ٹارزن کي واپسي
دو سال تک دکان ميں تالا پڑا رہا۔ لوگوں کا خيال تھا جيل سے چھوٹنے کے بعد چپ چپاتے کہيں اور چلے جائيں گے۔ قبلہ جيل سے چھوٹے۔ ذرا جو بدلے ہوں۔ ان کي ريڑھ کي ہڈي ميں جوڑ نہيں تھے۔ جاپاني زبان ميں کہاوت ھے کہ بندر درخت سے زمين پر گر پڑے، پھر بھي بندر ہي رہتا ہے۔ سو وہ بھي ٹارزن کي طرح...