نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی وہاں میں نے رُودادِ غم ڈھونڈ لی ہے، جہاں نالۂ مختصر بھی نہیں تھا ۔ مصطفیٰ زیدی

    وہاں میں نے رُودادِ غم ڈھونڈ لی ہے، جہاں نالۂ مختصر بھی نہیں تھا میں ایسے افق چھو کے آیا ہوں جن پر تخیّل کو اذنِ سفر بھی نہیں تھا پس و پیش یوں میرے قدموں کی آہٹ کو اب اجنبی آنکھ سے دیکھتے ہیں کہ جیسے یہ وہ راہ ہے جس پہ کوئی مرے پیار کا منتظر بھی نہیں تھا یہ سچ ہے کہ ان آنسوؤں کی چمک میں وہ...
  2. فرخ منظور

    اختر شیرانی مُجھے اپنی پستی کی شرم ہے تِری رفعتوں کا خیال ہے ۔ اختر شیرانی

    مُجھے اپنی پستی کی شرم ہے تِری رفعتوں کا خیال ہے مگر اپنے دل کو میں کیا کروں، اِسے پھر بھی شوقِ وصال ہے اِس ادا سے کون یہ جلوہ گر سرِ بزمِ حُسنِ خیال ہے جو نفس ہے مستِ بہار ہے، جو نظر ہے غرقِ جمال ہے اُنہیں ضد ہے عرضِ وصال سے مجھے شوقِ عرضِ وصال ہے وہی اب بھی اُن کا جواب ہے، وہی اب بھی میرا...
  3. فرخ منظور

    اختر شیرانی قرار چھِين ليا بے قرار چھوڑ گئے

    رخصتِ دائمی قرار چھین لیا بے قرار چھوڑ گئے بہار لے گئے ، یادِ بہار چھوڑ گئے ہماری چشمِ حزیں کا خیال کچھ نہ کیا وہ عمر بھر کے لئے اشکبار چھوڑ گئے جسے سمجھتے تھے اپنا وہ اتنی مدت سے اسی کو آج وہ بیگانہ وار چھوڑ گئے رگوں میں اِک تپش درد کار جاگ اُٹھی دلوں میں اک خلشِ انتظار چھوڑ گئے ہوائے شام...
  4. فرخ منظور

    میر مثالِ سایہ محبت میں جال اپنا ہوں ۔ میر تقی میرؔ

    مثالِ سایہ محبت میں جال اپنا ہوں تمھارے ساتھ گرفتارِ حال اپنا ہوں سرشک ِسرخ کو جاتا ہوں جو پیے ہر دم لہو کا پیاسا علی الاتصال اپنا ہوں اگرچہ نشہ ہوں سب میں خمِ جہاں میں لیک برنگ مے عرقِ انفعال اپنا ہوں مری نمود نے مجھ کو کیا برابر خاک میں نقشِ پا کی طرح پائمال اپنا ہوں ہوئی ہے زندگی دشوار...
  5. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    (۲) شوپیں* کا نغمہ بجتا ہے چھلنی ہے اندھیرے کا سینہ، برکھا کے بھالے برسے ہیں دیواروں کے آنسو ہیں رواں، گھر خاموشی میں ڈوبے ہیں پانی میں نہائے ہیں بوٹے گلیوں میں ہُو کا پھیرا ہے شوپیں کا نغمہ بجتا ہے اِک غمگیں لڑکی کے چہرے پر چاند کی زردی چھائی ہے جو برف گری تھی اِس پہ لہو کے چھینٹوں کی...
  6. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    دو نظمیں قفقار کے شاعر قاسن علی سے ماخوذ (۱) ہر اک دور میں ہر زمانے میں ہم زہر پیتے رہے، گیت گاتے رہے جان دیتے رہے زندگی کے لیے ساعتِ وصل کی سرخوشی کے لیے فقر و فاقہ کا توشہ سنبھالے ہوئے جو بھی رستہ چنا اس پہ چلتے رہے مال والے حقارت سے تکتے رہے طعن کرتے رہے ہاتھ ملتے رہے ہم نے اُن پر کیا حرفِ...
  7. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    منظر آسماں آج اِک بحرِ پُر شور ہے جس میں ہر سُو رواں بادلوں کے جہاز ان کے عر شے پہ کرنوں کے مستول ہیں بادبانوں کی پہنے ہوئے فرغلیں نیل میں گنبدوں کے جزیرے کئی ایک بازی میں مصروف ہے ہر کوئی ابابیل کوئی نہاتی ہوئی کوئی چیل غوطے میں جاتی ہوئی کوئی طاقت نہیں اس میں زور آزما کوئی بیڑا نہیں ہے کسی...
  8. فرخ منظور

    میر اودھر تلک ہی چرخ کے مشکل ہے ٹک گذر ۔ میر تقی میر

    اودھر تلک ہی چرخ کے مشکل ہے ٹک گذر اے آہ پھر اثر تو ہے برچھی کی چوٹ پر دھڑکا تھا دل طپیدنِ شب سے سو آج صبح دیکھا وہی کہ آنسوؤں میں چو پڑا جگر ہم تو اسیرِ کنج قفس ہوکے مرچلے اے اشتیاقِ سیرِ چمن تیری کیا خبر مت عیب کر جو ڈھونڈوں میں اس کو کہ مدعی یہ جی بھی یوں ہی جائے گا رہتا ہے تو کدھر...
  9. فرخ منظور

    اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

    دل تشنۂ آبِ ذقنِ یار تھا کتنا دیکھو کہ گرا چاہ میں کیا کود کے دھم سے (وزیر کرنالی)
  10. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    دل تشنۂ آبِ ذقنِ یار تھا کتنا دیکھو کہ گرا چاہ میں کیا کود کے دھم سے (وزیر کرنالی)
  11. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    ہوئے انسان سب سوزِ محبت کے لیے پیدا فرشتہ ہوتے گر ہوتے عبادت کے لیے پیدا (استاد ابراہیم ذوقؔ)
  12. فرخ منظور

    درد دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو ۔ خواجہ میر دردؔ

    دل کو لے جاتی ہیں معشوقوں کی خوش اسلوبیاں ورنہ ہیں معلوم ہم کو سب انھوں کی خوبیاں صورتوں میں خوب ہوں گی شیخ گو حورِ بہشت پر کہاں یہ شوخیاں یہ طَور یہ محبوبیاں دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرّ و بیاں آپ تو تھیں ہی پر اس کا بھی کیا خانہ خراب دردؔ اپنے ساتھ...
  13. فرخ منظور

    علامہ اقبال کے مکمل کلام پر مشتمل اینڈرائڈ ایپ

    آپ اپنا ای میل پتا مجھے ان باکس میں بھیجیں ۔ میں آپ کو ان پیج فائلز بھجواتا ہوں۔
  14. فرخ منظور

    علامہ اقبال کے مکمل کلام پر مشتمل اینڈرائڈ ایپ

    جناب آپ صرف یہ بتائیں کہ آپ کو میر کا کلام کس صورت میں چاہیے۔ بس اسی صورت میں مہیا کر دیا جائے گا۔ بس آپ انڈرائیڈ اپلیکسشن بنانے پر توجہ دیں۔
  15. فرخ منظور

    علامہ اقبال کے مکمل کلام پر مشتمل اینڈرائڈ ایپ

    حضور میر کا کلام ان پیج میں تھا۔ اسے یونی کوڈ میں اس سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا۔ آپ کس صورت میں میر کے کلام پر کام کرنا چاہتے ہیں؟ اسی صورت میں آپ کو مہیا کر دیا جائے گا۔
  16. فرخ منظور

    علامہ اقبال کے مکمل کلام پر مشتمل اینڈرائڈ ایپ

    جی میر کا کلام بھی یونی کوڈ میں میسر ہے۔ سخن سرا سائٹ پر
  17. فرخ منظور

    ساغر صدیقی نکلے صدف کی آنکھ سے موتی مرے ہوئے ۔ ساغر صدیقی

    نکلے صدف کی آنکھ سے موتی مرے ہوئے پھوٹے ہیں چاندنی سے شگوفے جلے ہوئے ہے اہتمامِ گریہ و ماتم چمن چمن رکھے ہیں مقتلوں میں جنازے سجے ہوئے ہر ایک سنگِ میل ہے اب ننگِ رہگذر ہیں رہبروں کی عقل پر پتھر پڑے ہوئے بے وجہ تو نہیں ہیں چمن کی تباہیاں کچھ باغباں ہیں برق و شرر سے ملے ہوئے اب میکدے میں بھی...
  18. فرخ منظور

    علامہ اقبال کے مکمل کلام پر مشتمل اینڈرائڈ ایپ

    حضور کچھ میر و غالب پر بھی نظرِ کرم فرمائیے۔ عین نوازش ہو گی۔ :)
  19. فرخ منظور

    کلامِ راجہ مہدی علی خاں

    میں اور شیطان دیکھ رہے تھے جنت کی دیوار پہ چڑھ کر میں اور شیطاں دیکھ رہے تھے جو نہ کبھی ہم نے دیکھا تھا ہو کر حیراں دیکھ رہے تھے وادیِ جنت کے باغوں میں اف توبہ اک حشر بپا تھا شیطاں کے ہونٹوں پہ ہنسی تھی میرا کلیجہ کانپ رہا تھا میں نہ کبھی بھولوں گا توبہ میں نے دیکھا جو نظّارا لعنت لعنت بول...
  20. فرخ منظور

    بڑی بحر کے شعر

    بحرِ طویل
Top