نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ارے بیٹا ، مزاح بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔کیسا علم اور کہاں کے صاحب علم ۔ یونہی آپ سب کو ہنسانے کے...

    ارے بیٹا ، مزاح بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔کیسا علم اور کہاں کے صاحب علم ۔ یونہی آپ سب کو ہنسانے کے لئے لکھ دیا تھا ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    میزان الاشعار اینڈروئڈ کے لیے

    بہت اعلیٰ ریحان ! یہ بہت ہی اچھی پیش رفت ہے۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    بہت خوب عاطف بھائی! کیا اچھا کہا ہے !! عاطف بھائی ، اگرچہ اسے ہائیکو کا معیاری وزن نہیں کہا جائے گا کہ اس میں فعلن کے بجائے مفاعیلن کی تکرار ہے لیکن یہ ایک اچھی آزاد نظم بن سکتی ہے ۔ ممکن ہو تو اس خیال کو بڑھائیے اور نظم مکمل کیجئے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    جب سے پہلے وقفہ (،) لگادیں ۔ پھولوں کی رنگت پھیکی پڑ جاتی ہے ، جب گلشن میں تو آئے
  5. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    ہائیکو کے وزن پر اردو والے ابھی متفق نہیں ہوئے ۔ وجہ وہی کہ کوئی شخص بھی کسی معیار کو ماننے پر تیار نہیں ۔ اگر آپ ہائیکو پر تنقیدی مضامین پڑھیں تو معلوم ہوگا کہ پانچ سات پانچ کے وزن کے علاوہ بھی لوگوں نے ہائیکو کہے ہیں ۔ لوگوں نے ہائیکو کے وزن کو میؔر کی ہندی بحر کے وزن پر قیاس کرتے ہوئےاس کے...
  6. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    اَلعِلمُ چِھیچڑۃٌ فَکھِچُّوھَا ۔۔۔۔۔۔ علم ایک چھیچڑا ہے پس اسے (جتنا چاہو) کھینچو۔ جب کسی موضوع پر گفتگو یا بحث بلاوجہ طول پانے لگے تو ایک دوست یہ کہا کرتے تھے ۔ :):):)
  7. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    فہد ، اس میں تھوڑی سی بارش ، تتلی ، پھول اور کانٹے وغیرہ بھی تو ڈالو نا! اس کے بغیر تو ہائیکو خشک رہے گی ۔ ویسے آغاز اچھا کیا ہے آپ نے ۔ اسےآپ ہائیکو کا پیش لفظ کہہ سکتے ہیں ۔ :):):)
  8. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    آپ مانیں یا نہ مانیں ، اردو تو میری بھی زنگ آلود ہوچکی ہے ۔ اکثر لکھتے وقت مناسب الفاظ یاد نہیں آتے ، ٹھہر کر سوچنا پڑتا ہے ۔وجہ وہی ہے جو آپ نے بیان کی ۔ تین دہائیوں سے گفتگو اور لکھنا پڑھنا تمامتر انگریزی ہی میں ہوتا ہے۔ حد یہ کہ گھر میں بچے بھی عموماً انگریزی ہی بولتے ہیں ۔ صرف روز مرہ کی...
  9. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    ملنے کے بعد جو گل کھلیں گے ان سے بھی مطلع فرمائیے گا ۔ :D
  10. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    سب لوگ غمِ روزگار کا شکار ہوگئے۔ کاندھوں نے ذمہ داریوں کےساتھ ساتھ شاعری کا بوجھ بھی اٹھانے سے انکار کردیا ۔ میری خوش قسمتی (؟) یہ رہی کہ میں امریکا چلا آیا ۔ یہاں زندگی نسبتاً سہل ہے ۔ معاشرہ ایک نظام کے تحت چل رہا ہے سو کچھ نہ کچھ ذہنی فرصت میسر آجاتی ہے ۔ شاعری کو تو میں نے بھی پسِ پشت ہی...
  11. ظہیراحمدظہیر

    کیا شرح کی ہے! یہ تو آپ نے صدیوں پرانا معمہ حل کردیا ۔:):):) جی، یہ انہی کا شعر ہے جو انہوں نے...

    کیا شرح کی ہے! یہ تو آپ نے صدیوں پرانا معمہ حل کردیا ۔:):):) جی، یہ انہی کا شعر ہے جو انہوں نے غالباً جیتے جی کہا تھا ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    عالمی ادب میں ہائیکو جاپانی شاعری کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔ تین مصرعوں کی اس مختصر سی نظم میں فطرت سے متعلق مضامین نظم کئے جاتے ہیں۔ اردو میں ہائیکو کی روایت اگرچہ خاصی پرانی ہوچکی ہے لیکن نسبتاً کم ہی شعرا نے اس طرف سنجیدگی سے توجہ کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کی وجہ ہائیکو میں ایک مخصوص وزن کی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    کل سہ پہر سے جو بارش شروع ہوئی تو رات گئے تک نہیں تھمی۔ کبھی ہلکی، کبھی تیز۔ شام ڈھلے سرد ہوا کے جھونکوں نے بارش کی دھاروں کو اپنے ساتھ لہرانا بھی سکھادیا۔ چھت اور دیواروں پر بوندوں کا ساز بجنے لگا تو میں چائے کا کپ لے کر گھر کے باہر ڈیوڑھی میں کرسی پر آبیٹھا ۔ سڑک پر دور دور تک بے شمار آبی...
  14. ظہیراحمدظہیر

    برمزارِ ما غریباں نے چراغے نے گُلے نے پرِ پروانہ سوزد ،نے صدائے بلبلے

    برمزارِ ما غریباں نے چراغے نے گُلے نے پرِ پروانہ سوزد ،نے صدائے بلبلے
  15. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    علی وقار صاحب ، یہ واضح نہیں ہوا کہ "۔۔۔۔ شاعری آج کے عہد کے ساتھ بھی نہایت متعلقہ محسوس ہوتی ہے" سے آپ کی کیا مراد ہے ۔ اگر اس سے مراد یہ ہے کہ غالب ، میر اور اقبال کی شاعری عہدِ رواں کے مسائل اور جدید آدمی کے مشاہدات و محسوسات کی آئینہ دار ہے تو میں اس بات سے قطعی متفق نہیں۔ غالب کے ہاں...
  16. ظہیراحمدظہیر

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ بہت بہت مبارک ہو بیٹا! اللہ صحتمند اور نیک صالح زندگی عطا...

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ بہت بہت مبارک ہو بیٹا! اللہ صحتمند اور نیک صالح زندگی عطا فرمائے ۔ ماں باپ کے دل کی راحت بنائے! آمین ۔ نومولود یقیناً مبارک ہے کہ جس کے باعث آپ دوبارہ تشریف لائیں ۔ اتنے عرصے کہاں رہیں ، ہادیہ؟
  17. ظہیراحمدظہیر

    اور بچے بڑے ہوجائیں تو پھر کیا ہوگا؟!

    اور بچے بڑے ہوجائیں تو پھر کیا ہوگا؟!
  18. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    اس طرح کے قوافی ظاہر ہے درست نہیں ہیں اور لوگ اپنی آسانی کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔ اس کے دفاع میں یہ کہا جاتا ہے کہ بھئی نثری نظم سے تو پھر بہتر ہے۔ لیکن اس کا جواب یہ ہے کہ اگر قافیہ اظہارِ کی راہ میں آڑے آتا ہے تو نظم معریٰ اورآزاد نظم کی اصناف موجود ہیں ، غزل کا حسن تباہ کرنے کی کیا ضرورت...
  19. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    معان بھائی ، مجھے یقین تھا کہ آپ نے دھاگا شروع کرنے سے پہلے رابطے کی کوشش کی ہوگی ۔۔ ذاتی مکالمے کا دروازہ تو ہمیشہ سے کھلا تھا لیکن کچھ عرصے پہلےاسے بند کرنا پڑا۔ بہت سارے نئے لوگ ذاتی پیغام میں "براہِ اصلاح کے لئے" شاعری بھیجنے لگے تھے ۔ ان کو جواب دینے میں بہت وقت ضائع ہوتا تھا ۔ اس لئے ذاتی...
Top