نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    نسار کو نثار کرلیجئے ریحان ۔ ٹائپو ہوگیا ہے۔

    نسار کو نثار کرلیجئے ریحان ۔ ٹائپو ہوگیا ہے۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    میں ہوں چہرہ تری خواہش کا ، مرے بعد تو دیکھ

    بہت بہت شکریہ بیٹا! اللہ آپ کو خوش رکھے۔ بہت شکریہ خواہرم! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ پر ہمیشہ اپنی رحمتوں کا سایا رکھے! آمین
  3. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    بیداد اور داد دونوں ہی قبول ہیں عاطف بھائی ۔ ویسے آپ کی داد سے "اسپرٹ" کی بوُ آرہی ہے ۔ ;)
  4. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    مرہم لئے پھرتا ہوں میں دنیا کے لئے ، فاخرؔ! پردے میں مسیحائی کے ہر زخم چھپایا ہے
  5. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    بہت بہت شکریہ جاسمن بہن ! آپ سے ڈبل داد وصول ہوگئی اس نظم پر۔ :) سزا جو چاہے تجویز کردیجئے بس مرغا مت بنائیے گا ۔ بقول شاعر: ٹیچرز کی انہی روایات سے ڈر لگتا ہے ۔ ویسے نظمیں شائع نہ کرنے پر مجھے آپ سے یہ دوسری دفعہ ڈانٹ پڑ رہی ہے ۔ :D دوچار مختصر سی نظمیں اور ہیں ۔ ایک نظم تو وہی ہے جو اس...
  6. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    :LOL::LOL::LOL: جگاڑ نمبر سات سو اٹھارہ
  7. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل کے نثر نگار:: محمداحمد

    آپ بے فکر رہیں ۔ روئے سخن شمال مغرب کی طرف تھا اور آپ تو جنوب مشرق میں ہیں ۔ ان الزامات سے محفوظ ہیں ۔:)
  8. ظہیراحمدظہیر

    شرط از ایس ایس ساگر

    واہ! ساگر صاحب، بہت خوب! اچھا افسانہ لکھا ہے ۔ پڑھ کر وہ رسالے اور ڈائجسٹ وغیرہ یاد آگئے کہ جنہیں اوائلِ عمری میں پڑھا کرتا تھا اور ان میں ایسی ہی دلچسپ کہانیاں ہوا کرتی تھیں ۔ ایک بات بطور تبصرہ اور مثبت تنقید کے طور پر کہنا چاہوں گا اور وہ یہ کہ شعر ہو یا نثر دونوں میں زبان و بیان کی درستی...
  9. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل کے نثر نگار:: محمداحمد

    احمد بھائی کے تمام نثر پارے تو ابھی تک میں نے نہیں پڑھے (پڑھنے کا دیرینہ ارادہ ابھی تک موجود ہے :)) لیکن ان کی جتنی نثر بھی اب تک نظر سے گزری ہے اس میں دو تین عناصر بہت نمایاں نظر آتے ہیں ۔ سب سے پہلی بات تو یہ کہ انہیں زبان و بیان پر عبور حاصل ہے ۔ کوئی فاش لسانی لغزش نظر نہیں آتی۔ (درحقیقت...
  10. ظہیراحمدظہیر

    اگر پاکستان میں انتخابات کل ہوں، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے ؟

    براہ کرم لڑی کے عنوان کو درست کرلیجئے ۔ یہاں ہوئیں نہیں بلکہ ہوں کا محل ہے ۔ اگر پاکستان میں انتخابات کل ہوں ، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے ؟
  11. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل کے نثر نگار:: محمداحمد

    احمد بھائی کے قلم قتیلوں میں ہم بھی شامل ہیں لیکن اکثر تعریف کے لئے الفاظ ہی ڈھونڈتے رہ جاتے ہیں ۔ اس شاعری کا بُرا ہو کہ نثر کی طرف کم ہی مائل ہونے دیتی ہے ۔ اور اسی شاعری کی وجہ سے ابھی تک نثر پر ڈھنگ سے داد دینا بھی نہیں آیا۔ شاعری میں تو واہ اور آہ سے کام چل جاتا ہے ۔لیکن نثر پڑھ کر ارے واہ...
  12. ظہیراحمدظہیر

    برقی کتابوں کے سرورق

    خلیل بھائی ، میری مراد یہی تھی کہ کسی اچھے سے فونٹ میں کتاب کا نام لکھوائیں ۔ مثلاً مہر نستعلیق یا ایرانی نستعلیق وغیرہ ۔ ہاتھ سے لکھوانا مراد نہیں تھا ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    میں نے تو دوسرا مصرع ہمیشہ یوں سنا کہ: ہم اپنے شہر میں ہوتے تو گھر گئے ہوتے

    میں نے تو دوسرا مصرع ہمیشہ یوں سنا کہ: ہم اپنے شہر میں ہوتے تو گھر گئے ہوتے
  14. ظہیراحمدظہیر

    غزل: چھتری لگا کے گھر سے نکلنے لگے ہیں ہم ٭ والی آسی

    ایسا نہیں کہ (ہم) برف کی مانند ہوں مگر ۔ لگتا ہے یوں کہ جیسے پگھلنے لگے ہیں ہم ایسا نہیں کہ (ہم) برف کی مانند ہیں مگر ۔ لگتا ہے یوں کہ جیسے پگھلنے لگے ہیں ہم قاری کے نقطۂ نظر سے مجھے تو دونوں صورتوں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ۔دونوں اشعار کا ایک ہی مطلب بنتا ہے ۔ دونوں صورتوں میں پہلے مصرع کا...
  15. ظہیراحمدظہیر

    غزل: یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا...

    واہ واہ! بہت خوب راحل بھائی! اچھی غزل ہے ! بہت داد و تحسین آپ کے لئے! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  16. ظہیراحمدظہیر

    انگریزی سے اردو - متبادل الفاظ

    راحل بھائی ، ویسے تو یہ محولہ بالا بات ختم ہوگئی لیکن ریکارڈ کی درستی کے لئے بتادوں کہ میں نے تو زمبابوے کے انتخابات کی بات کی تھی ۔ (سنجیدہ مکھڑے والا شتونگڑہ) لڑی کی مناسبت سے ایک بات یہ کہ اِگنور کرنے کو اردو میں نظر انداز کرنا کہتے ہیں ۔ میں اس آپشن سے محفل میں خوب فائدہ اٹھاتا ہوں ۔ ویسے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جب سے ہَم چار پیسے کمانے لگے

    آپ اگر دہی بڑوں کے پنکھے ہیں تو مجھے مورچھل سمجھئے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جب سے ہَم چار پیسے کمانے لگے

    راحل بھائی ، یہ توآپ کی محبت ہے کہ آپ نے ان بڑوں میں مجھ بڑبڑے کو بھی شامل کردیا ۔:)
  19. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جب سے ہَم چار پیسے کمانے لگے

    راحل بھائی ، بہت شکریہ عرفان عابدؔ صاحب کے تعارف کا اور انہیں بزمِ سخن میں لانے کا ۔ عرفان صاحب کو خوش آمدید اور آپ کو "خوش آوردید"! :)
  20. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جب سے ہَم چار پیسے کمانے لگے

    واہ واہ! بہت خوب! کیا اچھے اشعار ہیں عرفان عابدؔ صاحب! بہت داد آپ کے لئے! بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ یہاں تادیر رونق افروز رہیں گے اور اپنے کلام سے نوازتے رہیں گے۔
Top