نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    مرد و عورت کے بیچ یادداشت کی صلاحیت میں عدم فرق اور عورت کی ناقص العقلی کا معمہ

    مجھے نہیں پتہ کہ کس حدیث میں ناقصات العقل کے الفاظ بیان ہوئے ہیں اور اس کی سند کیا ہے، لیکن میرا نہیں خیال کہ حقیقی دنیا سے ہی سینکڑوں سٹڈیز میں اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کو نظر انداز کر کے آپ اس کے بالکل الٹ بات کو "ایک حقیقت" قرر دینے پر اصرار کر سکتے ہیں۔
  2. محمد سعد

    عراق میں نکاحِ متعہ: ’کتنی بار شادی ہوئی اب صحیح تعداد بھی یاد نہیں‘

    شاید میں اپنی بات واضح نہیں کر سکا۔ میں جس جملے کا اقتباس لے رہا ہوں، اس کے حوالے سے کہہ رہا ہوں کہ محض اس لیے کہ دو معاشرے کسی سوچ کے تحت اپنے اپنے دلائل پر پہنچے ہیں، ان دلائل کو برابر "عزت" دینا فالس ایکویلنسی یعنی ایک غلط مساوات ہے۔ عین ممکن ہے کہ جس جملے کا میں نے اقتباس لیا، لکھنے والے کا...
  3. محمد سعد

    عراق میں نکاحِ متعہ: ’کتنی بار شادی ہوئی اب صحیح تعداد بھی یاد نہیں‘

    حضرت، میں نے تو آپ ہی کے ان الفاظ کا "ترجمہ" کرنے کی کوشش کی تھی۔ اور اس جانب توجہ دلائی تھی کہ اس کا سٹرکچر کچھ اس طرح کا بنتا ہے جو کہ false equivalency کا کیس بن جاتا ہے۔ اگر آپ کی بات سمجھنے میں مجھ سے غلطی ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔
  4. محمد سعد

    مرد و عورت کے بیچ یادداشت کی صلاحیت میں عدم فرق اور عورت کی ناقص العقلی کا معمہ

    یہ صاحب تو خود اس غلط فہمی کا شکار نظر آتے ہیں کہ سائنسی ڈیٹا مرد کے ذہن کو زیادہ "پرفیکٹ" ظاہر کرتا ہے۔ ان کی بات کا کیسے اعتبار کیا جائے۔
  5. محمد سعد

    مرد و عورت کے بیچ یادداشت کی صلاحیت میں عدم فرق اور عورت کی ناقص العقلی کا معمہ

    یعنی کہ خلاصہ یہ سمجھوں کہ عورت کو محض جنس کی بنیاد پر ناقص العقل قرار دینا اپنی طرف سے اسلام میں اضافہ کرنا ہے؟
  6. محمد سعد

    مرد و عورت کے بیچ یادداشت کی صلاحیت میں عدم فرق اور عورت کی ناقص العقلی کا معمہ

    یادداشت کے حوالے سے تھوڑی مزید روشنی ڈالتا ایک اور پیپر۔ The material to be remembered affected the magnitude of this advantage, with a female advantage for more verbal tasks, such as words, sentences, and prose (g = 0.28, 95% CI [0.25, 0.30]), nameable images (g = 0.16, 95% CI [0.11, 0.22])...
  7. محمد سعد

    مرد و عورت کے بیچ یادداشت کی صلاحیت میں عدم فرق اور عورت کی ناقص العقلی کا معمہ

    میرے خیال میں تو یہاں اسلام کو مکمل ضابطہ حیات کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے۔ اگر آپ کو ایسا نہیں لگ رہا تو تھوڑی وضاحت کریں کہ کیوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ جذباتی مرد بھی ہوتے ہیں، صرف جذبات کی نوعیت کا فرق ہوتا ہے، جیسا کہ آپ اس ریسرچ پیپر میں دیکھ سکتے ہیں۔ The aim was to test the universality of...
  8. محمد سعد

    عراق میں نکاحِ متعہ: ’کتنی بار شادی ہوئی اب صحیح تعداد بھی یاد نہیں‘

    تو کیا آپ کا نکتہ نظر یہ ہے کہ I'm entitled to my opinion ؟
  9. محمد سعد

    عراق میں نکاحِ متعہ: ’کتنی بار شادی ہوئی اب صحیح تعداد بھی یاد نہیں‘

    ملک الف کے پاس بیوی کی مرضی کے بغیر جنسی تعلق کو ریپ قرار دینے کے کچھ دلائل ہیں۔ ملک ب کے پاس بیوی کی مرضی کے بغیر جنسی تعلق کو ریپ تسلیم نہ کرنے کے دلائل ہیں۔ اس لیے دونوں کے دلائل حیثیت میں برابر ہیں، چنانچہ دونوں کو برابر عزت دینی چاہیے۔ کلاسک False Equivalency کا کیس نظر آ رہا ہے۔
  10. محمد سعد

    مرد و عورت کے بیچ یادداشت کی صلاحیت میں عدم فرق اور عورت کی ناقص العقلی کا معمہ

    یہ معاملہ تو وقتی معاشرتی رجحانات کا ہو گیا جو بدلتے رہتے ہیں۔ اس شے کو خالصتاً جنس کے زیر اثر فنکشن (purely a function of gender) تو نہیں کہا جا سکتا۔
  11. محمد سعد

    مرد و عورت کے بیچ یادداشت کی صلاحیت میں عدم فرق اور عورت کی ناقص العقلی کا معمہ

    بالکل۔ اسی لیے میں نے خالصتاً یادداشت کے متعلق ریسرچ لٹریچر سے ہی استفادہ کیا ہے اور ذہنی قابلیت کی دیگر میٹرکس کو بیچ میں نہیں لایا۔
  12. محمد سعد

    مرد و عورت کے بیچ یادداشت کی صلاحیت میں عدم فرق اور عورت کی ناقص العقلی کا معمہ

    کل عورت کی گواہی آدھی ہونے کے حوالے سے کوئی پوسٹ نظر سے گزری۔ اس میں کوئی صاحب اس کی وجہ عورت کی یادداشت کا ناقص ہونا بتا رہے تھے۔ پوسٹ کی جزئیات تو اب یاد نہیں لیکن اس کی وجہ سے اٹھنے والا سوال ذہن میں رہ گیا۔ میں چونکہ عالم دین تو نہیں ہوں چنانچہ اس نکتہ نظر سے جو بات ہے وہ میں نہیں جانتا۔...
  13. محمد سعد

    وزیراعظم نے ملک سے برطانوی نظامِ تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    عمدہ مضمون اور اچھے دلائل۔ تعلیمی نصاب، مختلف علاقوں اور ڈیموگرافکس کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہوئے بھی ایسا ترتیب دیا جا سکتا ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام بچوں کو اپنے اچھے برے حالات کے باوجود زندگی میں آگے بڑھنے کی صلاحیت کم و بیش یکساں طور پر دے سکے۔ ساری دنیا پر ایک فارمولے کا اطلاق کم ہی...
  14. محمد سعد

    وزیراعظم نے ملک سے برطانوی نظامِ تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    حقیقی دنیا کے زیادہ تر مسائل اسی طرح پیچیدہ ہوتے ہیں۔ ہمارا reductionist طرز فکر ہمارے لیے ان واقعات سے سیکھ کر آئندہ ان سے بچنے کی تدبیر کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
  15. محمد سعد

    وزیراعظم نے ملک سے برطانوی نظامِ تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    بدقسمتی سے پاکستان میں سکول سرکاری ہوں یا پرائیویٹ، بڑے پیمانے پر دونوں ہی کے حالات خراب ہیں۔ کوئی سکالر یا سائنس دان پیدا نہیں ہو رہے۔ زیادہ فوکس امتحانات پاس کروانے پر ہے اور وہ امتحانات بھی ایسے انداز میں تیار نہیں کیے جاتے کہ ان کو پاس کرنے کا انحصار قابلیت بڑھانے پر ہو۔
  16. محمد سعد

    وزیراعظم نے ملک سے برطانوی نظامِ تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اگر خالصتاً اپنی محنت کے بل پر ہی آگے جانا ہے پھر تو یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ سکول کی ضرورت ہی نہیں، آخر اتنے لوگ دنیا میں کبھی بھی سکول گئے بغیر اتنی کامیاب زندگیاں بھی تو گزار رہے ہیں۔ سکول کا مقصد اس عمل کو آسان بنانا ہوتا ہے۔ وہ کتنا آسان بنا رہا ہے، اس کا اندازہ بڑے پیمانے کے اعداد و شمار...
  17. محمد سعد

    وزیراعظم نے ملک سے برطانوی نظامِ تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نظام تعلیم ایک ہونا چاہیے، متفق۔ لیکن وہ نظام کسی کام کا بھی ہونا چاہیے۔ ایسا بھی نہ ہو کہ گزارے لائق جو گنے چنے آپشن ہیں، ان کو بھی ختم کر کے ایک اوسط سے بھی کم درجے کا نظام سب پر تھوپ دیا جائے۔
  18. محمد سعد

    :-/

    :-/
  19. محمد سعد

    برمودہ ٹرائ اینگل کیا ہے؟

    کیا ریڈٹ کی ویڈیو کو آٹوپلے سے روکنے کا کوئی طریقہ ہے؟ لنک تو لگا دیا لیکن خودکار طور پر ایمبڈ ہونے کی وجہ سے صفحہ کھلتے ہی ویڈیو لوڈ ہونا شروع ہو جاتی ہے جو کہ موبائل ڈیٹا والوں کی صحت کے لیے ھانیکارک ہو سکتی ہے۔
  20. محمد سعد

    برمودہ ٹرائ اینگل کیا ہے؟

    شاید یوٹیوب کو آپ کے گوگل اکاؤنٹ سے کوئی گلہ ہے جس سے آپ لاگ ان ہیں۔
Top