محض میری رائے میں۔
جب تجلی تری ہر سو دیکھیں
کیوں لب و عارض و گیسو دیکھیں
÷÷درست ہے۔
قافیہ میں سقم نہیں ہے۔ ”سو“ کا استعمال اس وقت ایطا ہوتا جب دونوں ”سو“ ایک ہی معانی میں ہوتے۔ مثلاً ”ہر سو“ اور ”چار سو“۔ جس لفظ کی تکرار ایک ہی معنی میں ہو اور اس سے پہلے کے الفاظ میں روی کی مخالفت ہوجائے...