نتائج تلاش

  1. رضوان

    آبِ گم (حویلی)

    اب کيا ہوئے گا؟ انسان جب کسي گھلادينے والے کرب يا آزمائش سے گزرتا ہے تو ايک ايک ساعت ايک ايک برس بن جاتي ہے اور يوں لگتا ہے جيسے ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار بيٹي کے گھر ٹکڑے توڑ نے يا اس پر بار بننےکا وہ تصور بھي نہيں کرسکتے تھے۔ کانپور ميں کبھي اس کے ہاں کھڑے کھڑے ايک گلاس بھی پاني پيتے تو...
  2. رضوان

    آبِ گم (حویلی)

    يہ چھوڑ کر آئے ہيں کانپور سے ہجرت کرکے کراچي آئے تو دنيا ہي اور تھي۔ اجنبي ماحول، بے روزگاري، بے گھري، اس پر مستزاد۔ اپني آبائي حويلي کے دس بارہ فوٹو مختلف زاويوں سے کھنچوا کر لائے تھے۔ “ذرا يہ سائيڈ پوز ديکھیے۔ اور يہ شارٹ تو کمال کا ہے۔“ ہر آئے گئے کو فوٹو دکھا کر کہتے “يہ چھوڑ کر آئے ہيں۔“...
  3. رضوان

    غالب اور حالی

    غالب اور حالی اقتباس از یادگارِ حالی حالی کا مستقل قیام تو جہانگیرآباد میں رہتا تھا مگر دلّی بھی شیفتہ کے ساتھ اکثر آتے اور رہتے تھے۔ مرزا غالب سے جو دونوں کےدوست اور استاد تھے، خوب صحبتیں گرم رہا کرتی تھیں۔ حالی کی جوانی کی عمر تھی۔ طبیعت پر مزہبی رنگ غالب تھا اور جیسا کہ نوجوانی کے عہد کا...
  4. رضوان

    گانوں کا کھیل

    گا میرے منوا گاتا جا رے جانا ہے ہم کا دورررررر ٹھمک ٹھمک مت چل رے بیل وا جانا ہے ہم کا دور اب ب سے
  5. رضوان

    تعارف سلام عرض ہے

    خوش آمدید کتابوں کے نام کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہ کونسی کتاب آپ اہلِ محفل کو پڑھوانا پسند کریں گی اپنی عمدہ تحریر میں۔
  6. رضوان

    مناجاتِ بیوہ - حالی

    (مولانا الطاف حسین حالی کی نظم “مناجاتِ بیوہ“ مکمل تو نہیں مل سکی مگر ٹکڑوں میں دستیاب ہوئی ہے اگر کوئی اور ساتھی اسے مکمل کرسکیں تو احسان مند رہوں گا: رضوان) مناجاتِ بیوہ یادگارِحالی از صالحہ عابد حسین سے اقتباس مجھے ‘‘مناجاتِ بیوہ‘‘ پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ حالی باوجود مرد ہونے کے ایسا درد آشنا،...
  7. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    سیّد سیّد کہیں ہیں، سیّد کیا تم سا ہوگا؟ اب اس خاکے میں خواری کے مختلف شیڈ اور جزئیات بھرنا ہم آپ کے قیاس و تخیل پر چھوڑ دیتے ہیں۔ ان حالات میں جیسا وقت گزر سکتا تھا، ویسا گزر رہا تھا۔ دسمبر میں اسکول کا سالانہ جلسہ ہونے والا تھا، جس کی اتنے زورشور سے تیاریاں ہورہی تھیں کہ مولی مجّن کو...
  8. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    اچھا! آپ اُس لحاظ سے کہہ رہے ہیں بشارت کا تقرر تو بحیثیت اردو ٹیچر ہوا تھا، لیکن انہیں ٹیچروں کی کمی کے سبب تقریباً سبھی مضامین پڑھانے پڑتے تھے، سوائے دینیات کے۔ جامع مسجد دھیرج گنج کے پیش امام نے فتویٰ دیا تھا کہ جس شخص کے گھر کتّا ہو، وہ دینیات پڑھائے تو پڑھنے والوں پر غسل واجب ہوجاتا ہے...
  9. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    کچھ علاج اس کا، “ شہنشاہِ غزل!“ ہے کہ نہیں؟ اس لائن (ہمارے بھی اک روز ماں باپ تھے) کی خوبی یہ ہے کہ اس کے سات الفاظ، چار اجزائے ترکیبی پر مشتمل ہیں اور یہ چاروں ہی کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہمارے بھی/ اک روز / ماں باپ / تھے۔ آپ کسی بھی جزو پر زور دے کر پڑھیں، بے کسی اور نحوست کا ایک...
  10. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    مثنوی مولانا روم اور یتیم خانے کا بینڈ پہلا منظر: ٹرین کا گارڈ ہری جھنڈی ہاتھ میں لیے سیٹی بجا رہا ہے۔ چھ سات لڑکے لپک کر چلتی ٹرین کے تھرڈ کلاس کمپارٹمنٹ میں چڑھتے ہیں، جس سے ابھی ابھی ایک سُرمہ اور سلاجیت بیچنے والا اُترا ہے۔ سب نیکر پہنے ہوئے ہیں۔ صرف ایک لڑکے کی قمیض کے بٹن سلامت ہیں، لیکن...
  11. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    آئیڈیل یتیم کا حلیہ یتیم جمع کرنا بشارت کو چندہ جمع کرنے سے بھی زیادہ دشوار نظر آیا۔ اس لیے کہ مولی مجّن نے یہ پَخ لگادی کہ یتیم تندرست، مسٹنڈے نہ ہوں۔ صورت سے بھی مسکین معلوم ہونا چاہییں۔ خوش خوراک نہ ہوں۔ نہ اتنے چھوٹے ٹوئیاں کہ چونچ میں چوگا دینا پڑے۔ نہ اتنے ڈھئو کے ڈھئو اور پیٹو کہ روٹیوں...
  12. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    اردو ٹیچر کے فرائضِ غیر منصبی اگلے دن علی الصبح بشارت اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوگئے۔ مولوی مظفّر نے ان سے تحریری چارج رپورٹ لی کہ آج صبح فدوی نے باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ ‘‘ چارج‘‘ بہت جامع اور دھوکے میں ڈالنے والا لفظ ہے، ورنہ حقیقت صرف اتنی تھی کہ جو چیزیں ان کے چارج میں دی گئیں وہ بغیر چارج کے...
  13. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    یہ رتبہ بلند مِلا جس کو مل گیا تحصیل دار نے زنانے سے اپنے صاحبزادگان کو بلوایا اور ان سے کہا، چچا جان کو آداب کرو۔ یہ کل سے تمہیں پڑھانے آئیں گے۔ بڑے اور چھوٹے لڑکے نے آداب کیا۔ منجھلے نے دائیں ہاتھ سے اوک بنایا اور جھک جھک کے دو دفعہ آداب کرنے کے بعد جب تیسری دفعہ رکوع میں گیا تو ساتھ ہی منھ...
  14. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    حق بحقِ تحصیل دار رسید وہ اپنی ران کھجائے چلا جارہا تھا۔ ٹانگوں پر منڈھے چوڑی دار پاجامے میں نہ جانے کیسے ایک بھُنگا گھس گیا تھا۔ اور وہ اسے اوپر ہی اوپر چٹکی سے مسلنے کی بار بار کوشش کر رہا تھا۔ کچھ دیر بعد ایک خوش شکل نوعمر خادمہ نازو، تازہ توڑے ہوئے فالسوں کا شربت لائی۔ تحصیل دار کنکھیوں سے...
  15. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    بحضور فیض گنجور تحصیل دار صاحب بہادر دوسرے دن بشارت اپنی ساری کائنات ٹین کے ٹرنک میں سمیٹ کر دھیرج گنج آگئے۔ ٹرنک پر انھوں نے ایک پینٹر کو چار آنے دے کر اپنا نام، ڈگری اور تخلص سفیدے سے پینٹ کروالیے تھے جو بمشکل دو سطروں میں سما پائے۔ یہ ٹرنک ان کی پیدائش سے پہلے کا تھا، مگر...
  16. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    خواصِ مُولی اور اچھا سا نام بشارت نے دوپہر کا کھانا یتیم خانے کے بجائے مولوی بادل (عباد اللہ) کے ہاں کھایا جو اسی اسکول میں فارسی پڑھاتے تھے۔ مکھن سے چپڑی ہوئی گرم روٹی اور آلو کا بھُرتا اور لہسن کی چٹنی مزہ دے گئی۔ مولوی بادل نے اپنی شفقت اور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ برخور دار! میں...
  17. رضوان

    لائبریری ٹیم کے نئے رکن

    دھیان تو لائبریری کی طرف ہی ہے باقی تو “ نظر بٹو“ ہیں۔ تاکہ نظرِ بد سے بچی رہے محفل
  18. رضوان

    لائبریری کے ارکان متوجّہ ہوں

    ایک اور بات جو میں نوٹ کر رہا ہوں کہ بجائے تبصرے اور تجاویز کے ساتھی (عموماً نئے اراکین ) اُسی کتاب کے دھاگے میں اپنے پیغامات ڈال دیتے ہیں جو مناسب نہیں ہے۔ اس لیے لائبیریری ارکان کتابوں کے پیغامات مقفل کردیا کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ چند کلک کا اضافہ ہوگا لیکن اس طرح اصل کام محفوظ رہے گا۔
  19. رضوان

    لائبریری ٹیم کے نئے رکن

    دونوں اراکین کو خوش آمدید امید ہے اب کتابوں کو برقیانے کی رفتار مزید بڑھے گی اور کچھ مزید لوگ بھی شامل ہوں گے۔
  20. رضوان

    [ابن انشاء] تبصرے اور تجاویز

    قیصرانی صاحب یہی کچھ ابنِ انشاء کے کلام سے میرے ھاتھ آیا تھا۔ اگر آپ مدد کریں تو تہہ دل سے شکر گزار ہوں گا۔ ثنااللہ صاحب آپ کو مطلوبہ غزل ملی؟؟
Top