دلی خوشی ہوئی راشد بھائی ۔
ادیبوں شاعروں میں ایک مسئلہ بہت نمایاں دیکھا ہے، اپنی ذات کی پروجیکشن کا ۔ آپ کو دیکھ کے رشک ہوتا ہے، کہ محض زبان کی خاموش خدمت ......صرف خدمت......ورنہ لوگ تو عوضانہ مانگتے ہیں آج......اپنے بولے گئے ایک لفظ کا..... لکھے گئے ایک حرف کا.......
اللہ تعالیٰ آپ کو علم و...
جی ، میرے دستخط میں "نوائے نے" کا ربط موجود ہے۔ :)
بہت سست ہوں ، چند ایک تحاریر سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ انگیخت درکار ہوتی ہے لکھنے کے لیے ، وہ کیا کہا تھا اطہر نفیس مرحوم نے
بے جذبۂ شوق سنائیں کیا، کوئی خواب نہ ہو تو بتائیں کیا
مزید روشنی اس فن کے ماہرین ہی ڈال سکیں گے، ان کی خدمت میں درخواست ٹیگ کی شکل میں کر دی گئی ہے ۔ جونہی فرصت پائیں گے، آپ کی رہنمائی فرمائیں گے۔ کیونکہ
من نہ دانم فاعلاتن فاعلات :)
نیچے جو ٹیگ آپ نے کیے ہیں ، یہ کسی کو کسی خاص دھاگے میں طلب کرنے کے لیے استعمال نہیں ہوتے۔
اس کے لیے مندرجہ بالا مراسلہ میں استعمال شدہ طریقہ مروج ہے ۔