نتائج تلاش

  1. رانا

    ڈیٹا بیس سیاسی رہنماؤں کے بیانات (Database Schema)

    آج کی خبر: "(نیوز ڈیسک) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک کی تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کے کیمپ میں اردو محفل کے اس دھاگے کے شائع ہونے کے بعد سے کھلبلی مچ گئی ہے۔ پارٹی لیڈران سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ اندر کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صاحب دھاگہ کو غائب کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا لیکن بوجوہ...
  2. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    میں نے اس پورے دھاگے میں کہیں بھی ذاتی ترجمہ پیش نہیں کیا نہ میری اتنی اوقات ہے نہ میرا عربی کا کوئی علم ہے۔ یہ ترجمہ بھی ہماری ویب سائٹ پر موجود ہے جس پر آپکی شائد نظر نہیں پڑی۔ میں نے کہا تھا کہ اس صفحے پر پہلا ہی لنک دیکھیں جو یہ ہے قرآن کریم اردو ترجمہ بمع عربی متن (یونیکوڈ ٹیکسٹ اور سرچ انجن)
  3. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    اس لئے انکا تذکرہ نہیں کیا کہ یہاں مرتد کی سزا پر بحث نہیں ہورہی تھی۔ میں نے جو ایک سطر میں اس عکرمہ والی حدیث کا ذکر کیا تھا تو مقصد مرتد کی سزا نہیں بلکہ یہ ظاہر کرنا تھا کہ صحیح بخاری کی اکثر احادیث تو صحیح ہیں لیکن یہ کہنا کہ ہر حدیث صحیح ہے یہ غلط ہے۔ تفصیل تو بعد میں اگلے مراسلے میں اس وجہ...
  4. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    میں اپنی طرف سے بحث ختم کرچکا ہوں۔ اب آپ اپنے طور پر دھاگے کو جاری رکھیں کہ مجھے بحث میں کُودنے کی دعوت دیں گی تو آپ کو پھر کہنا پڑے گا کہ اب آپ سے میں کیا بحث کروں۔ آپ کو اس کا دوبارہ ذکر کرنا نہیں چاہئے تھا کیونکہ اس پر تو آپ نے کہا تھا کہ ہماری عقل نہ جانے کہاں گھاس چرنے چلی گئی ہے۔ تو جب...
  5. رانا

    "اردو نستعلیق حرف شناس" -- ایک نیا اردو او سی آر نظام

    ذیشان بھائی ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ آپ کا رزلٹ دیکھتے ہوئے مجھے یہی خیال آرہا تھا۔ بہرحال آپ کے رزلٹ کو دیکھتے ہوئے ایک بات کا تو اندازہ ہوا کہ کام بہت سنجیدگی سے ہورہا ہے جو بہت خوش آئند بات ہے۔
  6. رانا

    "اردو نستعلیق حرف شناس" -- ایک نیا اردو او سی آر نظام

    ہاں اس سائٹ سے کام ہوگیا۔ لیکن اب جو رزلٹ آیا وہ تو بہت ہی خراب ہے۔ یوں سمجھ لیں کہ سو میں پانچ نمبر ہی دوں گا میں اسکو۔ لیکن اوپر آصف صاحب نے جو رزلٹ شئیر کیا ہے وہ تو بہت بہتر ہے۔ اسکا مطلب میری بنائی گئی فائل میں ہی کوئی مسئلہ ہوگا۔
  7. رانا

    "اردو نستعلیق حرف شناس" -- ایک نیا اردو او سی آر نظام

    اور فوٹو شاپ میرے پاس ہے بھی نہیں اور آتا بھی نہیں مجھے۔ لہذا میری تو چھٹی ہوئی۔:)
  8. رانا

    "اردو نستعلیق حرف شناس" -- ایک نیا اردو او سی آر نظام

    کیا اسکین کردہ صفحہ ضروری ہے؟ میں نے ایک پی ڈی ایف کتاب سے جو نستعلیق فونٹ میں ہے ایک صفحہ الگ کرکے اس کو پینٹ برش میں لے جاکر جے پیگ فارمیٹ میں سیو کیا۔ لیکن اپ لوڈ کرتے ہوئے ایرر آیا کہ صفحہ کی ڈی پی آئی 300 نہیں ہے دوبارہ اسکین کریں۔ اس فائل کی ڈی پی آئی کسی طرح سیٹ کرسکتا ہوں؟
  9. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    خالد بھائی اس بات کا تذکرہ مہوش بہنا نے اس دھاگے کے سب سے پہلے مراسلے میں کیا تھا۔ اور پھر اس مراسلے میں سعودی مفتیان کے حوالے سے مزید وضاحت دی تھی۔ وہاں 30 گز کا ذکر تھا جو نوے فٹ بنتے ہیں۔
  10. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    یہ تو پھر آپ نے وہی بات کردی جو میں کہتا ہوں کہ جہاں حدیث کے الفاظ اسلام یا حدیث پر طعن محسوس ہوں اور خدا اور رسول کی شان کے مطابق نہ نظر آئیں یا قرآن سے معارض نظر آئیں تو وہاں چاہے وہ صحیح بخاری ہی کی روایت کیوں نہ ہو اس کے مطابق قرآن کی تشریح کرنا غلط ہوگا۔باقی تفصیل میرے شروع کے مراسلوں میں...
  11. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    اب اصل بحث سے ہٹ کر کچھ اس بارے میں ذکر کردوں کہ کیوں ارتقا کو نظر انداز کرتے ہوئے یکدم پیدائش کا نظریہ اللہ تعالیٰ کی شان کے خلاف ہے۔ قرآن شریف میں اللہ کی ایک صفت ’’رب‘‘ بھی بیان ہوئی ہے جو کسی چیز کو اس کی ادنیٰ حالت سے ترقی دے کر اعلیٰ حالت تک پہنچائے۔ مثلا گھوڑے کے کمزور اور ناتواں بچہ کی...
  12. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    اب جیسے میں نے گذشتہ مراسلے میں کہا تھا کہ اپنا عقیدہ آدم کے حوالے سے مختصر طور پر سامنے رکھوں گا کیونکہ آپ یہ سمجھ رہی ہیں جیسے میں آپ کی طرح ان کے آسمانی جنت سے اتارے جانے کا قائل ہوں۔ میرے عقیدے کے مطابق اللہ تعالیٰ نے زندگی کو درجہ بدرجہ ترقی دیتے ہوئے جو لاکھوں کروڑوں سال پر محیط ہے پیدا...
  13. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    چلئے آپ نے یہ تو تسلیم کیا کہ کوئی قاعدہ ہونا چاہئے ورنہ تو اندھیر نگری مچ جائے گی کہ جس کا دل چاہے گا اللہ کے اتارے گئے الفاظ میں سے جمع کے صیغے کو واحد اور واحد کو جمع کرتا چلا جائے گا۔ آپ کے نزدیک قاعدہ وہ احادیث ہیں جن میں حضرت آدم کا بطور پہلا انسان پیدا ہونا بیان ہے۔ کچھ کچھ اتفاق رائے تو...
  14. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    بحث بہت لمبی ہوتی جارہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اب تکرار شروع ہوکر پانی میں مدھانی چلانے والی بات تک آپہنچی ہے۔ اس لئے میں اب اپنی حد تک اس بحث کو سمیٹنے کی کوشش کروں گا کہ موقف تو کافی حد تک دونوں کا سامنے آچکا ہے تو کہیں تکرار سے دھاگہ کچھڑی نہ بن جائے۔ احادیث کے بارے میں اپنا موقف اوپر کئی...
  15. رانا

    آڈٹ ہوگا جوتو پھر دور تلک جائے گا از قلم نیرنگ خیال

    بہت عمدہ نیرنگ بھائی۔لاجواب۔:) باتوں باتوں میں پائریسی کو لے آئیں گے۔ واہ واہ۔ یہ واقعی ہر پروگرامر یا اس فیلڈ کے بندے کی آپ بیتی ہے۔ ہمارے باس ایک دفعہ ڈپارٹمنٹ میں آئے۔ کہنے لگے یار یہ ہم اچھا نہیں کرتے ریمبو سینٹر سے پائریسی سافٹ وئیرز اور ونڈوز خرید کر استعمال کرتے ہیں۔ یہ تو چوری ہے۔ پھر...
  16. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    نوٹ: اس مراسلے میں میرے مخاطب صرف سعودی مفتیان ہیں۔ حضرت آدم کے 60 ہاتھ یا 30 گز کی روایت جو سعودی مفتیان کی طرف سے پیش کی جاتی ہے صرف اس لئے کہ وہ صحیح بخاری میں ہے اور اسے ضعیف قرار نہیں دیا جاسکتا تو اس حوالے سے وضاحت تو میں اپنے اس مراسلے میں الگ سے کرچکا ہوں کہ اگر ہم قرآن کو حدیث پر قاضی...
  17. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    آپ طوفان نوح کو عالمی مانتی ہیں۔ ٹھیک ہے آپ کا عقیدہ ہے۔ قرآن میں سے کوئی ایسا ذکر دکھا سکیں تو مشکور ہوں گا۔ جہاں تک تعلق ہے ہر قسم کے جانوروں کا جوڑا رکھنے کا تو اس سے عالمی طوفان ثابت نہیں ہوتا۔ پاکستان میں 2010 کے طوفان کی مثال لے لیں۔ بلکہ صرف سندھ کو تصور کرتے ہیں جہاں کئی لاکھ مویشی سیلاب...
  18. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    ایک وضاحت کردوں جو آپ کے اس مراسلے سے سامنے آئی کہ آپ میرے متعلق یہ سمجھ رہی ہیں کہ جیسے نوح فوت ہوگئے پھر نو سو پچاس سال تک تعلیمات رہیں پھر طوفان آیا نوح کی غیر موجودگی میں۔ ایسا نہیں ہے۔ بلکہ میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ نوح کے ذکر کے ساتھ ہی ان کی تعلیمات کا زمانہ بھی ذکر کردیا۔ پھر طوفان کے...
  19. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    آپ کے نزدیک یہ کہانی ہی سہی لیکن یہ کوئی دلیل نہیں کہ 1400 سال میں کسی نے ایسی تشریح نہیں کی۔ کیا قرآن کے معارف اب ختم ہوگئے ہیں؟ اور وہی خزانہ تھا جو گذشتہ مفسرین نے نکال لیا اب قیامت تک کوئی نئی بات قرآن سے نہیں نکالی جاسکتی؟ آپ کے نزدیک ضروری ٹھہرا کہ قرآن سے اب جو بھی تفسیر نکالی جائے وہ...
  20. رانا

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    میں نے قرآن کی آیت سے ثابت کیا تھا کہ جمع کا صیغہ ہے لہذا نسل انسانی ہی مخاطب ہے نہ کہ ایک آدم۔ آپ نے ایک عالم دین کی رائے کی بنیاد پر اس سامنے نظر آنے والے جمع کے صیغے کو واحد صرف اس لئے مراد لے لی کہ اپنا عقیدہ پہلے بنا چکی ہیں کہ آدم ہی پہلا انسان تھا جو ارتقا کی بنیادیں منہدم کرتا ہوا آنا...
Top