف کا شکریہ لیکن آپ کا مشاہدہ اگر درست سمجھا جائے تو اس مصنوعی اور افراتفری کے دور میں ہر وہ شخص فلسفی ہے جو چند لمحے ٹھہر کے کسی بھی تعلق کی ناپائیدگی کی وجوہات پر اپنے گہرے مشاہدے کو استعمال کرتے ہوئے دیانت داری سے روشنی ڈال دے :)
جاتے جاتے...
وعلیکم السلام و رحمتہ اللّہ و برکاتہ
تمام بھائیوں اور بہنوں کا اس پرتپاک استقبال پہ بہت بہت شکریہ۔ میں فیس بک کے اس پر ہجوم دور میں کسی کے لیے اتنا وقت نکال کے خوش آمدید کہنا بھی بے حد اپنائیت کے احساس سے بھرپور گردانتا ہوں۔ فیس بک، جہاں سب جڑے تو ہوئے ہیں مگر پھر پلٹ کر دیکھنا بھولے ہوئے ہیں۔...
میں ایک سیدھا سادہ سا وہ انسان ھوں جو کہ آج کل کی مصروف ترین زندگی کی دوڑ میں بھاگ تو رہا ھے مگر خود کو کامیاب گردانتا ھے اور نہ ھی اس بھاگ دوڑ کا حصہ۔
ننکانہ صاحب میں پیدا ھوا، لاھور سے کمپیوٹر سائنس میں تعلیم اور اس کے بعد دو سال کی نوکری کا تجربہ حاصل کیا اور مزید پڑھنے کی غرض سے ۲۰۱۰ میں...