اِحساس، ادراک، شعور اور فہم اور ضمیر جیسی اصطلاحات اب تو محض کتابی باتیں لگتی ہیں۔ یہاں آپ کا موضوعِ بحث کیا ہے؟ مجھے نہیں معلوم۔ البتہ ہم نے جو مشاہدہ کیا، وہ یہ ہےکہ جب کبھی ملک و ملت یاقوم پروقت پڑتا ہے تو بڑے بڑے حُسّاس اوربا ضمیر لوگ گوشۂ عافیت میں دبک کر بیٹھ جاتے ہیں۔ اوربظاہر بے ضمیر...