نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دُھوپ کی رُت میں کوئی چھاؤں اُگاتا کیسے شاخ پُھوٹی تھی کہ، ہمسایوں میں آرے نکلے پروین شاکر
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    حُسنِ نِسوانی ہے بجلی تیری فِطرت کے لیے ! پھر عجب یہ ہے کہ، تیرا عِشق بے پروا بھی ہے تیری ہستی کا ہے آئین ِتفنّن پر مدار تو کبھی ایک آستانے پر جَبِیں فرسا بھی ہے ہے حَسِینوں میں وَفا نا آشنا تیرا خطاب اے تلوّن کیش! تو مشہوُر بھی ، رُسوا بھی ہے...
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہر چند! ہر ایک شے میں تُو ہے پر تجھ سی تو، کوئی شے نہیں ہے ہاں، کھائیو مَت فریبِ ہستی! ہر چند کہَیں کہ ہے، نہیں ہے ہستی ہے، نہ کُچھ عَدم ہے غاؔلب! آخر تُو کیا ہے؟، اے نہیں ہے مرزا اسداللہ خاں غالؔب
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سخت کافر تھا جس نے پہلے مِیؔر ! مذہبِ عِشق اِختیار کِیا مِیر تقی مِیؔر
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تِرے جوشِ حیرتِ حُسن کا اثر اِس قدر ہے یہاں ہُوا کہ نہ آئینے میں جِلا رہی، نہ پَری میں جلوہ گری رہی چَلی سمتِ غیب سے اِک ہَوا کہ چمن ظہُور کا جل گیا مگر ایک شاخِ نہالِ غم، جسے دِل کہَیں، سو ہَری رہی سِراج اورنگ آبادی
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اُس ماہِ نِیم ماہ کو، دیکھا جو اے ندیؔم ! تارے چمک اُٹھے مِری لَوحِ سِیاہ میں احمد ندیؔم قاسمی
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اُدھر جلوۂ مُضطرب، توبہ توبہ ! اِدھر، یہ دِلِ بے قرار اللہ اللہ وہ لب ہیں، کہ ہے وجد میں موجِ کوثر وہ زُلفیں ہیں یا خُلدِ زار، اللہ اللہ امِیر خُسرو ( ترجمہ صُوفی تبسّم )
  8. طارق شاہ

    تبسم صُوفی غلام مصطفٰی تبسّم :::::: امیر خُسرو کی فارسی غزل 2 کا ترجمہ :::::Sufi Ghulam Mustafa Tabassum

    امیر خُسرو کی فارسی غزل کا منظُوم ترجمہ یہ رنگینئِ نو بہار اللہ اللہ یہ جامِ مَئے خوشگوار اللہ اللہ اُدھر ہیں نظر میں نظارے چَمن کے اِدھر رُو بَرُو رُوئے یار اللہ اللہ اُدھر جلوۂ مُضطرب، توبہ توبہ اِدھر یہ دِلِ بے قرار اللہ اللہ وہ لب ہیں، کہ ہے وجد میں موجِ کوثر وہ زُلفیں...
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بے یقینی کا یہ عالَم ہو ، تو جینا کیسا ایک پَل بھی مجھے جینے کا گُماں ہو تو جیوں امِیر خُسرو (ترجمہ صوفی تبسّم)
  10. طارق شاہ

    تبسم صُوفی غلام مصطفٰی تبسّم :::::: امیر خُسرو کی فارسی غزل کا ترجمہ :::::Sufi Ghulam Mustafa Tabassum

    امیر خُسرو کی فارسی غزل کا ترجمہ غمِ فُرقت میں جو جینےکا سماں ہو تو جیوں یعنی ،اِک جان کے بعد اور بھی جاں ہو تو جیوں تیری آنکھیں مجھے جینے نہیں دیتیں اِک پَل شوخ غمزوں سےتِرے مجھ کو اماں ہو تو جیوں بے یقینی کا یہ عالَم ہو ، تو جینا کیسا ایک پَل بھی، مجھے جینے کا گُماں ہو تو جیوں یُوں تو...
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    رہتا نہیں تڑپنے سے ٹک ہاتھ کے تَلے! کیا جانُوں مِیؔر! دِل کو مِرے، کیا بَلا ہُوا مِیر تقی مِیؔر
  12. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: ہُوں کِرن سُورج کی پہلی، اور کبھی سایا ہُوں میں:::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلؔش ہُوں کِرن سُورج کی پہلی، اور کبھی سایا ہُوں میں کیسی کیسی صُورتوں میں وقت کی آیا ہُوں میں قُربِ محبُوباں میں اپنی نارَسائی کے سبب گھیرکرساری اُداسی اپنے گھر لایا ہُوں میں گو قرار آئے نہ میرے دِل کو اُن سے رُوٹھ کر جب کہ مِلنے سے اِسی پر زخم کھا آیا ہُوں میں بے سبب اُن سے...
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دَم توڑنا ہے فرقتِ جاناں میں اپنا کام ! کچھ کوہکن نہیں ہیں جو کہسار توڑیے امام بخش ناسؔخ
  14. طارق شاہ

    میر میں رنجِ عشق کھینچے بہت ناتواں ہوا ۔ میر تقی میر

    مرغِ چمن کی نالہ کشی کچھ خنک سی تھی میں آگ دے چمن کو جو گرمِ فغاں ہوا :):)
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِلِ وِیراں میں تابؔش! کیوں تمنّائیں بساتے ہو بڑے ناداں ہو، صحرا بھی کوئی آباد کرتا ہے تابؔش دہلوی (مسعُود الحسن)
  16. طارق شاہ

    تابؔش دہلوی :::::: یہ مجھ سے کِس طرح کی ضد دل ِ برباد کرتا ہے :::::: Tabish Dehlvi

    غزل یہ مجھ سے کِس طرح کی ضد دل ِ برباد کرتا ہے میں جِس کو بُھولنا چاہُوں ، اُسی کو یاد کرتا ہے قفس میں جِس کے بازُو شل ہُوئے رزقِ اَسیری سے وہی صیدِ زبُوں صیّاد کو صیّاد کرتا ہے طریقے ظُلم کے صیّاد نے سارے بدل ڈالے جو طائر اُڑ نہیں سکتا ، اُسے آزاد کرتا ہے اُفق سے دیکھ کر رعنائیاں ہم خاک...
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تُو نہیں، تو تِرا خیال سہی ! روشنی تو ہے نزدِ جاں کوئی شوکؔت ثریا
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    روز کرتی ہے اِک سِتم ایجاد یہ زمیں بھی ہے آسماں کوئی شوکؔت ثریا
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شور دِن کو نہیں سونے دیتا شب کو سنّاٹا جگا دیتا ہے سیف الدین سیؔف
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    رات ہم نے بھی یُوں خوشی کر لی دِل جَلا کر ہی روشنی کر لی ہم نے اُن سے نظر مِلا کے مُشؔیر کتنی بے چین ز ند گی کر لی مُشؔیر کاظمی
Top