نتائج تلاش

  1. امجد علی راجا

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    جی شاہد بھیا، آپ نے بجا فرمایا، یہ دوغلہ رویہ تو ہے ہمارے معاشرے میں۔ میں وثوق سے تو نہیں کہہ سکتا لیکن اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ بچیاں اور بچے ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، جسمانی ساخت، ذمہ داریاں، مسائل، حلقہءِ احباب، گھر میں اور معاشرے میں ان کا کردارسب کچھ مختلف ہوتا ہے شاید اس لئے ان کو...
  2. امجد علی راجا

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    بہت بہت شکریہ زیک بھیا۔ جزاک اللہ
  3. امجد علی راجا

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    ہمارے ہاں جس کمرے میں مہمان بیٹھے ہوں وہاں بچوں کا جانا ممنوع قرار دے دیا جاتا ہے، خاص کر جب باپ کے دوست بیٹھے ہوں تو بچوں کو وہاں نہ جانے کی تلقین کی جاتی ہے۔ بچے اگر باپ کے کسی دوست کے بارے میں کچھ پوچھ بیٹھیں تو ڈانٹ دیا جاتا ہے کہ تمہارا کیا مطلب ہے اس بات سے؟ مجھے بھی ایسا ہی ماحول ملا۔...
  4. امجد علی راجا

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    اگر آپ سب تنگ نہ پڑ گئے ہوں تو مزید ایک بات آپ کو بتانا چاہوں گا۔ میرے گھر میں موبائل کو پاسورڈ لگانے کا رواج میں نے بہت پہلے ہی ختم کر دیا تھا اور ایک دوسرے کا موبائل استعمال کرنے کی عام اجازت ہے۔ ہم میاں بیوی ایک دوسرے کا موبائل استعمال کرتے ہیں۔ میرا بیٹا اپنے کھیل کے اوقات میں میرے یا اپنی...
  5. امجد علی راجا

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    میرا بڑا بیٹا رایان علی غالباً 6 برس کا تھا، ایک دن کانچ کا گلاس توڑ بیٹھا، ماں نے ڈانٹا، پھر ڈرایا کہ آنے دو بابا کو، آج تو وہ تمہاری ٹانگیں توڑیں گے‘‘۔ میں دفتر سے واپس آیا تو رایان علی مجھ سے لپٹنے کی بجائے سہما ہوا کھڑا رہا۔ پوچھا تو بیگم نے ساری روداد سنائی۔ میں نے رایان علی سے پوچھا کہ...
  6. امجد علی راجا

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    جاسمن آپی بہت بہت شکریہ آپ نے بہت ہی اہم موضوع کا آغاز کیا۔ مختلف معاشروں میں بچوں کی تربیت کے تقاضے بھی مختلف ہوتے ہیں۔ نبیل بھیا نے بہت اہم بات کی کہ بچوں کی تربیت کے لئے والدین کا تربیت یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس لڑی کی بدولت بحیثیت والدین ہم سب کے تجربات اور خیالات ایک...
  7. امجد علی راجا

    ایک بدعتی جملہ اور ہم !

    بہت خوب عدنان بھیا۔ بہت اہم مسئلے پر بات کی آپ نے اور اس حوالے سے آپ کا نظریہ جان کر خوشی ہوئی۔ جزاک اللہ میں ایک روایتی خاندان کا (باغی) چشم و چراغ ہوں اس لئے یہ جملہ مجھے اکثر سننے کو ملتا رہا۔ اور ہر بار میرا ایک ہی جواب رہا کہ "لوگ جو کہیں گے وہ میں سن لوں گا، آپ یہ بتائیں کہ اللہ اور...
  8. امجد علی راجا

    برائے اصلاح

    حکم تو میں نے کبھی اپنی بیوی کا بھی نہیں ٹالا، آپ تو پھر میرے روحانی والد ہیں۔
  9. امجد علی راجا

    برائے اصلاح

    حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ استادِ محترم۔ بہرحال میرا بیان "یہ ذمہ داری خلوص سے زیادہ علم کی متقاضی ہے" اپنی جگہ قائم ہے، جس پر غور کرنے کی درخواست ہے۔ جب اصلاح کرنے والا ہی اس طرح کی غلطیاں کرے گا تو ۔ ۔ ۔ ۔
  10. امجد علی راجا

    برائے اصلاح

    معذرت استادِ محترم۔ اپنے طور پر کوشش تو کی تھی کہ اصلاح میں کوئی کمی نہ رہ جائے لیکن۔۔۔ :( جس کھلے دل سے میں نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے اسی کھلے دل سے مجھے اصلاح کی ذمہ داری سے اب دستبردار ہو جانا چاہیئے۔ یہ ذمہ داری خلوص سے زیادہ علم کی متقاضی ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ میں اس ذمہ داری کے تقاضوں پر...
  11. امجد علی راجا

    برائے اصلاح

    اور کبھی کبھی چوکا چھکا لگانے کے چکر میں آئوٹ بھی ہو جاتا ہے۔
  12. امجد علی راجا

    برائے اصلاح

    پھلجڑی نہیں ظہیر بھیا، کم علمی کہیں تو درست ہوگا۔ چونکہ مطلع کے متعلق میری رائے کچھ اور ہی تھی جس کی وضاحت بھی کر دی تھی، ساری توجہ اسی طرف تھی اس لئے بپی کے درست ہونے یا ہونے کی طرف توجہ ہی نہیں گئی۔ چلیں اس بہانے میرے علم میں اضافہ ہو گیا۔
  13. امجد علی راجا

    برائے اصلاح

    شکریہ ظہیر بھیا۔ سلامت رہیں اور ہمارے علم میں اضافہ فرماتے رہیں۔
  14. امجد علی راجا

    برائے اصلاح

    عابد بھیا، بہت اچھی غزل بنے گی انشاءاللہ، دل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں، مزید کوشش کریں۔ غزل پر جتنی محنت کی جائے اتنا ہی نکھار آتا ہے۔
  15. امجد علی راجا

    برائے اصلاح

    بپا دل میں قیامت آج بھی ہے مجھے تم سے محبت آج بھی ہے بپی دل میں قیامت درست ہوگا۔ دوسرے مصرعہ میں محبت کے جاری ہونے کا اعلان ہے تو پہلے مصرعہ میں محبت کے مقابل قافیہ ہونا چاہیئے مثلاً انہیں مجھ سے عداوت آج بھی ہے مجھے ان سے محبت آج بھی ہے یا محبت سے منسلک قافیہ ہونا چاہیئے مثلاً تجھے پانے کی...
  16. امجد علی راجا

    برائے اصلاح

    شکریہ استادِ محترم معنوی "نکات" پسند آنے پر میں خود کو سیاسی لیڈر سا محسوس کرنے لگا ہوں :) استادِ محترم! آپ کیا چاہتے ہیں کہ میں ایک ہی وقت میں معنوی معاملات کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاملات بھی دیکھوں؟ بچے کی جان لیں گے کیا؟ آپ جتنا Stamina نہیں ہے میرا۔
  17. امجد علی راجا

    برائے اصلاح

    میں اسے تعریف سمجھوں یا۔۔۔۔۔۔۔۔ :sneaky: نیا نیا استاد مقرر ہوا ہوں عبید بھیا۔ اس لئے جوشیلاپن زیادہ ہے :biggrin:
  18. امجد علی راجا

    برائے اصلاح

    تقطیع کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں دونوں ہموزن اوزان ہیں۔ میری سمجھ کے مطابق فرق صرف یہ ہے کہ جس بحر کا آخری رکن "فعولن" ہوگا آپ اسے بدل کر "فعولان" کرسکتے ہیں اور جس بحر کا آخری رکن "مفاعیل" ہوگا آپ اسے بدل کر "مفاعل" کر سکتے ہیں۔ اور میرا خیال ہے کہ "مفاعیل" رکن "مفاعل" کی تبدیل شدہ شکل ہی ہے۔...
  19. امجد علی راجا

    برائے اصلاح

    ایک فرق تو یہ ہے کہ فعولان کا آغاز "ف" سے ہوتا ہے اور مفاعیل کا آغاز "م" سے دوسرا فرق یہ ہے کہ فعولان کا اختتام "ن" پر ہوتا ہے اور مفاعیل کا اختتام "ل" پر :sneaky::sneaky::sneaky:
Top