آہو جی کل ہمارا بھی موڈ رومانٹک ہو رہا تھا۔ بیگم کو گنگنا کر سنایا “اک بھوت کی بیٹی سے مجھے پیار ہوا تھا“ اور وہ حسب معمول ناراض ہو گئیں۔ آخر ہم لوگ ٹیلنٹ کی قدر کیوں نہیں کرتے؟ :(
قانونِ قدرت ہے۔ لڑکی کے چھڑنے پر دل میں لڈو پھوٹتے ہیں اور اگر کسی لڑکی کو کوئی اور لڑکا چھیڑے تو آنکھوں میں خون اتر آتا ہے۔ :wink:
س) کیا آپ کو کسی نے کبھی چھیڑا (میرا مطلب ہے شادی سے پہلے) :wink:
نبیل بھائی نے تو غالباً کسی شاعر سے بھی وعدہ کیا تھا اور شاعر نے بعد میں نبیل بھائی کے لئے ہی کہا تھا
غضب کیا تیرے وعدے پہ اعتبار کیا وغیرہ وغیرہ :wink:
شمشاد بھائی نہ وہیل مچھلی ہے اور نہ چمگادڑ پرندہ دونوں ممالیہ ہیں مگر ذرا وکھرے ٹائپ کے۔ چمگادڑ کے پر نہیں ہوتے اور وہیل کے نہ تو گلپھڑے ہوتے ہیں اور نہ ہی چھلکے۔ غلط العوام کے طور پر ان دونوں جانوروں کو بالترتیب مچھلی اور پرندہ گنا جاتا ہے۔
پٹیالہ گھرانے کے چراغ اور استاد امانت علی کے فرزند اسد امانت علی نے بھی اپنے والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھری جوانی میں کوچ کیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
پروردگار انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے ساتھ اپنی رحمت کا معاملہ فرمائے۔ آمین۔