نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    نظیر ہشیار یار جانی یہ دشت ہے ٹھگوں کا

    جزاک اللہ خیر حمزہ بھائی ۔ دیکھیے کچھ محنت کی تو ہے شاید گزارا ہو جائے۔
  2. یاسر شاہ

    نظیر ہشیار یار جانی یہ دشت ہے ٹھگوں کا

    لغتِ بند دزدی : چوری -رہزنی مشفق : شفیق -مہربان ٹک :اک ذرا-تھوڑی سی دیر تسہیلِ بند مطلع کا بند اپنے مطلب میں صاف ہے ،تسہیل کی حاجت نہیں - لغتِ بند اچکا :بدمعاش -اوباش نٹ کھٹ :عیّار -دغاباز -شریر کتی : چھوٹی تلوار گھات میں ہونا :تاک میں ہونا تسہیلِ بند بندے کا قیاس ہے کہ دوسرے مصرع...
  3. یاسر شاہ

    نظیر ہشیار یار جانی یہ دشت ہے ٹھگوں کا

    جزاک اللہ خیر عبیدبھائی کل سے ان شاء اللہ ہر بند کے متعلق اجمالی گفتگو پیش کروں گا ایک ایک کر کے تاکہ مشکل الفاظ کا حل نکل سکے۔
  4. یاسر شاہ

    نظیر ہشیار یار جانی یہ دشت ہے ٹھگوں کا

    مذمتِ اہلِ دنیا کیا کیا فریب کہیے دنیا کی فطرتوں کا مکر و دغا و دُزدی ہے کام اکثروں کا جب دوست مل کے لوٹیں اسباب مُشفِقوں کا پھر کس زباں سے شکوہ اب کیجے دشمنوں کا ہشیار یار جانی یہ دشت ہے ٹھگوں کا یاں ُٹک نگاہ چوکی اور مال دوستوں کا ___________ گر دِن کو ہے اُچَکّا تو چور رات میں ہے...
  5. یاسر شاہ

    اقتباسات صید الخاطر از امام ابن جوزی( اردو ترجمہ )

    اہل حال کی حقیقت کبھی ایک بیدار مغز آدمی کوئی شعر سنتا ہے اور اس سے کوئی اشارہ سمجھ کر نفع حاصل کر لیتا ہے -جنید بغدادیؒ فرماتے ہیں مجھے سری سقطیؒ نے ایک رقعہ پکڑایا جس میں لکھا تھا کہ مکہ مکرمہ کے راستے میں ایک ساربان کو میں نے یہ حدی پڑھتے ہوئے سنا : (شعر کا ترجمہ) میں رو رہا ہوں اور تجھے...
  6. یاسر شاہ

    اقتباسات صید الخاطر از امام ابن جوزی( اردو ترجمہ )

    فاضل علما مجھے بہت سے مشائخ کی ملاقات میسر آئی ،ان کے احوال اپنے اپنے علمی مقام کے لحاظ سے مختلف تھے اور سب سے زیادہ نفع مجھے اس عالم کی صحبت میں ہوا جو اپنے علم پر عمل رکھتا تھا گو علم میں کوئی اور اس سے بڑھ کر ہی ہو -میں علمائے حدیث کی جماعت سے ملا جو حدیث کی معرفت رکھتے تھے اور اسے یاد بھی...
  7. یاسر شاہ

    اب اِدھر کو جو آ نکلتا ہے۔ برائے اصلاح

    عزیزم روفی بھائی ! السلام علیکم آپ کی غزل جس دن آپ نے پوسٹ کی تھی ،میں نے پڑھ لی تھی-میری نا قص رائے میں، اس غزل کے اکثر اشعار واردات قلبی کا نتیجا محسوس ہوتے ہیں -یہی وجہ ہے کہ باوجود زبان و بیان کی اغلاط کے کہ جو اکثر اشعار میں تھیں غزل ایک کشش رکھتی ہے - جیسے جیسے آپ اس میں تبدیلیاں کرتے...
  8. یاسر شاہ

    ایک نظم : بہلاوے:

    محترمی میری رائے یہ تھی کہ تجربہ جس روایتی شکل سے ہٹ کر کیا گیا ہے وہ روایتی شکل نظم مربع ہے جس میں مطلع کے(پہلے) بند میں چاروں مقفی مصرع ہوتے ہیں اور پھر ہر بند کا چوتھا مصرع مقفی ہوتا ہے۔وہ بندے کے ذوق کو زیادہ بھاتی ہے۔ اور آخر میں مصرع اکٹھے کرنے سے مراد یہ مصرعے تھے۔ ان مصرعوں میں...
  9. یاسر شاہ

    ایک آزاد نظم - وقت

    بہت مناسب بات کی ہے آپ نے ،ایسا ہونا عین ممکن ہے کہ مجھ تک ہی ترسیل نہ ہو پائی ہو نظم کی۔
  10. یاسر شاہ

    اُردُو محفل میں اِصلاح ِغزل

    جزاک اللہ خیر۔
  11. یاسر شاہ

    ایک نظم : بہلاوے:

    محترمی و مشفقی ۔السلام علیکم کیا بات ہے ! ماشاء اللہ اپنے ذاتی تجربات کو اس دلکشی اور پرسوزی سے بیان کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔ رمز و ایمائیت آپ کی شاعری کی ایک خصوصیت ہے جو کہ نظم میں بھی جھلک رہی ہے ۔نظم پسند آئی۔ جہاں تک تجربے کی بات ہے پابند نظموں میں تجربے ہونے چاہییں ،پیش نظر نظم...
  12. یاسر شاہ

    اُردُو محفل میں اِصلاح ِغزل

    وعلیکم السلام مشفقی معذرت ۔ 😊😊 محترمی ! اشرف صاحب اصلاح سخن سےتشریف لائے ہیں سوال لےکر کہ شعریت میں ترقی کیسے کی جائے اوراس کے لیے کونسی کتابیں مفید ہوں گی۔
  13. یاسر شاہ

    ایک آزاد نظم - وقت

    مکرمی ارشد رشید صاحب ،السلام علیکم آپ کی نظم پڑھی ،سچی بات تو یہ ہے کہ نظم نے متاثر نہیں کیا -آزاد نظم میں پابند نظم کے مقابلے میں بہت کچھ کہنے کی آزادی ہوتی ہے ،نہ قافیہ و ردیف کی تنگی نہ بحر کی قید،بس دو ایک ارکانِ اوزان مقرّر کر کے ،کسی خاص آہنگ پر کوئی بھی موضوع چھیڑ کر قاری کے دلوں کے...
  14. یاسر شاہ

    اقتباسات صید الخاطر از امام ابن جوزی( اردو ترجمہ )

    اعتبار انجام کا ہے جو شخص سلامتی کے ایّام میں الله تعالیٰ کے فیصلوں پر برضا و رغبت زندگی گزارتا ہے اسے بہادر نہیں کہتے ،ہاں مصیبت کے دنوں میں بھی حالات کی الٹ پلٹ جب اسے ناگوار نہ ہو تو یہ بہادری ہے اور یہی پیمانہ و معیار ہے- مالکِ مطلق ایک آن میں بناتا اور توڑ ڈالتا ہے -دیتا ہے اور واپس لے...
  15. یاسر شاہ

    اُردُو محفل میں اِصلاح ِغزل

    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ محترمی آپ کو بھولے ہی کہاں کہ یاد کریں۔اردو انجمن کے فنا کے بعد بھی بندے نے آپ کو خط بذریعہ ای میل ںھیجے تھے مگر جواب نہ پا کر تشویش ہوئی تھی۔ یہاں محفل میں ایک ٹیگ کا نظام رائج ہے جس کے ذریعے سے آپ کسی کو بھی اپنی تخلیقات پہ تبصرے کے لیے دعوت دے سکتے...
  16. یاسر شاہ

    اقتباسات صید الخاطر از امام ابن جوزی( اردو ترجمہ )

    عشق کے متعلق خیالات میں نے اس گفتگو میں غور کیا جو حکما نے عشق اور اس کے اسباب اور علاج کے بارے میں کی ہے - میں نے اس سلسلہ میں ایک کتاب بھی لکھی جس کا نام "ذم الھویٰ " ہے ،میں نے اس کتاب میں بعض حکما کا قول نقل کیا ہے کہ عشق کا سبب بےکار نفس کی حرکت ہے اور پھر ان کا اختلاف ہے بعض کہتے ہیں کہ...
  17. یاسر شاہ

    اُردُو محفل میں اِصلاح ِغزل

    محترمی ! ناقص تو ہے مگر بے سود اس لیے نہیں کہ اس نقص نے میری رائے میں ایک کمال کو جنم دیا ہے ۔اور وہ کمال یہ کہ چونکہ یہ کام اعجاز صاحب کی ماتحتی میں ہورہا ہے چنانچہ ان کی شخصیت کا پرتو بھی اس نظام میں جھلکتا ہے اور وہ یہ کہ اعجاز صاحب خود بھی اپنی غلطی سے بے تکلف رجوع کر لیتے ہیں اور جس بارے...
  18. یاسر شاہ

    غزل: سجدہء کفر سر کوئے انا تھا کہ نہ تھا

    استاد محترم آپ کا خط پڑھ کر بندہ مسرور و مست ہو گیا۔اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تا دیر قائم رکھے بمع صحت و عافیت۔آمین آپ کی شان استغناء متاثر کن ہے ،سخن فہمی جب کمیاب ہو تو داد بھی یوں دی جاتی ہے جیسے بھیک۔اور پھر مضامین بھی اشعار میں ایسے بندھنے لگ جاتے ہیں جن پر داد ملے۔بلکہ دو ایک...
  19. یاسر شاہ

    غزل: اچھا نہیں لگتا ہے سیہ دور سحر ہو

    آپ چنتا نہ کریں خادم حاضر ہو جائے گا -
  20. یاسر شاہ

    اقتباسات صید الخاطر از امام ابن جوزی( اردو ترجمہ )

    مشقت اور امتحان میں ثابت قدمی جس شخص کو نفس نے ایک حرام لذّت کی طرف کھینچا اور یہ اس میں مشغول ہو کر اس کی سزا اور انجام میں غور بھی نہ کر سکا اور عقل کی پکار بھی سنی کہ تیرا ناس ہو ایسا مت کر ورنہ ترقی رک جائے گی اور تنزل شروع ہو جائے گا اور تجھے یہ کہہ دیا جائے گا کہ جس حال کا تو نے انتخاب کر...
Top