بہت شکریہ وارث صاحب! آپ نے مزید وضاحت فرما دی۔ آپ کی وساطت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ فارسی میں بھی اس کا استعمال نہیں ملتا۔ میں تو مغل صاحب پر حیران ہوں کہ انہوں نے سب کے سب وہی اشعار کوٹ کیے ہیں جن میں نہ دو حرفی( فع) استعمال نہیں ہوا۔ اور آپ نے اس کی تقطیع بھی کر کے بتا دی ہے۔ ذوق کے شعر میں...
علامہ امکانات صاحب! کہاں ہیں؟ جواب دیں۔ ۔ ۔
محترمہ میری کتابیں " خزینہ علم و ادب" اردو بازار لاہور سے شائع ہوئی تھیں۔ کتابوں کے بارے میں تعارف اس لنک پر دیکھ سکتی ہیں۔
http://www.asifshafi.com/page1.php
جہاں تک نہ اور کہ کی ہائے ہوز کو بلند یا کوتاہ شمار کرنے کا مسئلہ ہے تو میں بھی وارث صاحب کی طرح یعقوب آسی صاحب کی رائے کو صائب تصور کرتا ہوں۔ کیا کیجیے گا غالب کے اس شعر کا
میں نے روکا رات غالبؔ کو ، وگرنہ دیکھتے
اُس کے سیلِ گریہ میں ، گردُوں کفِ سیلاب تھا
یہاں نہ گو کہ مرکب استعمال ہوا ہے...
پہلا اور تیسرا شعر خوب ہیں۔ آخری شعر تو بہت ہی اچھا ہے۔ دوسرے شعر میں "نہ" دو حرفی استعمال ہوا ہے، اساتذہ اس کی اجازت نہیں دیتے۔ پوری غزل مل جائے تو خوب رہے گی۔
اب کے بار مل کے یوں سالِ نو منائیں گے
رنجشیں بھُلا کر ہم نفرتیں مٹائیں گے
تجھ کو بھول جانے کی پھر قسم اٹھائیں گے
حسبِ سابق اب...
یہ زبردست کالم نگار ہیں۔ ہم نے کوشش تو کی کہ ان کو شاعری کی طرف لے آئیں لیکن یہ نہ ہو سکا البتہ انہوں نے ہمیں اپنے کال ضرور پڑھوا دیے۔ میں نے ان کے کالم یہاں سعودی عرب کے اخباروں میں بھی دیکھے ہیں۔ خوب لکھتے ہیں بھئی۔
بھئی! کیا خونصورت غزل ہے۔ مقبول عامر بھی کمال کے شاعر تھے۔پوری غزل ہی کما ل کی ہے۔ ایک ایک شعر لا جواب ہے۔ آخری شعر تو حسبِ حال بھی ہے
میرے احباب مصلحت اندیش
واقفِ حال ہیں مگر چُپ ہیں
دسمبر کے حوالے سے یہی نظم میرے ذہن میں آرہی تھی۔ عرش صدیقی کی یہ نظم بہت کمال کی ہے۔ دسمبر کے حوالے سے مجھے اپنا بھی ایک شعر یاد آیا۔
اس کی یادیں منجمد ہونے لگی ہیں
لگ رہا ہے پھر دسمبر آ گیا ہے۔
بڑا خوبصورت کلام اے بابا نجمی دا۔ نالے پڑھ کے خوشی ہوئی کہ اسی کلے ای اردو دے لفظ پنجابی وچ استعمال نہیں کر رہیے بلکہ ساڈے سینیئر وی اردو دے لفظ پنجابی وچ استعمال کردے نیں۔تے ایہدے نال پنجابی وچ وسعت آوے گی۔ گھاٹا نہیں پین لگا۔ ایہہ دسو کہ اس مصرعے دے وچ لال توں کون مراد اے۔
پڑھ کے ویکھن وارث،...
جی شکریہ۔ آپ نے بالکل بجا فرمایا۔ لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ روایت سے انحراف ایک حد تک تو مناسب ہے لیکن اتنا بھی نہ ہو کہ انسان کی جمالیاتی حس مجروح ہو رہی ہو۔ دیکھیں اگر انگلش کے الفاظ ہمارے روز مرہ میں داخل ہو رہے ہیں تو یہ تو انگریزی زبان کی مقبولیت کا ثبوت ہے اس میں کوئی چاہنے کے با وجود بھی...