امپورٹڈ بزرگ اور يوناني ناک
وہ زمانے اور تھے۔ شرافت اور نجابت کے معيار بھي مختلف تھے۔ جب تک بزرگ اصلي امپورٹڈ يعني ماورا النہري اور خيبر کے اس پار سے آئے ہوئے نہ ہوں، کوئي ہندوستاني مسلمان خود کو عزت دار اور نجيب نہيں گردانتا تھا۔ غالب کو تو شيخي بگھارنے کے لئے اپنا ( فرضي ) استاد ملاّ عبدالصمد...