نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    جب فِنش ہوجائیں تو بتائیے گا ۔ :)

    جب فِنش ہوجائیں تو بتائیے گا ۔ :)
  2. ظہیراحمدظہیر

    فوری مدد کی ضرورت

    ٹیگ کرنے کا بہت شکریہ! میری سمجھ میں تو کچھ بھی نہیں آیا کہ کس سلسلے میں مدد درکار ہے ۔ وضاحت فرمائیے گا ۔ اللہ کریم آپ کی مدد فرمائے، ہر مشکل کو دور فرمائے ۔ ہر مرض سے شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ۔ تمام دوستوں کو اپنی امان میں رکھے! آمین ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    تابش بھائی ، کوشش کیسے بیکار ہوسکتی ہے ۔ بلا سے ہم نے نہ دیکھا تو اور دیکھیں گے فروغِ گلشن و صوتِ ہزار کا موسم
  4. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    شمع کو تمام معتبر اردو لغات نے بر وزن فاع ہی درج کیا ہے ۔ سید احمد دہلوی نے فرہنگ میں جو اشعار سند میں لکھے ہیں ان سب میں شمع بروزن فاع ہے ۔ نیز سید صاحب نے تو یہ وضاحت بھی درج کی ہے: "یہ فقط عربی میں بہ فتح اول و دوم موم کے معنی میں آتا ہے ۔ مگر اختلاطِ عرب و عجم وغیرہٗ سے بہ سکون ثانی مستعل...
  5. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    امجد صاحب ، اس آنلائن لغت میں ٹائپنگ کی تو بے تحاشہ اغلاط ہیں ۔ شاید ہی کوئی اندراج غلطی سے خالی ہو ۔ اگر لفظ میں غلطی نہیں ہے تو اسناد اور حوالہ جات میں متعدد ٹائپو ہوتے ہیں اور اکثر مضحکہ خیز ہوتے ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ لغت ٹائپ کروانے کے بعد اس کی پروف خوانی سرے سے کی ہی نہیں گئی اور اسے یونہی...
  6. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    عاطف بھائی ، مجھے تو امجد علی چیمہ صاحب والے ربط پر بھی "مِیں" برسنا ہی سنائی دے رہا تھا ۔ اب آپ کے مراسلے کے بعد دوبارہ جاکر اس کی تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ڈیسک ٹاپ پر مینہ کی فہرست کا جو ربط کھلتا ہے اس کےشروع میں مینہ برسنا دو دفعہ لکھا ہوا ہے اور اس کے بعد مینہ کے دیگر محاورات لکھے ہوئے ہیں...
  7. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    لگ رہا ہے کہ ہم لوگ شاید املا اور تلفظ کے دو الگ الگ معاملات کو خلط ملط کررہے ہیں۔ مینہ اور مینھ دونوں املا رائج رہے ہیں اور اسی لئے دونوں بجا طور پر لغت میں موجود ہیں۔ اگرچہ معیاری املا مینھ ہونا چاہئے۔ بالکل ایسے ہی جیسے ایک لفظ کے چار املا مونہہ، مونھ، منہ اور منھ ملتے ہیں ۔ ان تمام الفاظ...
  8. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    راحل بھائی ، ممکن ہے ایسا ہی ہو ۔ لیکن لفظ کے آگے یہ وضاحت تو کی جانی چاہیئے کہ یہ غلط العام ہے یا فصیح ۔ ورنہ لغت کا پھر کیا فائدہ۔ ایسے تو طالب علم کے گمراہ ہونے کا خدشہ ہے۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    عاطف بھائی ، سن کر ہی جواب دیا تھا ۔ خاتون اس لفظ میں یا کو یائے معروف پڑھ رہی ہیں ۔ مینہ کو بروزن چِیں پڑھا ہے جبکہ یہاں آواز یائے معروف کی نہیں بلکہ یائے مجہول کے قریب کی ہے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    ایک گم شدہ حرف

    "یا" اردو میں دو طرح کی ہے ۔ چھوٹی یا (ی) جسے یائے معروف اور یائے تحتانی بھی کہا جاتا ہے اور بڑی یا (ے) جسے یائے مجہول اور یائے معکوس بھی کہا جاتا ہے ۔ اردو کے ابتدائی دور میں ان دونوں کی کتابت میں کوئی فرق نہیں رکھا جاتا تھا ۔ اکثر اوقات بڑی یا کو بھی "ی" لکھا جاتا تھا اور پڑھنے والا...
  11. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    بالکل درست نوٹ کیا اپ نے۔ مینہ کا تلفظ درست نہیں کیا گیا ہے ۔ میم پر کسرہ کے بجائے فتحہ پڑھنا چاہیئے۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    اللہ کریم اسے ہمیشہ روبرو رکھے! بہت مبارک ہو بیٹا۔

    اللہ کریم اسے ہمیشہ روبرو رکھے! بہت مبارک ہو بیٹا۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    آپ مجھے حکم کیجئے گا میں خود آپ کو ذاتی پیغام بھیج دوں گا ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    نین بھائی ، ویسے تو آپ نے پہلے بھی ایک بار بتایا تھا لیکن تصدیق کے لئے ایک بار پھر پوچھ لوں کہ آپ ماچس کون سی استعمال کرتے ہیں؟!
  15. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    بچپن اور لڑکپن میں تو جو لکھی ہوئی چیز سامنے آجائے وہ پڑھا کرتا تھا ۔ حد یہ کہ بازار سے گزرتے ہوئے تمام دکانوں کے سائن بورڈ بھی پڑھ ڈالتا تھا ۔ :D جب شعور آیا (؟) تو مطالعہ میں تخصیص برتنے لگا ۔ بالکل آپ ہی کی سی عادت ہے میری بھی ۔ جو کتابیں یا تحریریں پسند ہیں وہ بار بار پڑھتا ہوں ۔ دیوانِ غالب...
  16. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    جن خواتین و حضرات نے میٹھی زبان پنجابی میں تین مصرعے یا ٹپے لکھے ہیں وہ سب کے سب باؤنسر کی طرح ٹپّا کھاکے میرے سر پر سے گزر گئے۔ :) اگر ترجمہ بھی لکھ دیا جائے تو مجھ جیسے ناخواندہ لوگوں کا بھلا ہوجائے گا ۔:)
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جمالِ یار ، تو ہے ، اور میں ہوں

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں علوی صاحب! بہت داد!
  18. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    ان تمام محبتانہ انتسابات کے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ! یقیناً ان اشعار میں غلو کا عنصر آپ سب کے خلوصِ دل کا غماز ہے ۔ اللہ کریم آپ بہنوں اور بیٹیوں کوآخری سانس تک اپنی عافیت میں رکھے، دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے اور انہیں ہمیشہ بے زوال رکھے۔ آمین !
  19. ظہیراحمدظہیر

    سفالِ ہیچ کا پیکر یوں آدمی کو ملا ٭٭٭ بدن چراغ کا جیسے کہ روشنی کو ملا

    سفالِ ہیچ کا پیکر یوں آدمی کو ملا ٭٭٭ بدن چراغ کا جیسے کہ روشنی کو ملا
Top