فیصل صاحب، خوبصورت غزل ہے۔ اعجاز صاحب نے جن الفاظ کی تصحیح کی ہے اس سے غزل مزید بہتر ہو گئی ہے۔ کیونکہ سہل میں "ہ" متحرک نہیں ہوتی بلکہ ساکن ہوتی ہے۔ آپ کا یہ شعر بہت خوبصورت ہے۔
یہ زندگی کا سفر بھی عجیب ہے فیصل
میں تجھ سے ہاتھ چھڑاؤں کہاں یہ ممکن ہے۔
تیسرے شعر میں آپ اگر یہ کہنا چاہ رہے ہیں...
شکریہ کہ آپ نے میری رائے کو اہمیت دی۔مقصد یہی ہوتا ہے کہ ذہن میں اٹھنے والے سوالوں کے جواب مل سکیں۔ اور اس طرح سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ اگر صرف تعریف ہی کروانی مقصود ہو تو واہ واہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ مثبت تنقید سے آدمی بہت کچھ سیکھتا ہے۔احباب سے بھی گزارش ہے کہ تخلیقات پر سنجیدہ اور مفصل...
میری کتابیں
سر جی! آپ کسی بھی ادبی کتابوں کی دکان سے پتہ کر سکتے ہیں۔ ویسے میرے پبلشر کا اڈریس یہ ہے-
خزینہء علم و ادب-الکریم مارکیٹ ، اردو بازار لاہور
تقسیم کار:
سعد پبلیکیشنز فرسٹ فلور، میاں مارکیٹ ، اردو بازار لاہور فون: 7122943
جی میں نے اب ان کے تعارف میں دیکھا ہے کہ ان کا تعلق احمد پور لمے سے ہے۔ ویسے وہ خود بھی لمے ( طویل القامت) ہیں:)۔اور شاعر بھی بہت بڑے ہیں- ویسے ہم انہیں احمد پور شرقیہ کا ہی سمجھتے رہے ہیں-
باقی محفل کا قصور یہ ہے کہ وہ باقی صاحب کے ساتھ لاہور میں نہیں رہتے۔ باقی احمد پوری صاحب تو لاہور کے دوستوں کو ہی سلام پہنچا سکتے ہیں ( وہ دوست جو ہمارے اور باقی صاحب کے مشترک دوست ہیں) ۔باقی تمام محفل کو ہم آپ کے توسط سے سلام عرض کیے دیتے ہیں۔
شکریہ باقی صاحب۔ آپ کہاں ہیں؟ یہاں آپ کی آمد کے بہت چرچے تھے مگر آپ کی مسلسل غیر حاضری حاضرینِ محفل کیلیے حوصلہ افزا نہیں ہے۔ لاہور میں تمام احباب کی خدمت میں سلام عرض کریں۔
نوید صاحب! بھرپور غزل ہے ۔ جس میں آپ کے شاعرانہ جوہر پوری آب و تاب سے چمکتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اعجاز صاحب نے جو تینوں شعر کوٹ کیے ہیں بہت عمدہ ہیں۔ لفظ " جھگڑا" اتنا برا بھی نہیں لگ رہا۔ بس جون ایلیا کی طرف دھیان جاتا ہے۔ اور صوتی اعتبار سے باقی تمام غزل سے تھو ڑے سے کھردرے پن کا احساس دلاتا...