نتائج تلاش

  1. محمد خرم یاسین

    این ٹی ایس اور دیگر ٹیسٹ کے بارے میں گفت و شنید

    معذرت کے ساتھ عمر کے حوالے سے کچھ غلط لکھ دیا۔ تدوین کردی ہے۔
  2. محمد خرم یاسین

    این ٹی ایس اور دیگر ٹیسٹ کے بارے میں گفت و شنید

    تینوں صوبوں میں عمر کی حد 30 سال ہے پنجاب میں 28 سال۔ باقی تینوں صوبوں میں 50 فیصد نمبر والا بھی اس سیٹ تک پہنچ جاتا ہے جہاں بیچارہ پنجابی 80 فیصد نمبر لے کر بھی محض سوچ ہی سکتا ہے۔اور پنجاب میں رورل پنجاب کا کوٹہ ضرور ہے جو کہ سرائیکی علاقے ہیں لیکن وہ بھی امتحان پاس کرنے سے مشروط ہے۔
  3. محمد خرم یاسین

    این ٹی ایس اور دیگر ٹیسٹ کے بارے میں گفت و شنید

    میں امکانات سے کبھی بھی انکار نہیں کرتا لیکن مجھے یہ معلوم ہے کہ میں نے اور میرے دوستوں نے ہمیشہ این ٹی ایس بنا کسی رشوت سفارش کے پاس کیا۔ درحقیقت ہمارے پاس این ٹی ایس ہی ایک ایسا واحد ادارہ ہے جہاں آپ شفافیت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ ادھر پیپر دے کر آئیں، ادھر آ کر اپنا رزلٹ خود اپنے ہاتھوں سے...
  4. محمد خرم یاسین

    این ٹی ایس اور دیگر ٹیسٹ کے بارے میں گفت و شنید

    فیصل آباد سے اس سال میں بھی سی ایس ایس کے امتحان میں بیٹھا تھا اور ایگری کلچر یونیورسٹی کے اسی سینٹر کے بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ پیپر میں نقل وغیرہ ہوئی ہے جہاں میں موجود تھا۔ اب میں چند چیزوں کی وضاحت کیے دیتا ہوں: اول تو یہ کہ کتاب کھول کر نقل کرانے کا الزام غلط ہے۔ پیپروں کا ایک یا دو بنڈل...
  5. محمد خرم یاسین

    این ٹی ایس اور دیگر ٹیسٹ کے بارے میں گفت و شنید

    این ٹی ایس یہ قدغن نہیں لگاتا کہ شرکا میں سے محض "چند ہی" پاس ہوپائیں۔ جتنے بھی لوگ محنت کرتے ہیں اور این ٹی ایس کے طریقہ امتحان کو سمجھ پاتے ہیں وہ با آسانی پاس ہوجاتے ہیں۔ بندہ ناچیز خود پانچ بار این ٹی ایس کے مختلف امتحانات میں پاس ہوچکا ہے۔ پہلا ٹیسٹ ایم فل داخلے کے لیے دیا تھا، پھر ایک...
  6. محمد خرم یاسین

    این ٹی ایس اور دیگر ٹیسٹ کے بارے میں گفت و شنید

    متفق ہوں۔ میرے ساتھ ایم فل میں ایسے بہت سے لوگ تھے جن کے نمبر دیگر ڈگریوں میں 90 فیصد اور 85 فیصد سے کم نہ تھے، یہ لوگ ریگولر پڑھنے کا پورا پورا فائدہ اتنے زیادہ نمبروں کی صورت میں لے چکے تھے۔ جب بھی کبھی ان کی ڈگریاں دیکھنے کا اتفاق ہوا ہمیشہ یہی سمجھا کہ یہ لوگ میرٹ میں ہمیشہ آگے رہیں گے۔ مجھے...
  7. محمد خرم یاسین

    اوٹ پٹانگ غزل :)

    دوستو کیا سو گئے ہو؟ یا کہیں پر کھو گئے ہو؟ اس قدر خوشبو ہے پھیلی تم یہاں سے ہوگئے ہو؟ دریا بہتا آرہا ہے پھر کہیں پہ روگئے ہو؟ میں وہیں اب تک کھڑا ہوں تم جہاں پے کھو گئے ہو نسلیں اب بھی کاٹتی ہیں بیج جو تم بو گئے ہو پھر سے یاد آنے لگے ہو تم ابھی ہی تو گئے ہو
  8. محمد خرم یاسین

    مبارکباد شہزاد وحید کو مبارک

    واہ واہ جی واہ شہزاد بھائی مبارکباد قبول کیجیے۔ :)
  9. محمد خرم یاسین

    مشاہیر کی قبریں۔ یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔

    شاید لاشعوری طور پر عادت سے مجبور ہوں۔ بہر حال اگر آپ کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔
  10. محمد خرم یاسین

    مشاہیر کی قبریں۔ یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔

    کل نفس ذائقتہ الموت بہت معلوماتی اور دکھی کردینے والی ویڈیو ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔ ایک دن مرنا ہے آخر موت ہے۔۔۔ کرلے جو کرنا ہے آخر موت ہے!
  11. محمد خرم یاسین

    مزاروں پر محبت جاودانی سن رہے تھے:::تصاویر

    کیا کہنے جناب۔ دل خوش ہوا۔
  12. محمد خرم یاسین

    جس نے کسی ایک شخص کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کو بچایا۔ ۔۔(القرآن)

    جس نے کسی ایک شخص کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کو بچایا۔ ۔۔(القرآن)
  13. محمد خرم یاسین

    پانچ لفظوں کی کہانی

    چلیے تھوڑی رہنمائی کردیجیے ہم بنا لیں گے۔ انٹرنیٹ کے مناسب استعمال سے ناواقفیت دامن گیر رہتی ہے۔
  14. محمد خرم یاسین

    آزاد نظم:::تیرے آنچل کی سرسراہٹ میں::::قصہ اک دیدار کا:::::

    محض اس بات سے متفق نہیں " نثری نظم۔ نثر لکھ کر اس کے ٹکڑے کر دینے کو کہتے ہیں۔ " کوئی ذاتی رنجش ہر گز نہیں۔ نثری نظم میں بحر کا آجانا بھی عین ممکن ہے لیکن یہ بحر مستقل نہیں ہوتی مطلب مختلف مصرعوں یا جملوں میں شعریت ہوسکتی ہے۔ اصل میں نثری نظم کے حوالے سے ہمارے اس فورم پر کچھ لوگ یہ تاثر دیتے...
  15. محمد خرم یاسین

    پانچ لفظوں کی کہانی

    کوئی ایسی پوسٹ بھی بنائیے جس میں محض کہانی ہی پانچ الفاظ پر مشتمل ہو۔ میں نے ایسا ایک ایونٹ فیس بک پر دیکھا تھا۔ اس کے منتظمین انگریز تھے۔ میں نے جو پانچ لفظی کہانی لکھی اس کا ترجمہ یہ ہے: والدہ اچانک دنیا چھوڑ گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔! ایک دوست نے جو کہانی لکھی تھی اس کا ترجمہ ہے: پھر میرا دل ٹوٹ...
Top