نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    بہت شکریہ ، نوازش! اللہ آپ کو خوش رکھے ! مجھے تجسس ہورہا ہے کہ آپ کی ڈی پی پر یہ تصویر کس کی ہے ۔ نمعلوم کیوں ذہن میں کوئی جانی پہچانی سی شبیہ ابھر رہی ہے اسے دیکھ کر لیکن نام زبان پر نہیں آرہا ۔ اگر آپ بتانا مناسب سمجھیں تو خوشی ہوگی۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    آداب ، بہت نوازش ، بہت شکریہ جناب! اللہ آپ کو سلامت رکھے ! بہت ممنون ہوں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    میں اپنے دفاع میں پھر یہی کہوں گا کہ ترکی ٹوپی اور شیروانی پہننے سے آدمی بزرگ نہیں ہوجاتا۔ بخدا میں پاکستان سے کئی سال چھوٹا ہوں ۔ :D
  4. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی اور عبدالرؤف بھائی! استادِ محترم کا شکریہ یقیناً ہم سب پر واجب ہے ۔ برقی اردو کتب کے سلسلے میں وہ جو کام کررہے ہیں وہ لائقِ صد تحسین ہے ۔ اللہ انہیں سلامت رکھے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    غزل: کتنا بھی راہ میں ہو خطر ، جانا چاہیے

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں عرفان عابد صاحب! غزل عنایت کرنے کے لئے آپ کا بہت شکریہ! اللہ سلامت رکھے!
  6. ظہیراحمدظہیر

    اخیرِ شب جو میں دستِ دعا اٹھاؤں گا

    بہت خوب! اچھی غزل ہے عاطف بھائی ! معذرت ، لیکن ایک دو اشعار پڑھ کر یوں لگا کہ آپ نے اس غزل کو وہ توجہ نہیں دی کہ جس کی یہ حقدار تھی۔ :) کچھ مصرع آپ کی مزید توجہ چاہتے ہیں ۔ مثلاً : بلاجواز وہ پھر ہو گیا خفا مجھ سے کہ جانتا ہے وہ، میں ہی اسے مناؤں گا میری ناقص رائے میں اگر آپ ان مصرعوں کو کچھ...
  7. ظہیراحمدظہیر

    قیس و فرہاد سے، صحراؤں بیابانوں سے

    بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں عاطف بھائی ! مطلع کے بارے میں راحل بھائی کا نکتہ قابلِ غور ہے ۔ دوسرے مصرع میں "سبھی" کا لفظ اس بات کا متقاضی ہے کہ پہلے مصرع میں صرف دیوانوں کی بات ہو ۔ "سبھی" کو بدل کر دیکھیں ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    نہیں موجود پر مثل ہوا ہے چار سو ہے

    بہت خوب! اچھے شعر ہیں ، احمد وصال صاحب!
  9. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد پیو کہ مفت لگادی ہے خونِ دل کی کشید:: محفلین کو ہمارے دس ہزار مراسلے مکمل کروانے پر مبارکباد قبول ہو

    بس دعوے ہی کئے جارہے ہیں ، بتا تو کوئی بھی نہیں رہا ۔ کیا نام معلوم کرنے کے لئے کسوٹی کے بیس سوال پوچھنے پڑیں گے؟
  10. ظہیراحمدظہیر

    لَو چراغوں کی بہت کم ہے خدا خیر کرے

    اس دھاگے میں قدم رنجہ فرمانے کے لئے بہت شکریہ جناب نکتہ ور بھائی ۔ یہ تو نہیں معلوم کہ غزل آپ کو پسند آئی یا نہیں لیکن بدقسمتی سے میں آپ کے مراسلے کا مطلب نہیں سمجھ سکا ۔ براہِ کرم وضاحت فرمائیے گا ۔ :)
  11. ظہیراحمدظہیر

    لَو چراغوں کی بہت کم ہے خدا خیر کرے

    بہت نوازش ہے آپ سب کی! اشعار پسند کرنے پر آپ تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ! آپ کی محبتوں کا مقروض ہوں ۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے، فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    اس کے علاوہ اور کیا کہہ سکتا ہوں راحل بھائی کہ یہ سب آپ کی محبت ہے ، آپ کی خوش نظری اور وسیع القلبی ہے۔ اس درجہ عزت افزائی اور ذرہ نوازی کے لئے سراپا سپاس ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ سلامت رہیں!
  13. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    خیر مبارک ! بہت بہت شکریہ محمد وارث بھائی! اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے۔ یہ بات رسماً نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ حقیقتاً کئی دنوں سے میں سوچ ہی رہا تھا کہ آپ کی احوال پرسی کی جائے۔ الحمد للہ اتنے دنوں بعد آپ کو واپس محفل میں دیکھ کر بہت اطمینان ہوا ۔ اللہ کریم آپ کو اور اہل خانہ کو بخیر و عافیت رکھے...
  14. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    خیر مبارک ! بہت بہت شکریہ خلیل بھائی ۔ اگرچہ اس کام میں میری طرف سے حد سے زیادہ تاخیر ہوئی لیکن اچھی بات یہ ہوئی کہ اس مجموعے میں اب تک کا تقریباً تمام ہی کلام شامل ہوگیا ۔ ایک وعدہ کیا تھا آپ سب سے سو وہ پورا ہوا۔ الحمدللہ۔ اعجاز بھائی ہم سب کے شکریے کے مستحق ہیں ۔ اللہ انہیں سلامت رکھے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    بہت بہت شکریہ سیما آپا! خیر مبارک! اللہ آپ کو سلامت رکھے ، شب و روز کو آسان بنائے ۔ دعاؤں کے لئے ممنون ہوں ۔ آمین ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    بہت بہت شکریہ عبید بھائی! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ ذرا جلدی جلدی چکر لگایا کریں ۔ ادھر کتابیں وتابیں چھپ رہی ہیں ، کام ہورہا ہے۔:D
  17. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    راحل بھائی ، بہت بہت شکریہ!! یہ تو بہت اچھا کام کیا آپ نے۔اور یہ آپ کی محبت اور خلوص کا مظہر ہے ۔ آپ کا تحفہ بصد دل و جان قبول ہے۔ یہ فارمیٹ بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ معذرت کرکے شرمندہ مت کیجئے ۔ اس محبت کے لئے دل سے آپ کا مقروض رہوں گا ۔ راحل بھائی ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ کریم آپ کو...
  18. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    بہت شکریہ راحل بھائی! خیر مبارک! آپ تو جانتے ہی ہیں کہ یہ واقعہ شاعر کی زندگی میں ایک اہم سنگِ میل ہوتا ہے ۔ عزت افزائی کے لئے ممنون ہوں ۔ آپ کی محبت ہے ورنہ من آنم کہ من دانم ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    بہت بہت شکریہ لاریب بٹیا! اللہ یہ دعائیں آپ کے حق میں بھی قبول کرے ، ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔ آمین ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    بہت بہت شکریہ عاطف بھائی ! آپ دوستوں کی محبتوں اور حوصلہ افزائیوں کی بدولت یہ مرحلہ سر ہوا ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔ بہت اچھی خبر ہے کہ آپ پاکستان جارہے ہیں ۔ خاکِ وطن کو میرا بھی سلام کہئے گا۔ کب تک واپسی کا ارادہ ہے۔ اللہ کریم آپ کے سفر کو آسان بنائے اور بخیر و عافیت واپس لائے ۔ اس سال...
Top