نتائج تلاش

  1. خرم

    اسلام میں عورت کا مقام

    جتنی بھی گفتگو میں نے اب تک پڑھی اس سے میری ناقص عقل میں تو یہی بات آئی کہ ہم سب اللہ کے فرمان کا مطلب جاننے کی بجائے اسے اپنی مرضی کے معانی پہنانے کے چکر میں ہیں۔ خود کو بدلتے نہیں بدل دیتے ہیں قرآن کو ارے بھائی عورت اور مرد کی مساوات کی بات تو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہونا شروع ہوئی اور ابھی...
  2. خرم

    ٹپس اور ٹرکس اردو میں ویب صفحہ کیسے بناتے ھیں؟

    اعجاز بھائی آپ ہی کوئی اس کا متبادل بیان فرما دیجئے پھر۔ آپ تو جانتے ہیں کہ ویب پر سب سے پہلی ضرورت ہی خوشخطی اور ظاہری کشش ہوتی ہے۔ اب اس کمبخت فونٹ کے علاوہ کوئی اور اچھا دکھے نا تو کیا کیجئے؟
  3. خرم

    مبارکباد شمشاد کا تیس ہزاری منصب

    شمشاد بھائی اب کیا کریں زبان چمڑے کی ہی تو ہے نا، پھسل جاتی ہے ویسے بھی شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہوتی ہے (شکر ہے بیگم محفل کی رکن نہیں ہیں) ;)
  4. خرم

    جملھ فورم

    بھائی یہ فورم تو بہت شدید بیمار ہے۔ چلیں ایک سوال کا جواب ہی دے دیں۔ اردو کے جملہ میں‌ایسا مینیو کیسے ڈالا جائے جس کے ذیلی زمرہ جات بائیں طرف کو دکھیں؟
  5. خرم

    ٹپس اور ٹرکس اردو میں ویب صفحہ کیسے بناتے ھیں؟

    نبیل بھائی پہلے تو اچھا خاصا لگا کرتا تھا مگر اب محفل نے عادت خراب کر ڈالی ہے۔ سمائیلی کا پلگ ان بنانے کی کوشش کرتا ہوں وگرنہ پھر اللہ مالک :)
  6. خرم

    ٹپس اور ٹرکس اردو میں ویب صفحہ کیسے بناتے ھیں؟

    نبیل بھائی بات تو آپ کی ٹھیک ہے مگر نفیس ویب نسخ اتنا اچھا دکھتا نہیں‌ہے جتنا کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ۔ الگ سے سمائیلیز بنانا بھی ایسا پتھر ہے جسے میں تو چومے بغیر ہی چھوڑ سکتا ہوں۔ لگتا ہے کہ پورے پورے حروف ہی ٹائپ کرنے پڑیں گے۔ ویسے یہ فونٹ بنایا کس نے ہے؟ اگر معلوم ہو جائے تو عرضی ڈال دیتے...
  7. خرم

    مبارکباد شمشاد کا تیس ہزاری منصب

    شمشاد بھائی مبارک مگر دعا کیجئے کہ اس محفل میں کوئی محمد شاہ درانی نہ آن ٹپکے وگرنہ وہ جیسا شفیق الرحمٰن صاحب نے لکھا ہے، تیس ہزاری منصب کہیں گلے ہی نہ پڑ جائے۔:)
  8. خرم

    ٹپس اور ٹرکس اردو میں ویب صفحہ کیسے بناتے ھیں؟

    السلام علیکم نبیل بھائی، بس بھیا وہ کیا کہتے ہیں کہ "تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے" تو بس کچھ ایسا ہی رہا۔ آپ کی رہنمائی میں یہ مسئلہ تو حل ہوا کہ ان حروف کی اشاعت اردو نسخ ایشیا ٹائپ سے ممکن نہیں مگر اب یہ بھی فرما دیجئے کہ صرف ایک حرف کے لئے فونٹ کیسے بدلا جائے؟ میرے دماغ میں تو ایک ہی...
  9. خرم

    صلٰوۃ بر حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    اللہم صل علی محمد و علی الہ و بارک وسلم
  10. خرم

    ٹپس اور ٹرکس اردو میں ویب صفحہ کیسے بناتے ھیں؟

    بہت شکریہ شاکر بھائی۔ غالباً فونٹ کا ہی مسئلہ ہوگا۔ میں کیونکہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ استعمال کر رہا ہوں اور وہ یہ مخففات ایک دائرہ کے اوپر ڈالتا ہے جو ویب براؤزر میں کافی بدوضع لگتا ہے۔ لگتا ہے کہ مکمل الفاظ ہی لکھنا پڑیں گے۔:(
  11. خرم

    ٹپس اور ٹرکس اردو میں ویب صفحہ کیسے بناتے ھیں؟

    پیارے بھائیو اور بہنو! سب سے پہلے تو آپ تمام سے دست بستہ معافی ایک انتہائی لمبی غیر حاضری کی۔ بس مصروفیت اور سستی کا امتزاج کچھ ایسا ہی ہوا کرتا ہے۔ اب جب کچھ فرصت ملی تو بچھڑے ہوئے دوست اور بھولے ہوئے کام یاد آئے ہیں۔ قصہ مختصر ایک الجھن ہے جو حل طلب ہے اور یقیناً آپ کے پاس اس کا حل بھی...
  12. خرم

    گندم کے جواب میں چنے

    تو اس میں پاکستان کا خزانہ رکھا جاتا ہے۔ س) ہر حکومت کو خزانہ خالی ہی کیوں‌ ملتا ہے؟
  13. خرم

    گندم کے جواب میں چنے

    نہیں کبوتر بھی لیکر جاتا ہے۔ س) آپ نے کس کو نامہ بھیجنا ہے؟
  14. خرم

    تاسف دعائے صحت یابی

    چلیں اب جلدی سے ٹھیک ہو جائیے۔ ویسے یہ کس قدرِ مشترکہ کی بات ہو رہی ہے یہاں؟
  15. خرم

    کرکٹ ورلڈ کپ 2007

    چھڈو جی ہمارے ملک میں‌ تو “نان پروفیشنل“ لوگ حکومت کر رہے ہیں، پروفیشنل اپروچ آئے کہاں سے؟ باقی رہا ورلڈکپ تو اور کونسا کپ جیت لیا ہم نے جو اس ایک کی فکر کریں۔
  16. خرم

    "میری پسند"

    انداز اپنا دیکھتے ہیں آئینہ میں وہ اور یہ بھی کہ کوئی دیکھتا نہ ہو
  17. خرم

    ھاں یہ ممکن ہے!!!

    بھائی جان اس “تخلیق“ کی نقاب کشائی کب ہو رہی ہے؟
  18. خرم

    ذہانت آزمایئے

    سوال کیا کریں بھیا۔ اسوقت تو دماغ کا فالودہ بنا ہوا ہے۔ ذرا ہوش آلے پھر دیکھیں گے۔ ہمارا تو یہ عالم ہے کہ سارہ کے پچھلے سوال کا جواب “شوربہ“ سوجھ رہا تھا۔ اب اس عالم میں سوال پوچھ بھی لیا تو درست جواب کیسے ڈھونڈیں گے؟ :wink:
  19. خرم

    مبارکباد حنا فیصل کو سالگرہ مبارک

    سالگرہ مبارک حنا۔ سدا ہنستی مسکراتی رہیں۔
  20. خرم

    ذہانت آزمایئے

    اچھا بھائی نہیں سمجھتے آپ تو “مینڈ“ (بروزن “بینڈ“) ہی کر گئے۔ :wink:
Top