یہ سَچی الوہی کیفیت ہے جو ازل سے عطا کردہ ہے... یہ دھیان کی قوت ہے نا جس نے نا جانے کتنی تمناؤں کے سینے چاک کیے، تو کتنے یار فنائیت سے دار بقا کو چلے .. دل میں جو نور ہوتا ہے وہ خود اک تجلی ہوتا ہے . گرد رہ ہوتے دل جانے کتنی بار ٹوٹتا ہے. جب یکجائی کا پیالہ ٹوٹتا ہے تو حق کے سِوا کچھ نَہیں...