نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    غزل: مجھ سے ہٹ کر دیکھیے، مجھ کو بھلا کر دیکھیے ٭ مفتی تقی عثمانی

    مجھ سے ہٹ کر دیکھیے، مجھ کو بھلا کر دیکھیے میری الفت کا فسوں کچھ دور جا کر دیکھیے آئنے کے جھوٹ پر ہرگز نہ کیجیے اعتبار اپنے جلووں کو مری خلوت میں آ کر دیکھیے کیمیا تاثیر ہے یہ ذرّۂ ناچیز دل گر کسی کی یاد میں اس کو مٹا کر دیکھیے مرگِ کیفِ عشق ہے ہنگامۂ روزِ وصال دردِ الفت کا مزا فرقت میں جا کر...
  2. محمد تابش صدیقی

    ٹوٹتے رہنے کا منظر دیکھتا رہتا ہوں میں - موت کی لہروں پہ ہے رقصاں حبابِ زندگی ٭ نظرؔ لکھنوی

    ٹوٹتے رہنے کا منظر دیکھتا رہتا ہوں میں - موت کی لہروں پہ ہے رقصاں حبابِ زندگی ٭ نظرؔ لکھنوی
  3. محمد تابش صدیقی

    تاسف معروف اداکار ، کمپئیر ، ادیب اور شاعر طارق عزیز دنیائے فانی سے انتقال کر گئے

    طارق عزیز مرحوم کا 80، 90 کی دہائی میں نوجوانوں کو ادب کی طرف راغب کرنے اور خاص طور پر شعر و شاعری کا شغف پیدا کرنے میں بہت اہم کردار رہا۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ 90 کی دہائی میں ہم سیکنڈری سکول میں بھی اکثر اوقات کلاس کے فارغ اوقات میں 2 ٹیمز بنا کر بیت بازی کرنے بیٹھ جاتے تھے، اور مشہور شعراء کے...
  4. محمد تابش صدیقی

    غزل: فکرِ منزل سے پرے، سود و زیاں سے آگے ٭ مفتی تقی عثمانی

    فکرِ منزل سے پرے، سود و زیاں سے آگے وادیِ عشق ہے ”کیوں“ اور ”کہاں“ سے آگے عشق کے در پہ ملی راحتِ ایمان و یقیں عقل بڑھتی ہی نہ تھی وہم و گماں سے آگے درگہِ حسن میں ٹوٹے ہوئے لفظوں پہ نہ جا لطفِ اظہار ہے الفاظ و بیاں سے آگے جس جگہ فکر کی پرواز بھی دم توڑ گئی ہے ترےؐ علم کا فیضان وہاں سے آگے...
  5. محمد تابش صدیقی

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    اور یہاں لوگوں نے ویسے ہی کرونا کے مریض کو کھلانی شروع کر دینی ہے، جبکہ اس میں کرونا کا علاج نہیں، بلکہ انتہائی بیمار مریض کو بچانے میں مددگار ہے۔
  6. محمد تابش صدیقی

    تاسف معروف اداکار ، کمپئیر ، ادیب اور شاعر طارق عزیز دنیائے فانی سے انتقال کر گئے

    گیم شوز میں نہ دیکھنے والی آنکھیں رہی تھیں، نہ سننے والے کان رہ گئے تھے۔ بس اب تو صرف مانگنے والے ہاتھ ہی رہ گئے تھے۔ طارق عزیز بھی مایوس ہو کر چل دیے۔
  7. محمد تابش صدیقی

    تاسف معروف اداکار ، کمپئیر ، ادیب اور شاعر طارق عزیز دنیائے فانی سے انتقال کر گئے

    مُدّت کے بعد دیکھا عجب اُس کا حال ہے چہرے پہ گہرے غم کی لکیروں کا جال ہے میں بھی تمہارے ساتھ چلوں گا مسافرو! اِس دکھ بھرے دیار میں جینا محال ہے طارق عزیز
  8. محمد تابش صدیقی

    تاسف معروف اداکار ، کمپئیر ، ادیب اور شاعر طارق عزیز دنیائے فانی سے انتقال کر گئے

    ڈرا دین والے لوک ٭ پہلے تے دِل کھول کے زور زور دِی ہَسّے فیر اُوہ چِیکاں مار دے قبراں دے وَل نسّے ٭٭٭ طارق عزیز
  9. محمد تابش صدیقی

    الفاظ کے تلفظ کی درست ادائیگی

    اختطام تو آج پہلی دفعہ یہیں پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ہمیشہ اختتام ہی لکھا دیکھا ہے۔
  10. محمد تابش صدیقی

    نظم: خیالی پلاؤ

    اس معاملے میں اصلاح کوئی ڈاکٹر صاحب ہی کر سکتے ہیں۔ اب ڈاکٹروں کا اپنا یہ حال ہو تو ہم سے خوش خوراک کہاں جائیں گے؟
  11. محمد تابش صدیقی

    نظم: ٹوٹا ہوا تارا ٭ تابش

    سمجھ لیں ٹوٹ چکا ہے، ابھی زمین تک پہنچنے میں وقت تو لگے گا۔ :) آپ کی رائے سر آنکھوں پر۔ بجھتا ہوا پر دل نہیں مان رہا اور ابھی دل کی سن رہا ہوں۔ :)
  12. محمد تابش صدیقی

    حضرتِ عین غین قریشی ٭ احمد حاطب صدیقی

    حضرتِ عین غین قریشی تحریر: احمد حاطب صدیقی ٭ لڑکپن کا زمانہ تھا۔اب ٹھیک سے یاد نہیں، ایوب خان کا زمانہ تھا کہ یحییٰ خان کا زمانہ۔ مگر تھا ڈنڈے کا زمانہ۔وہ زمانہ، جو بعد میں آنے والے بد ترین زمانوں کے باعث اب ’’سہانا زمانہ‘‘ کہلانے لگا ہے۔ اُسی زمانے کا ذکر ہے کہ ایک روز یہ خبر ہر خاص و عام کی...
  13. محمد تابش صدیقی

    ہمیں لڑنا نہیں ہمیں ڈرنا ہے

    تحریر میں انھوں نے عنوان نہیں دیا، بات کا آغاز کیا ہے۔ آپ اسے نچلے جملے سے ملا کر پڑھیے تو آپ کو مطلب سمجھ آ جائے گا اور یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ کوما کے بعد نئی لائن شروع کرنے کا تکلف ہی کیا گیا ہے۔ بہت خوب تحریر تھوڑی سی تصحیح ہمیں لڑنا نہیں ہمیں ڈر ڈر کر رہنا ہے۔
  14. محمد تابش صدیقی

    نظم: ٹوٹا ہوا تارا ٭ تابش

    توجہ پر شکرگزار ہو عاطف بھائی۔ تمام توجہات درست ہیں۔ البتہ سبب بھی پر دل مطمئن نہیں، باقی دونوں قبول۔ :)
  15. محمد تابش صدیقی

    نظم: ٹوٹا ہوا تارا ٭ تابش

    جزاک اللہ خیر استادِ محترم
  16. محمد تابش صدیقی

    نظم: ٹوٹا ہوا تارا ٭ تابش

    ایک احساس برائے نقد و تبصرہ نظم: ٹوٹا ہوا تارا ٭ رات خاموش ہے، تاریک فضا ہے ہر سو دور افق پر کوئی تارا ہے مگر ٹوٹا ہوا دل یہ کہتا ہے اسے پاس بلا لوں اپنے اور پھر دیر تلک، دیر تلک باتیں کروں باتوں باتوں میں بکھرنے کا سبب پوچھ لوں میں شاید اس دل کے بکھرنے کا سبب مل جائے یا ہمیں غم سے بہلنے کا سبب...
Top