نتائج تلاش

  1. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    قبول کیسے کروں ان کا فیصلہ کہ یہ لوگ مِرے خلاف ہی میرا بیان مانگتے ہیں منظور ہاشمی
  2. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    بھوک کھاتے ہیں، پیاس پیتے ہیں دہر میں لوگ یوں بھی جیتے ہیں سعید ابراہیم
  3. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    آؤ ! پل بھر کی زندگی جی لیں جو کہ سارے کی ساری سچی ہو سعید ابراہیم
  4. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    عشق میں دربدری جب سے مقدر ٹھہرا میرے ہمراہ فقط رختِ سفر گھومتا ہے ندیم قیس
  5. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    چھو مت لینا میں سپنا ہوں میں بس دیکھا جا سکتا ہوں مجھ سے باتیں کر کے دیکھو میں باتوں میں آسکتا ہوں ندیم قیس
  6. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    اتنا سوچا نہ کیجئے مجھ کو آپ کا مسئلہ نہیں ہوں میں ندیم قیس
  7. زیرک

    ٭السلام علیکم؛ 3 خوبیاں انسان کو کامیاب بنا سکتی ہیں. ٹھنڈا دماغ، نرم دل اور میٹھی زبان۔ اللہ ہم...

    ٭السلام علیکم؛ 3 خوبیاں انسان کو کامیاب بنا سکتی ہیں. ٹھنڈا دماغ، نرم دل اور میٹھی زبان۔ اللہ ہم سب کو ان خوبیوں سے نوازے، آمین۔
  8. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    پیڑ تو سارے ہی بے برگ ہوئے جاتے ہیں دھوپ تو آئے گی، سایہ نہیں آنے والا یہ بھی سچ ہے کہ اجل بن کے کھڑے ہیں امراض یہ بھی طے ہے کہ مسیحا نہیں آنے والا سلیمان خمار
  9. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    شاعری مظہرِ احوالِ دروں ہے، یوں ہے ایک اک شعر بتا دیتا ہے یوں ہے، یوں ہے اک تِری یاد ہی دیتی ہے مِرے دل کو قرار اک تِرا نام ہی اب وجہِ سکوں ہے، یوں ہے سلیمان خمار
  10. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    دل ڈھونڈتا ہے دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن جاڑوں کی نرم دھوپ اور آنگن میں لیٹ کر آنکھوں پہ کھینچ کر تِرے آنچل کے سائے کو اوندھے پڑے رہیں، کبھی کروٹ لیے ہوئے یا گرمیوں کی رات کو پُروائی جب چلے بستر پہ لیٹے دیر تلک جاگتے رہیں تاروں کو دیکھتے رہیں چھت پر پڑے ہوئے برفیلے موسموں کی کسی سرد رات...
  11. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    ریشم کا یہ شاعر تُوت کی شاخ پہ بیٹھا کوئی بُنتا ہے ریشم کے تاگے لمحہ لمحہ کھول رہا ہے پتہ پتہ بین رہا ہے اک اک سانس کو کھول کے اپنے تن پر لپٹاتا جاتا ہے اپنی ہی سانسوں کا قیدی ریشم کا یہ شاعر اِک دن اپنے ہی تاگوں میں گھٹ کر مر جائے گا گلزار
  12. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    رخصت جیسے جھنّا کے چٹخ جائے کسی ساز کا تار جیسے ریشم کی کسی ڈور سے انگلی کٹ جائے ایسے اک ضرب سی پڑتی ہے کہیں سینے میں کھینچ کر توڑنی پڑ جاتی ہے جب تجھ سے نظر تیرے جانے کی گھڑی، سخت گھڑی ہے جاناں گلزار
  13. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    فراق وہ شب، جس کو تم نے گلے سے لگا کر مقدس لبوں کی حسیں لوریوں میں سُلایا تھا سینے پہ ہر روز لمبی کہانی سنا کر وہ شب، جس کی عادت بگاڑی تھی تم نے وہ شب، آج بستر پہ اوندھی پڑی رو رہی ہے گلزار
  14. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    وقت رہتا نہیں کہیں ٹِک کر اسکی عادت بھی آدمی سی ہے گلزار
  15. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    دیر سے گونجتے ہیں سناٹے جیسے ہم کو پکارتا ہے کوئی گلزار
  16. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    پانی ٹوٹ نہیں سکتا لیکن ضد پر آ جائے تو پتھر چھلنی ہو جاتے ہیں لوہے کی زنجیریں، تالے اور سلاخیں زنگ میں ڈوب کے مر جاتی ہیں عابی مکھنوی
  17. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    دینے لگا ہوں آپ کو اک "بد دعا" جناب اے کاش! کوئی آپ کو بھی آپ سا ملے عابی مکھنوی
  18. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    جس کے ماتھے پہ دیکھو قیمت ہے بنیا گیری سی بنیا گیری ہے جڑ سے کھودا ہےہم نے سائے کو بے ضمیری سی بے ضمیری ہے عابی مکھنوی
  19. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    لہجے کو ذرا دیکھ جواں ہے کہ نہیں ہے بالوں کی سفیدی کو بڑھاپا نہیں کہتے سوچوں کو بدلنے سے نکلتا ہے کوئی دن سورج کے چمکنے کو سویرا نہیں کہتے عابی مکھنوی
  20. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    سنا ہے جان لیتے ہو! سنو یہ جان دینی ہے سنا ہے مار دیتے ہو! سنو میں مرنے آیا ہوں سنا ہے روک دیتے ہو! سنا ہے ٹوک دیتے ہو بتاؤ کیا نہیں کرنا! وہی میں کرنے آیا ہوں عابی مکھنوی
Top