نتائج تلاش

  1. رضوان

    تعارف دنیائے فانی میں ایک اور قدم

    لو الٹا ہمیں ہی گھیرنے کے چکر میں ہیں :oops: محب لوگوں کی باتوں میں نہیں آنا میں نے تو پہلے بھی صرف خبر دی تھی۔ اور ایک کردار ہوتا ہے “بی جم۔۔ “ اس کے متعلق بھی اچھی طرح جانتے ہوگے باقی آگے ماشاءاللہ آپ خود سمجھدار ہو! پاسپورٹ کا فارم تو خود ہی پُر کر لیتے ہو نا ۔۔۔۔ ہاں ہاں پھر خیر ہے
  2. رضوان

    گانوں کا کھیل

    گوری کے سر پہ سج کے سہرے کے پھول کہیں گے تو ملا پیار ملا رے تو ملا پیار ملا رے شکریہ قیصرانی جی آج آپ عالمگیر کو بھی محفل میں لے ہی آئے۔ اب چ سے
  3. رضوان

    تعارف سلام عرض ہے

    وہ زندہ ہم ہیں کہ ہیں روشناسِ خلق اے خضر نہ تم کہ چور بنے عمرِ جاوداں کے لئے اس شعر سے غالب کے ندرتِ بیان اور عام ڈگر سے ہٹا ہوا انداز جھلکتا ہے جو انہیں اپنے زمانے کی سوچ کے برعکس اپنے نقطہ نظر کو بیان کرنے کا ملکہ حاصل تھا اس کا مظہر ہے۔ غالب کا قتیل ایک زمانہ ہے۔ کہاں کہاں نہیں ملیں گے...
  4. رضوان

    تعارف دنیائے فانی میں ایک اور قدم

    یعنی کہ اٹ کھڑکے دکڑ وجے تتّا ہووے چُلھا آن فقیر تے کھا کھا جاون راضی ہووے بلھا ساتھ میں اردو ترجمہ بھی واہ جی کیا بات ہے آپ کی شفقت صاحب خوش رہیے۔
  5. رضوان

    گانوں کا کھیل

    لگی آج ساون کی پھر وہ جھڑی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب د سے
  6. رضوان

    شہر کا نام بتائیں

    کمالیہ پنجاب پاکستان کا ایک زرعی شہر
  7. رضوان

    سوال

    بڑا اوکھا(مشکل) کام آپ نے انکے ذمہ لگایا ہے اور پھر جلدی بھی؟ (اب میری پوچھ گچھ نہ شروع ہو جائے نکل لو پتلی گلی سے)
  8. رضوان

    گجراتیوں کی تلاش

    پاکستان میں کراچی کی کاروباری برادری میں اکثریت گجراتیوں کی ہے اور ایک یا کچھ اخبار بھی گجراتی میں نکلتے ہیں۔ ویسے دنیا کا وہ کون سا کونا ہوگا جہاں گجرات کے لوگ نہیں پہنچے ہوئے۔ پاکستان میں ایک شہر گجرات کے نام سے ہے صوبہ پنجاب میں اور یہ گجرات بھی اپنی صنعتی ترقی (پنکھے، واشنگ مشین اور دیگر...
  9. رضوان

    مردوں کے لیے کار گر نسخہ

    نام ایسا رکھا ہے ماوراء کہ سب سے زیادہ درشن اسی پیغام کے ہوں گے۔ بہت ترقی کرو گی بڑا ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
  10. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    لارڈ لجلجی بشارت نے ایک دفعہ یہ شکایت کی کہ مجھے روزانہ دھوپ میں تین میل پیدل چل کر آنا پڑتا ہے تو تحصیل دار نے اسی وقت ایک خچر ان کی سواری میں لگانے کا حکم صادر کیا۔ یہ اَڑیل خچر اس نے نیلام میں آرمی ٹرانسپورٹ سے خریدا تھا۔ اب بڑھاپے میں صرف اس لائق رہ گیا تھا کہ شورہ پشت جاٹوں، بیگار سے بچنے...
  11. رضوان

    تعارف سلام عرض ہے

    بہتر یہی ہے کہ ایک الگ دھاگہ غالب کے اشعار کی بیت بازی کا شروع کر لیا جائے۔ تاکہ “مدعی“ اور “مدعاعلیہ“ اور تمام چست گواہوں کو موقع مل سکے عرضِ مدعا کا۔ غالب کے خطوط بھی ابھی تشنہ تحریر ہیں شاید۔ کسی نے ایک سائٹ بتائی تھی جہاں پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود تھے۔
  12. رضوان

    دیوان (ناصر کاظمی) تبصرے اور تجاویز

    وہاب اعجاز خان کی تیزگامی کی نظیر کم از کم محفل میں تو نہیں ملتی۔ دو ہی دنوں بلکہ راتوں میں انہوں نے کام تقریباً نبیڑ ڈالا۔ ناصر کاظمی کے دیوان پر کام کرنے کے لیے وہاب رات کا دوسرا پہر چنتے ہیں اور بقول ناصر: رات اندھیری ہے تو اپنے دھیان کی مشعل جلا قافلے والوں میں کس کو کس کی پروا ہے نہ...
  13. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    رانڈ کڑھی اسکول کی مالی حالت خراب بتائی جاتی تھی۔ ماسٹروں سے آئے دن دردمندانہ اپیل کی جاتی کہ آپ دل کھول کر چندہ اور عطیات دیں تاکہ آپ کو تنخواہیں دی جاسکیں۔ پانچ چھ مہینے کی ملازمت کے دوران میں انھیں علی الحساب کل ساٹھ روپے ملے تھے جو اسکول کی اکاؤنٹ کی کتابوں میں انکے نام بطور قرضِ حسنہ...
  14. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    ٹیڑھی انگلی والے لوگ مولوی مظفّر کی خامیاں بالکل آشکارا، مگر خوبیاں نگاہوں سے پوشیدہ تھیں۔ وہ بشارت کے اندازے اور اندیشے سے کہیں زیادہ ذہین کائیاں نکلے۔ ایسے ٹھوٹ جاہل بھی نہیں تھے جیسا کہ ان کے دشمنوں نے مشہور کر رکھا تھا۔ جہاں دیدہ، مزاج شناس، حکّام رس،سخت گیر۔ رہن سہن میں ایک سادگی اور سادگی...
  15. رضوان

    تعارف دنیائے فانی میں ایک اور قدم

    یار سوال شفقت سے ہے آپ سے نہیں
  16. رضوان

    تعارف دنیائے فانی میں ایک اور قدم

    بھائی میں تو کچھ نہیں کہتا بس لوگ کہتے ہیں کہ کوئی الیکشن سا تھا فورم میں اور آپ نے پاکستانی الیکشن بنا دیا :oops: ویسے مجھے آپ پر یقین ہے لیکن اب لوگ۔۔۔۔۔۔ نہ جانےکیوں ؟ اب شفقت صاحب خود تو بااعتبار ہیں مگر چٹھی آپ کی لائے ہیں۔ خدا را! کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، بس لوگ تو نہ جانے کیا...
  17. رضوان

    تعارف دنیائے فانی میں ایک اور قدم

    شفقت صاحب آپ بھی اس محفل میں نگینے کی طرح فٹ ہوں گے۔ صوفی ازم کیاویسے بھی محفل میں توڑا ہے ۔۔۔ ہمارا پیغامِ محبت ہے جہاں تک پہنچے خوش آمدید ( آتے جاتے رہیں محب کے گھیر کے لائے ہوئے بندے پہلے ہی خاصے۔۔۔۔۔)
  18. رضوان

    تعارف سلام عرض ہے

    یہ تو تیلے شاہ ہی بتائیں گے :lol:
  19. رضوان

    شہر کا نام بتائیں

    الف سے جناب میرا پسندیدہ بلکہ پورے خاندان کا پسندیدہ شہر الخور قطر میں واقع ہے اور الف لیلوی داستانوں میں لق و دق صحراؤں میں جو نخلستان ہوا کرتے تھے معنوی اعتبار سے اس پر پورا اترتا ہے۔ شاد و آباد رہے
  20. رضوان

    تعارف سلام عرض ہے

    بھلا ۔۔۔۔۔ اور مشک چھپائے کبھی چھپتے ہیں۔ اور یہ تو کتابوں سے عشق کی بات تھی۔ محب فکر نہ کرو سکینر کا ڈرائیور چھٹی پر ہے سب سے پہلے آپکے لیے آب گم لوڈ ہو گی پھر دوسرا کام۔ آپ ہی کہیں گے بہت زیادہ ہے کسی اور کو بھی شریک کرو۔
Top