غور کیجیئےبھائی، کوئی موضوع نہیں بس الف بے کی الٹی ترتیب سے فقرہ پھینکنا ہے، جیسے میں نے ف کے بعد غ سے شروع کیا،سوال جواب ہوتا رہے تو مزید چار چاند لگ جاتے ہیں ورنہ اس کی قید نہیں
ظاہر میں تو نرالہ کا نام ابھی استعمال ہوتا ہے لیکن کچھ سال ہوئے سنا تھا کہ اصل مالکان نے برانڈ کا نام فروخت کر دیا ہے، تب سے کوالٹی اور شہرت دونوں زوال پذیر ہیں
قسم سے مجھے بھی بہت بعد میں معلوم ہوا کہ بیرنگ دراصل اردو کا نہیں انگریزی کا لفظ ہے (بی ای اے آر آئی این جی) کے ہجوں کے ساتھ۔ مطلب کہ معاوضہ خط وصول کرنے والا برداشت کرے گا۔
سب کو ط سے طوطے ہی یاد آتے ہیں، بھئی ہم فضائیہ والے نظر انداز محسوس کرتے ہیں اپنے آپ کو، کبھی طیاروں کا بھی ذکر ہونا چاہیئے۔ یا طائر کا یا طشتری کا، طوفان بھلے نہ یاد کریں، مگر طہور والی شراب کا تذکرہ تو بنتا ہے۔
اب اس کا کیا کیا جائے کہ زیادہ تر ہم لوگوں کے ذہن کا محل وقوع پیٹ ہے۔ اور چائے تو دن بھر پیتے ہی رہتے ہیں اکثر لوگ
ہے تو درست آپ کی بات استادِ محترم دیکھیں میں نے بھی تیسرا آپشن پھر مٹھاءی کے برانڈ کا دے دیاٰ ،چاشنی،