محمد خلیل الرحمٰن بھائی نے محفل پر دس سال میں اپنا رنگ خوب جمایا ہے۔ اور بلاشبہ ہر فن مولا کہلانے کے لائق ہیں۔
طنز و مزاح کا میدان ہو تو کیا شاعری اور کیا نثر، ہر دو میدان کے شہسوار ہیں۔ سفر نامے اس انداز سے تحریر کرتے ہیں کہ پڑھنے والا ساتھ سفر کر رہا ہو۔ زیادہ رجحان طنز و مزاح کی طرف ہونے کے...
راحیل فاروق بھائی سے پہلا تعارف تو ان کی جاندار شاعری کے ذریعہ ہوا۔ مگر جب انھوں نے اپنی نثر نگاری کے جلوے دکھائے، تو ان میں موجود نثر نگار اور شاعر ایک دوسرے کے ہم پلہ دکھائی دیے۔ اور پھر موضوعات کا تنوع۔ اردو ادب کا موضوع ہو، روزمرہ واقعات سے اخذ کردہ مزاح ہو یا سبق، یا حساس معاشرتی موضوعات...
میں تو اس فرد کہ بھی اس کیٹگری میں شامل کرتا ہوں، جس کے ساتھ میرا حادثہ ہوا تھا، اور اسی کی غلطی تھی۔ مگر اس کے باوجود وہ خود مجھے ہسپتال لے کر گیا اور مجھے مکمل ہوش آ جانے تک ہسپتال میں موجود رہا۔ ورنہ ایسے موقع پر کوئی دوسرا بھی ہاتھ نہیں لگاتا کہ یہ پولیس کیس ہے۔
پولیس اس دوران ابو کے پیچھے...
خور و نوش کا استعمال زیادہ پرانا ہے، لغت میں زیادہ مثالیں ہیں، بلکہ خورد و نوش کے معنی میں بھی خور و نوش لکھا گیا ہے۔ جس سے معلوم پڑتا ہے کہ پہلے شاید خور و نوش ہی تھا۔ مگر خورد و نوش بھی کہا گیا اور قبول کیا گیا۔
ویسے لغت کے اعتبار سے خورد و نوش بھی درست ہے۔
اردو لغت کبیر میں یہ مثال دی گئی ہے۔
”خورد و نوش اور قیام کا انتظام ندوہ کی طرف سے صرف ان لوگوں لے لئے کیا جائے گا جو ندوہ کے ممبر ہوں۔“
(۱۹۰۷ ، مقالات شبلی ، ۸ : ۹۵)