نتائج تلاش

  1. محمد خرم یاسین

    تازہ آمد است

    فاتح، آپ آہستہ آہستہ انٹر کا استعمال سیکھ رہے ہیں، :)
  2. محمد خرم یاسین

    تازہ آمد است

    کوئی بات نہیں بھائی۔ دل اور دماغ کشادہ ہے۔ آپ اپنی مشق جاری رکھیے، ہم اپنی جاری رکھتے ہیں۔ جو کام خود نہ کر سکیں اس میں عیب جوئی کرکے احساسِ کمتری کا بدلہ لینا کچھ نیا تو نہیں ہے ناں ؟
  3. محمد خرم یاسین

    اقبال کو نوبل انعام کیوں نہیں ملا ؟

    اقبال کے ہاں کائناتی فلسفلے ملتے ہیں۔ ایسی سچائیاں بھی موجود ہیں جن کی بنیاد پر انہوں نے آئن سٹائن جیسے سائنسدان کے نظریات کو للکارا۔ جہاں تک میں نے اقبال کا مطالعہ کیا ہے یہ بات درست ہے کہ وہ مسلمانوں کو نشاۃ الثانیہ پر کمر کستے ہیں لیکن ان کا نام تک کمیٹی کے سامنے پیش نہ کرنا ، یا جان بوجھ کر...
  4. محمد خرم یاسین

    اردو محفل لائبریری اور برقی کتابیں ویب سائٹ پر موجود کتب کے حوالے کا مسئلہ

    جی میں یہی عرض کررہا ہوں کہ مہربانی فرمائیے۔ سن اشاعت اور اشاعتی کمپنی کا نام بھی دے دیجیے، مجھ جیسے کتنے ہی لوگوں کا بھلا ہوجائے گا۔ اس کے بعد اس میں اپنے ادارے کا نام مثلا اردو ویب وغیرہ کو اہتمام میں دے دیجیے۔ انٹرنیٹ ورژن کے نام کے ساتھ اس کا حوالہ بن جائے گا۔ مزید یہ کہ اگر کل کو انٹرنیٹ پر...
  5. محمد خرم یاسین

    اردو محفل لائبریری اور برقی کتابیں ویب سائٹ پر موجود کتب کے حوالے کا مسئلہ

    سر سعید صاحب، کتب میں جو معلومات میں نے عرض کیں وہ نا پید ہیں، یہی وجہ ہے کہ اپنی تمام تر افادیت کے باوجود ان کا حوالہ دینا خاصا مشکل کام ہے، آپ برائے کرم یہ انتظام فرمادیں کہ ہر کتاب کے سرورق کےبعد اگلے صفحے پر مصنف کا نام، سنہ اشاعت، اشاعتی ادارہ، وغیرہ دے دیجیے۔ یہ بہت کارِ خیر ہوگا اور...
  6. محمد خرم یاسین

    پسندیدہ کلام صوتی شکل میں

    لنک کھولتے ہیں لیکن آڈیو سنائی نہیں دیتی۔ ویب سائٹ کا اولین صفحہ سامنے آجاتا ہے
  7. محمد خرم یاسین

    اردو محفل لائبریری اور برقی کتابیں ویب سائٹ پر موجود کتب کے حوالے کا مسئلہ

    السلام علیکم! محترم منتظمین! تحقیقی مضامین میں حوالہ دیتے وقت کتاب کا نام، صفحہ نمبر، سن اشاعت، اشاعتی کمپنی اور شہرکا حوالہ دینا پڑتا ہے۔ بصد احترام عرض ہے کہ اردو محفل کی لائبریری اور برقی کتب کی ویب سائٹ پر جو کتابیں دی گئیں ہیں اس میں صفحہ نمبر، سن اشاعت، اشاعتی کمپنی اور شہرکا حوالہ نا...
  8. محمد خرم یاسین

    فیض کا یہ کلام سخن کی کونسی صنف ہے؟

    بھائی جان سوسئیر نے کہا تھا کہ ادب پارہ ایک کلوزڈ آئیکن ہے۔ مطلب اس کے آر پار دیکھنا مکمل ممکن نہیں۔ ہم ادب پارے سے اپنی مرضی کی بہت سے چیزیں نکالتے ہیں۔ بعد میں ٹی ایس ایلیٹ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ مصنف اور تصنیف کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔ گو کہ میں ایلیٹ کے اس بیان سے اختلاف کرتا ہوں پھر بھی،...
  9. محمد خرم یاسین

    فیض کا یہ کلام سخن کی کونسی صنف ہے؟

    مجھے جمیل الرحمن کے مرتد ہونے کا علم نہیں تھا، یہاں بات علم کی ہو رہی تھی تو مثال دی۔ اگر وہ نثری نظم کے حامی ہونے پر مطعون قرار دیے جارہے ہیں تو وہ تو غزل بھی کہتے ہیں پھر عین معزز قرار دے دئے جائیں؟
  10. محمد خرم یاسین

    فیض کا یہ کلام سخن کی کونسی صنف ہے؟

    اگر نثر میں غنائیت ہے، صوتی آہنگ ہے تو اسے کیا کہا جائے؟ اگر نظم میں نثریت در آئے تو اسے کیا کہا جائے ؟
  11. محمد خرم یاسین

    فیض کا یہ کلام سخن کی کونسی صنف ہے؟

    جی اس کی جہاں سمجھ نہیں آئی حکم کیجیے، تفہیم کی کوشش کی جائے گی۔
  12. محمد خرم یاسین

    نظر لکھنوی تضمین: الصبح بدا من طلعتہٖ

    کسی کے کلام میں تضمین ایک فن کی حیثیت رکھتا ہے ۔ آج کل یہ فن پس پشت جاتا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی کے درجات بلند فرمائے۔
  13. محمد خرم یاسین

    فیض کا یہ کلام سخن کی کونسی صنف ہے؟

    نہیں ایسا نہیں کہ آپ جو کچھ بھی کہیں گے وہ نثری نظم بن جائے گی۔ میں بھی اس کے حق میں نہیں۔ نثری نظم کہنے کا بھی ایک ڈھنگ ہے۔درست فرمایا۔ ایسی صورت میں نثری نظم کے ساتھ بھی زیادتی ہوگی۔
  14. محمد خرم یاسین

    فیض کا یہ کلام سخن کی کونسی صنف ہے؟

    کچھ ایسا ہی حال جمیل الرحمن صاحب کا بھی ہے۔ آپ نے ساری زندگی موزوں شاعری کی اور بقول خود "عروضیا بنا رہا مگر اب جا کے اس بات پر قائل ہوا ہوں کہ خیالات اور جذبات کے ابلاغ کے لیے عروض کی حد بندی ہر گز ضروری نہیں"
  15. محمد خرم یاسین

    فیض کا یہ کلام سخن کی کونسی صنف ہے؟

    عبا داللہ بھائی۔ محض معلومات کے لیے بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے ہاں مجلسی تنقید کی روایت ہے۔ دیکھیے ہمارے اردو افسانوں میں اگر تحقیق کی جائے تو ڈاڈازم، ایلوسیزم، سٹریم آف کانشیسنیس وغیرہ کے نمونے با آسانی مل جاتے ہیں لیکن ہم سے کتنے لوگ ہیں جو ان پر بات کرسکتے ہیں؟ یہی حال نثری نظم کا ہے۔ نثری نظم...
  16. محمد خرم یاسین

    فیض کا یہ کلام سخن کی کونسی صنف ہے؟

    نثری نظم میں صوتی آہنگ ضروری ہے بحور ہر گز ضروری نہیں۔ لیکن اگر شامل ہوجائیں تو کوئی مضائقہ بھی نہیں ہے۔ دوم یہ کہ میں نے اس نظم کو ہر گز نثری نظم نہیں کہا۔ اوپر چونکہ بات نثری نظم کی ہو رہی تھی تو اس کی حمایت میں یہ ضرور کہا ہے۔ اس پوسٹ کو میں ڈھونڈتا ہوں گزشتہ اطلاعات میں اس کا کہیں نہ کہیں...
  17. محمد خرم یاسین

    فیض کا یہ کلام سخن کی کونسی صنف ہے؟

    بہت سے شعراکرام کے غیر مطبوعہ کلام اور بیاضوں میں جنہیں ہم رف ڈائریاں کہہ سکتے ہیں ایسی مثالیں مل جاتی ہیں۔ یہ سوال چونکہ عین تحقیق طلب ہے اس لیے اگر ہو سکا تو انشا اللہ کسی وقت تحقیق کی روشنی میں اس کا جواب دوں گا۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ بہت سے لوگوں نے نثری نظم کے خلاف علم بغاوت بلند کر رکھا ہے۔...
  18. محمد خرم یاسین

    چیزیں کیسے کام کرتی ہیں؟

    جزاک اللہ سر۔ بہت شکریہ، بہت خوشی ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین۔
Top