نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    چنگیز خاں کی تاریخ

    مختصر معلومات تو آپ کو اردو وکیپیڈیا پر ہی مل جائیں گی، تفصیلی معلومات کے لیے کتابیں تلاشنا پڑیں گی۔ چنگیز خان رکن الدین بیبرس
  2. ابوشامل

    سحر افطار اور ہمارا دستر خوان

    مغل صاحب ! کل آپ نے سحر و افطار میں اپنے لوازمات کی جو مختصر فہرست پیش کی تھی اس سے میں سمجھا کہ شاید کم کھانے کی عادت ہوگی لیکن آج تو آپ نے پوری کسر کی نکال دی :)
  3. ابوشامل

    دل میں وفا کی ہے طلب، لب پہ سوال بھی نہیں !

    پہلے مصرعہ میں جن دو انسانی رویوں کو زیر بحث لایا گیا وہ متضاد تو نہیں، البتہ شعر میں استعمال بہت عمدگی سے کیا گیا ہے۔ غزل بہت عمدہ ہے، پیش کرنے کا شکریہ۔
  4. ابوشامل

    یک نہ شد دو شد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (احوال ایک ملاقات کا)

    ہر شخصیت پر تبصرہ کیا جا سکتا ہے لیکن میں اس لیے نہیں کرتا کہ کہیں وہ زیر تبصرہ شخصیت کی توقعات کے برعکس نہ ہو جائے، یوں دلوں میں دوری پیدا ہو جاتی ہے۔ فی الحال تو رمضان میں ممکن نہیں ہوگا، پھر بھی احباب سے رائے لے لیں۔
  5. ابوشامل

    سحر افطار اور ہمارا دستر خوان

    کل افطاری میں چنے، فروٹ چاٹ، پکوڑے اور سموسے تھے جبکہ آج سحری میں دال گوشت، پراٹھے، چاول، دہی اور کھجلہ پھینی
  6. ابوشامل

    سحر افطار اور ہمارا دستر خوان

    ماوراء! مجھے بہت افسوس ہوا کہ آپ ان تمام "نعمتوں" سے محروم ہیں جنہيں ہمارے ہاں "ماہ رمضان کی سوغات" کہا جاتا ہے۔ ہمارے گاؤں میں صرف کھانا ہوتا ہے لیکن جب ایک مرتبہ گاؤں میں 10 روزے رکھنے کا اتفاق ہوا تو میں نے یہ "سوغاتی" لت انہیں بھی لگا دی تھی :) ویسے میرا تو آج تک رمضان میں وزن نہیں بڑھا :(...
  7. ابوشامل

    کیا آپ کو معلوم ہے؟

    ……….کہ آخری عثمانی خلیفہ عبد المجید ثانی کی صاحبزادی در شہوار آخری نظام حیدر آباد عثمان علی خان کے بیٹے اعظم جاہ کی اہلیہ تھیں۔
  8. ابوشامل

    انتخابِ کلامِ اقبال

    یہ حکمتِ ملکوتی، یہ علمِ لاہوتی حرم کے درد کا درماں نہیں تو کچھ بھی نہیں یہ ذکرِ نیم شبی ، یہ مراقبے ، یہ سرور تری خودی کے نگہباں نہیں تو کچھ بھی نہیں یہ عقل، جو مہ و پرویں کا کھیلتی ہے شکار شریکِ شورشِ پنہاں نہیں تو کچھ بھی نہیں خرد نے کہہ بھی دیا 'لاالہ' تو کیا حاصل دل و نگاہ مسلماں...
  9. ابوشامل

    آپ کی دلچسپی کے حامل برقی رابطے

    Crulp کی آن لائن لغت انٹرنیٹ پر موجود انگریزی لغات کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتی دکھائی دیتی ہے۔ ویسے تو اردو کے لیے ادارے کی خدمات بہت زیادہ ہیں لیکن میں اردو لغت کو ہی دیگر اداروں کے تمام کاموں پر بھاری سمجھتا ہوں۔
  10. ابوشامل

    سحر افطار اور ہمارا دستر خوان

    سحری میں آج پالک گوشت، پراٹھے، پھینی اور چائے پر ہاتھ صاف کیے۔ افطار میں چنے، فروٹ چاٹ، دہی پھلکیاں اور ڈھیر سارے مزیدار پکوڑے :)
  11. ابوشامل

    کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

    کرتے ہیں یہ کام بھی، کبھی انکار کیا ہے۔ لیکن ذرا سا انتظار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!
  12. ابوشامل

    کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

    بس آجکل یہی کھیل کود اور روزے ہی چل رہے ہیں۔ کچھ منصوبے زیر التوا ہیں ان پر کام کر رہا ہوں کوشش ہے ہی ماہ مبارک ہی میں نمٹا لوں۔
  13. ابوشامل

    آپ کی دلچسپی کے حامل برقی رابطے

    عربی خطاطی کو لاطینی روپ دینے والے ایک فرانسیسی خطاط کی حسین ویب سائٹ یہاں ملاحظہ کیجیے: Kaalam - Site de Calligraphie
  14. ابوشامل

    وہ آوازیں جو آپ کے کانوں کو بھلی لگتی ہیں

    یہ لیجیے جی مغل صاحب اس دھاگے کا ربط جہاں ان تصویروں پر دیگر احباب کے تبصرے بھی موجود ہیں۔ سمر کیمپ کی تصاویر
  15. ابوشامل

    نشان حیدر

    میں نے کسی زمانے میں کہیں پڑھا تھا کہ نشان حیدر زندہ شخص کو بھی دیا جا سکتا ہے لیکن اس وقت میں حوالہ دینے سے قاصر ہوں۔ اب تک نشان حیدر صرف شہداء کو ہی ملا ہے اس لیے شاید یہ مغالطہ ہی ہو کہ یہ صرف بعد از مرگ دیا جاتا ہے؟ کوئی میری اس الجھن کو دور کر سکتا ہے
  16. ابوشامل

    وہ آوازیں جو آپ کے کانوں کو بھلی لگتی ہیں

    ارے محترم ہم یہ پہلے ہی بتا چکے ہیں، اور تصاویر بھی شیئر کر چکے ہیں ، آپ کہاں کھوئے ہوئے تھے؟ ویسے آج واقعی پیٹ بہت ہلکا ہو رہا ہے محاورتاً نہیں حقیقتاً ;)
  17. ابوشامل

    پردیس میں رہایش

    ترکی کے شہر استنبول میں رہنے کی بچپن سے خواہش ہے۔ اگر زندگی میں کبھی موقع ملا تو ضرور چکر لگاؤں گا۔ آج سوچتا ہوں کاش طالب علمی کے زمانے میں ہوتا تو وہاں کی کسی جامعہ میں داخلہ لے لیتا۔
  18. ابوشامل

    کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

    السلام علیکم حاضرینِ محفل !
  19. ابوشامل

    وہ آوازیں جو آپ کے کانوں کو بھلی لگتی ہیں

    ارے محترمہ آپ کو اتنی شور والی آوازیں کیوں پسند ہیں؟ مثلاً تیز بارش، گرج، کڑک، برتن ٹکرانے اور سمندر وغیرہ کی؟؟؟ ہاں سنا ہے وہاں جس دن سورج نکلتا ہے اس دن موسم کو خوشگوار کہا جاتا ہے؟ جبکہ ہمارے ہاں جس دن ابر چھایا ہوا ہو وہ خوشگوار موسم کہلاتا ہے۔ مجھے زندگی میں کبھی بارش سے خوف نہیں آیا چاہے...
  20. ابوشامل

    وہ آوازیں جو آپ کے کانوں کو بھلی لگتی ہیں

    محترمہ نے اعتدال کی نہیں البتہ شدت کی بات کی تھی، ملاحظہ کیجیے:
Top