نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    بھائی لوگو! یہ نثر کا نہیں شاعری کا موسم ہے ۔ اعجاز بھائی نے میری شاعری کے مجموعے "خاکدان" کی ای بک شائع کردی ہے ۔ آپ لوگ جلدی جلدی ڈاؤنلوڈ کریں ۔:D
  2. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    یہ الگ بات ہے کہ ذوالقرنین اس صفحے کو دائیں سے بائیں اور آپ بائیں سے دائیں طرف کو پڑھ رہی ہیں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    چونکہ یہاں عصر ، مغرب اور عشاء تمام نمازیں کب کی ہوچکیں ۔ بلکہ سات منٹ پہلے یہاں آج آج نہ رہا بلکہ کل ہوچکا ہے اس لئے عدالتِ عالیہ تکنیکی بنیادوں پر یہ مقدمہ بہت زور سے خارج کرتی ہے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    راز کی بات ہے کسی کوبتائیے گا مت ۔ پانچ سات شگفتہ سے مضامین بہت ہی سالوں پہلے لکھے تھے ۔ ارادہ یہی تھا کہ پہلے شاعری ایک جگہ جمع ہوجائے تو پھر نثر کی باری ہوگی ۔عین ممکن ہے کہ ۲۰۲۱ میں آپ کو یہ مضامین انہی صفحات پر نظر آجائیں ۔ :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    تنقید کے موتی

    گوپی چند نارنگ: "در اصل تنقید و تخلیق کے خانے اتنے الگ الگ نہیں جتنے سمجھے جاتے ہیں ۔ اچھی تنقید تخلیقی احساس کے بغیر ممکن نہیں ۔اسی طرح تخلیق وجود میں آتی ہی کسی نہ کی تنقیدی تصور کے تحت ہے۔ کوئی غزل گو ہے تو غزل کے معاملات کی آگہی یا کوئی فکشن نگار ہے تو فکشن کے معاملات کی آگہی ، خواہ اس کو...
  6. ظہیراحمدظہیر

    تنقید کے موتی

    میری نگاہ میں ادیب سائنس دانوں ، فلسفیوں ، اور فنکاروں کے اس قافلے کا ایک مسافر ہے جو انسانیت کے لئے ایک خوب سے خوب تر زندگی کی تلاش میں سر گرداں رہتا ہے۔ اور اس منزل کے حصول کے لیے عمر بھر ریاض کرتا ہے ۔ فرق صرف یہ ہے کہ سائنس داں عقل و منطق کا ، فلا سفر وجدان کا اور فنکار جمالیات کا راستہ...
  7. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    اس سے بہتر ہے کہ مرغا ہی بنادیجئے۔ میں یو ٹیوب سے طریقہ سیکھ لوں گا مرغا بننے کا ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    ملی ہے "ڈاؤری" میں جب سے مجھ کو کار می رقصم

    بہت خوب عاطف بھائی ! بہت پرلطف ہے! مزا آیا پڑھ کر۔ یہ فیصلہ کرنا دشوار ہے کہ آپ سنجیدہ شاعری زیادہ اچھی کرتے ہیں یا مزاحیہ۔ دونوں ہی میں خوب رنگ جماتے ہیں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    آپ کو نظم کا عنوان ہورہا ہے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    بہت شکریہ عابد صاحب! آپ کی توجہ اور خوبصورت تبصرے کے لئے ممنون ہوں ۔ اللہ سلامت رکھے! ایک عرض یہ ہے کہ اپنا نام اردو رسم الخط میں تبدیل کروالیجئے تاکہ آپ کی شاعری کے شایانِ شان ہوجائے ۔ انگریزی نام اس فورم پر کچھ غیر سا لگتا ہے ۔ :)
  11. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    اس بات سے تو پورا اتفاق ہے کہ ذمہ داریاں پہلے اور مشاغل بعد میں ۔ لیکن جب بھی موقع ملے تخلیقی صلاحیتوں کو بیدار کرتے رہنا چاہئے ۔ فیس بک اور دیگر الا بلا کے اس دور میں سنجیدہ ادبی کاوشوں کی بہت ضرورت ہے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    اِک شاعر نال گل(جاسمن)

    :thumbsup2::thumbsup2:
  13. ظہیراحمدظہیر

    جزاکِ اللہ خیراً کثیراً

    جزاکِ اللہ خیراً کثیراً
  14. ظہیراحمدظہیر

    وارننگ دینے کا شکریہ احمد بھائی ۔

    وارننگ دینے کا شکریہ احمد بھائی ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    اب احمد بھائی کہیں گے کہ: احمدِ بے نوا کے بغیر ہیں کون سے کام بند

    اب احمد بھائی کہیں گے کہ: احمدِ بے نوا کے بغیر ہیں کون سے کام بند
  16. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    بہت اعلیٰ !!! بہت خوب! آپ نے تو اس خیال کو ایک بالکل ہی نئی سمت دیدی اور ایک نیا ہی تاثر پیدا کردیا اور یہ تاثر سطحی نہیں بلکہ گہرا ہے اور ہمارے سماجی مسائل کا عکاس ہے ۔ اچھی شاعری ہے! واہ! میری پنجابی اتنی اچھی نہیں لیکن پھر بھی ٹھیک ٹھاک سمجھ لیتا ہوں ۔ایک دو الفاظ مشکل لگے لیکن سیاق و سباق...
  17. ظہیراحمدظہیر

    تنقید کے موتی

    شمس الرحمٰن فاروقی نے اپنی کتاب "شعر شور انگیز" کے شروع میں علا مہ سیدعلی حیدرنظم طباطبائی کے حوالے سے مندرجہ ذیل قول نقل کیا ہے: "(امام عبدالقاہر جرجانی نے "اسرار البلاغت" میں بیان کیا ہے کہ) الفاظ کی تقدیم و تاخیر، قصر و حصر،فصل و وصل ، ایجاز واطناب ، استعارہ و کنایہ سے کلام میں جو بلاغت...
  18. ظہیراحمدظہیر

    تنقید کے موتی

    ارادہ ہے کہ اس دھاگے میں وقتاً فوقتاً اردو کے تنقیدی ادب سے چنیدہ کچھ ایسے شاہکار جملے یا پیراگراف پوسٹ کروں جو یاد رکھنے کے قابل ہیں اور لکھاری کے لئے رہنما اصولوں کا کام دیتے ہیں ۔ اگر احباب بھی اس سلسلے کو آگے بڑھانا چاہیں تو ان کے اقتباسات کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    برقی کتابوں کے سرورق

    بہت خوب! شعیب بھائی ، کیا یہ ایرانی نستعلیق ہے؟
  20. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد محترمہ سیما علی آپا کو محفل میں دس ہزار مراسلے کا نمایاں سنگ میل مبارک!!!

    آپ کو بہت مبارک ہو سیما آپا! اللہ کریم آپ کو اپنی رحمتوں سے نوازے، سلامت رکھے!
Top